- کلیسیائے یسوع مسیح مقدسین برائے آخری ایام کے بارہ رسول ایک ساتھ۔
خداوند کے رسول کی بلاہٹ۔
یسوع اپنی فانی خدمت کے دوران ، دعا کرنے پہاڑ پر گیا ، رات بھر دعا کرنے کے بعد اس نے بارہ شاگردوں کو بلا یا یا بلاہٹ دی جو کلیسیا کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔ اس نے اسے رسولوں اور نبیوں کی ’’ بنیاد ‘‘ بنا کر قائم کیا تھا ۔ دیکھیں افسیوں ؛۲ ؛ ۱۹۔ ۲۰
یہ بنیاد زندہ نبیوں اور رسولوں پر ہے ۔۔۔ جن کو کہانت کے اختیار سے نبوت اور مکاشفہ کے ذریعے چنا اور بلایا گیا ے ، جو جی اٹھے مسیح کی زیر ہدایت متحد ہو کر محبت میں خدمت کرتے ہیں، جو آج بھی جاری ہے ۔
نئے رسول کو کون بلاہٹ دیتا ہے ؟
بارہ رسولوں کی جماعت سے یلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن کہتے ہیں نئے رسولوں کا انتخاب کرنا اور انکو بلاہٹ دینا کلیسیا کے صدر کا اصتحقاق کامل ہے ۔
صدر مانسن ] کا اپنے مشیروں اور بارہ رسولوں کے ارکان سے مشورت کرنا دستور رہا ہے جن کے ناموں پر غور کرنے کی وہ سفارش کرتے ہیں، جو نام ان کے حضور پیش کیے جاتے ہیں، ایک دوسرے سے بحث کرنے کے لئے نہیں بلکہ ہر [ ایک سے] انفرادی طور پر [بات کرتے ہیں ] ، جو نام بھی وہ پیش کرنا چاہتے ہیں جن سے وہ متاثر ہوئے ہیں، کہ ان پر غور کیا جائے، وہ فرماتے ہیں۔
’’درحقیقت وہ کونسا طریقہ اپناتے ہیں ، میں یقین سے نہیں کہ سکتا ،۔ یہ، پھر ذاتی سا ہے [کہ وہ کون سا طریقہ ] اپناتے ہیں۔ اس کے بعد وہ [ اس نام کے ساتھ واپس ] آتے ہیں۔ جب وہ فیصلہ کر لیتے ہیں اور جس تحریک کی ضرورت ہو ،حاصل ہو جاتی ہے، تو نام یا ناموں کو ،صدارتی مجلس اعلیٰ اور بارہ رسولوں کی جماعت کی کونسل میں تائید کے لئے پیش کیا جاتا ہے ۔ان [ ناموں ] کو پھر جنرل کانفرنس میں پیش کیا جاتا ہے۔ ‘‘ ( ٹاڈ میں دیکھیں ، ’’ ایلڈر کرسٹوفرسن بیان کر تے ہیں کہ کس طرح صدر مانسن ایک نئے رسول کا انتخاب کرتے ہیں، ایلڈر سکاٹ پر غور فرماتے ہیں۔ ‘‘ ڈیزرٹ نیوز، ۲۴ ستمبر ۲۰۱۵ ء )۔
”
’’ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کلیسیانیک ہاتھوں میں ہے ‘‘۔صدر تھامس ایس مانسن اسکی گواہی دیتے ہیں۔ صدارتی مجلس اعلیٰ اور بارہ رسولوں کی جماعت کی کونسل میں ایک دستور یا طریقہ قائم کیا گیا ہے ،وہ ہمیں یقین دلاتے ہیں کہ یہ ہمیشہ نیک ہاتھوں میں رہے گی۔کچھ بھی ہو پریشان ہونے یا ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ہمارے منجی یسوع مسیح جسکی ہم پیروی کرتے ہیں ، جس کی پرستش کرتے ہیں ،اور جس کی خدمت کرتے ہیں، ہمیشہ مدد کے لئے حاضر یا موجود ہے۔
صدر گورڈن بی ہیکلی (۱۹۱۰۔ ۲۰۰۸ ) نے اس طریقہ کار کی وضاحت اپریل ۱۹۹۴ء کی جنرل کانفرنس میں کی تھی۔ ’’ خدا ایک پتوار ہے ‘‘ ۔
کس کو رسول بلایا جا سکتا ہے۔
’’ بارہ [رسولوں] کا نیا رکن ستر کی جماعتوں میں سے بلایا جاسکتا ہے ، ( جو جنرل اتھارٹیز یا اعلیٰ عہدیدار ہوتے ہیں، کلیسیا میں جن کا عہدہ بڑا ہوتا ہے )، یا دنیا میں سے عام ارکان میں سے بلائے جا سکتے ہیں۔ بارہ رسولوں کی جماعت میں بڑا عہدیدار عمر کی بجائے اسکی رسولی بلاہٹ کی تاریخ سے متعیں کی جاتی ہے ‘‘ ۔ بارہ رسولوں کی جماعت، MormonNewsroom.org
صدر رسل ایم نیلسن، بارہ رسولوں کی جماعت کے صدر سکھاتے ہیں ، ’’ خداوند کی کلیسیا میں تمام رہنماؤں کو مناسب اختیار سے بلایا جاتاہے، اس کلیسیا میں کسی نبی یا کسی اور رہنما [ کو مناسب اختیار سے ہی بلایا جاتا ہے ] اس معاملے میں کسی نے اپنے آپ کو کبھی بھی بلاہٹ نہیں دی، کسی نبی کو کبھی منتخب نہیں کیا گیا ۔ خداوند نے اس بات کو واضع کردیا تھا جب اس نے کہا تھا ، ’’ تم نے مجھے نہیں بلکہ میں نے تمھیں چن لیا۔ ‘‘ ( یوحنا؛ ۱۵۔ ۱۶ ) ۔ آپ اور میں ، کلیسیا کے رہنماؤں کے لئے ،کسی بھی لحاظ سے ووٹ نہیں ڈالتے۔ بے شک ہمارے پاس انکی تائید کرنے کا استحقاق ہے۔ ( نبیوں کی تائید کرنا، جنرل کانفرنس اکتوبر ۲۰۱۴ء ) ۔
ایک رسول کیا کرتا ہے ؟
خداوند نے بارہ رسولوں کو تبلیغ کرنے اور آزادانہ دوسروں کو برکت دینے کے لئے چنا ہے۔
چھوٹا، در میانہ ، بڑا، ڈاؤن لوڈ کرو۔https://www.lds.org/prophets-and-apostles اس مضمون کا
تعلیم اور عہد سکھاتی ہے ، کہ رسول پوری دنیا میں مسیح کے نام کے خاص گواہوں کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔( تعلیم اور عہد؛ ۱۰۷؛ ۲۳)۔).
نبی جوزف سمتھ نے اہم رسولی گواہی قائم کی تھی جب اس نے کہا تھا ، کہ ہمارے مذہب کا بنیادی اصول یسوع مسیح کے بارے نبیوں اور رسولوں کی گواہی ہے ، کہ وہ مر گیا تھا ، دفن کیا گیا، اور تیسرے دن جی اٹھا اور آسمان پر چڑھ گیا، اور ہمارے مذہب کی باقی تمام چیزیں اس سے جڑی ہوئی یا منسلک ہیں۔‘‘ ( کلیسیا کی تاریخ،؛ ۳؛ ۳۰ )۔
’’صدارتی مجلس اعلیٰ اور بارہ رسولوں کی کونسل کو کہانت کی کنجیاں رکھنے کے لئے بلایا اور مخصوص کیا گیا ہے ، کہ کلیسیا کو چلانے کی ذمہ داری اور اختیار رکھیں، کہ رسوم پوری کریں ، اور اسکی تعلیم پھیلائیں یا بیان کریں، اس دستور کو قائم کریں اور جاری رکھیں‘‘ ۔ صدر ہنکلی نے سکھایا، ( خدا پتوار ہے )۔
صدارت مجلس اعلی کے ارکان اور بارہ رسولوں کی کونسل اپنی باقی کی پوری زندگی خدمت کرتے ہیں۔ جیسے ایلڈر ڈیلن ایچ اوکس بیان کرتے ہیں، ’’ یہ واضع ہے کہ ، اپنی باقی کی پوری زندگی ، اسکی کل وقتی خدمت میں گزارنا ،اور اپنی زندگی اسکے منصوبے ،اور اسکے اختیا ر ، ا سکے کفارے کی گواہی دینا اور کلیسیا کے متعین کردہ رہنمائی میں حصہ لینا ہے ۔‘‘ ( ڈیلن ایچ اوکس
ایلڈر جعفری آر ہالینڈ کہتے ہیں، کہ اس عہدے پر کام کرنا جس میں اسے مخصوص کیا گیا ہے، اس کے لئے ایسے ہی ہے جیسے دوسرے کرتے ہیں جنہوں نے وہی بلاہٹ قبول کی ہے ، یہ زندگی بھر صفائی کا طریقہ ہے ، ’’ جو کچھ میرا ہے ، میں نے گروی رکھ دیا ہے ، اور میں سب جانتا ہوں، کہ کس طرح گواہی دینی ہے ، اور کس طرح منجی کی الہی زندگی کا اور اسکی انجیل کی بحا لی کااقرار کرنا ہے ۔‘‘ اس نے کہا ، ’’ میری عظیم خوشی اور میرا پختہ فرض یسوع مسیح کی گواہی دینا ہے ، میں جہاں کہیں بھی جاؤں، کسی کے ساتھ بھی ہوں، جب تک میں زندہ رہوں گا [ اسکی گواہی دوں گا]۔ ( ایلڈر جعفری اار ہالینڈ، بارہ رسولوں کی جماعت سے، لیحونا ، اگست ۱۹۹۵ء )
ہم رسولوں کی تائید کیسے کر سکتے ہیں؟
نبیوں اور رسولوں کی تائید کرنا ، صدر ہنری بی آئرنگ، صدارتی مجلس اعلی ٰ میں مشیر اول، فرماتے ہیں، ہم خداوند کے خادموں کی تائید اپنے ایمان ، دعا، خدمت، اور خاندان اور ہیکل کے کام سے کر سکتے ہیں۔ ’’ ہمیں اپنی زندگی کا معائینہ کرنا چاہے، ضروری ہو تو توبہ کرنی چاہیے، خداوند کے احکام اور اس کے خادموں کی پیروی کرنے کی ضمانت دینی چاہیے ، اس نے سکھایا ۔ ( سچا اور زندہ کلیسیا، جنرل کانفرنس ، اپریل ۲۰۰۸ء )
موجودہ نبیوں اور رسولوں سے ملیں۔.
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریںlds.org
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024