ہر کوئی مایوسی کا سامنا کرتا ہے، لیکن ناکامی سے وابستہ دیرینہ پریشانیاں نہ صرف آپ کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں بلکہ آپ کی دماغی صحت پہ بھی بُرا اثر ڈالتی ہیں۔
فرضی حکایت نمبر ۱: ہم سب ہمیشہ خوش رہنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔
فرضی حکایت نمبر ۲: ہم کبھی بھی وہ چیز حاصل نہیں کرسکتے جس سے ہمیں خوشی ملے، تو کوشش ہی کیوں کریں؟
اِن دونوں فرضی حکایت کا نتیجہ مایوسی ہے—یہ وہ احساس ہے جب ہم اپنی تعین کردہ توقعات پر پورا نہیں اُترتے، یا جب ہمیں کوئی بھی توقع نہیں ہوتی اور محض اپنی موجودہ حالت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ناکامی کا سامنا اکثر مایوسی سے پہلے کرنا پڑتا ہے، چاہے ہم محسوس کریں کہ ہم قدرتی طور پر ہر وقت ناکام ہوں گے، کہ ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکتے ، یا ہم نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حالات ہماری خواہش کے مطابق تبدیل نہ ہو سکے۔
لیکن مایوسی زندگی کا حصہ ہے، اور جب ہم اِس سے نمٹنا سیکھتے ہیں تو یہ دراصل کارآمد ہوسکتی ہے۔ تاہم ۱۰ ایسی تجاویز پیش کی جاتی ہیں کہ کس طرح آپ کی مایوسی کو ترقی میں تبدیل کیا جائے۔
-
ناکامی کو تسلیم کریں اور اِس میں اپنے حصے کی ذمہ داری کو قبول کریں۔ جی ہاں ایسے اوقات لازمی ہوتے ہیں جب ہمارے اختیار سے باہر کی قوتیں ہمارے پیروں کے نیچے سے زمین کھسکا سکتی ہیں، لیکن اکثر اوقات، ہم کچھ مختلف طریقے اپنا سکتے تھے۔ اپنی ناکامیوں سے سیکھنے کے متلاشی ہوں۔
-
اِس کے بارے میں دُعا کریں۔ دُعا، لازمی طور پر ہر چیز کے ٹھیک ہونے کے لیے نہیں تاکہ آپ دوبارہ خوش ہوسکیں، بلکہ سمجھنے کے لیے، سبق آخذ کرنے اور مثبت رویہ تلاش کرنے کے لئے تاکہ آپ آگے بڑھ سکیں۔
-
مسئلہ-حل۔ پریشانی خلاف منشا ہے۔ اپنی سوچ کو اپنے دماغ کے جذباتی حصے سے منطقی حصہ پر منتقل کرنے کی کوشش کریں—جس جگہ آپ اپنے وسائل کو صحیح ترتیب دے کر ایک منصوبہ بناتے ہیں۔
-
دوبارہ دُعا کریں۔ جونہی آپ مایوسی پر غالب آنے کا ایک اچھا منصوبہ بنالیں تو، تصدیق کے لیے دُعا کریں کہ آیا آپ کا منصوبہ اچھا ہے۔ خُداوند آپ کو ناکامی کی حدود سے باہر نکلنے میں مدد کرے گا جو ابتدائی طور پر آپ کی مایوسی کی وجہ بنی تھی۔
-
کام پر لگ جائیں۔ اگر آپ نے اپنی ملازمت کھو دی ہے، تو ہر روز آپ اپنی پرانی ملازمت کے لحاظ سے اتنے ہی گھنٹے ایک نئی ملازمت تلاش کرنے میں صرف کریں۔ اگر تعلق کا مسئلہ ہو تو، غلطی کی تلافی کرنے کی کوشش کریں۔ آپ جس چیز پر بھی غالب آنا چاہتے ہیں—خاص طور پر اگر کوئی گناہ آپ کی مایوسی کا باعث بنتا ہے—تو چھوٹے مقاصد کو تبدیل کرنے اور اُن کی تکمیل پر کام کریں۔
-
ایک دن میں ایک کام سرانجام دیں۔ یہاں تک کہ آپ کے منصوبے کے حصے کے اہداف بھی چھوٹے ہونے چاہیے جو آپ کو صحیح سمت میں لے جائیں۔
-
اپنے حامی گروہ کا استعمال کریں۔ دوست اور خاندان زبردست وسائل ہیں۔ اُن کو ہنگامہ کیے بغیر اپنی صورتحال کے بارے میں بتائیں۔ سچے دوست سُنیں اور مدد کریں گے۔ بعض اوقات ایک اچھا سننے والا شخص آپ کی حالت میں فرق لا سکتا ہے۔
-
کہانتی برکت کی درخواست کریں۔ آپ بے شمار کہانتی برکات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو اِس کی ضرورت ہے، تو درخواست کریں۔
-
صبر کے ساتھ برداشت کریں۔ بعض اوقات برے وقت کو ٹلنے میں تھوڑی دیر لگتی ہے۔
-
اپنی برکات کا شمار کریں۔ آپ اُن تمام چیزوں کی ایک فہرست بنائیں جن کے لئے آپ شکر گزار ہیں۔ ہر دن اِس میں کچھ نہ کچھ شامل کریں اور جانیں کہ بالآخر، خوشی ہم سب کا انتظار کررہی ہے۔
جی ہاں، زندگی کٹھن ہے۔ یہ ہم سب کے لیے مشکل ہے۔ تاہم، ہمارے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے جب ہم مثبت طریقے سےاپنی آزمائشوں پر باہمی رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہم خُدا کی محبت کو مزید محسوس کرسکیں گے کیونکہ ہم ترقی کر رہے ہیں، اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اُس کی مدد کے مطلوب ہیں۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024