بھائیو اور بہنو
خُداوند نے اعلان کیا، ”میرا مقصد اپنے مقدسین کے لیے مہیا کرنا ہے“ (عقائد اور عہود ۱۰۴: ۱۵)۔ یہ مکاشفہ خُداوند کی جانب سے وعدہ ہے کہ وہ مادی برکات مہیا کرے گا اور خُود انحصاری کا دروازہ کھول دے گا، جو کہ خُود اپنے اور دوسرے اراکینِ خاندان کے لیے ضروریاتِ زندگی مہیا کرنے کی صلاحیت ہے۔
کتابچہ میری خُود انحصاری کے لیے بُنیاد ارکانِ کلیسیا کے سیکھنے اور ایمان، تعلیم، سخت محنت، اور خُداوند پر بھروسے کے اصولوں پر عمل کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ ان اصولوں کو قبول کرنا اور ان پر عمل کرنا آپ کو خُداوند کی موعودہ مادی برکات کو پانے کے لئے بہترطور پر قابل بنائے گا۔
ہم آپ کو اِن اصولوں کاجانفشانی سے مطالعہ کرنے اور لاگو کرنے اور اپنے ارکانِ خاندان کوسِکھانے کی دعوت دیتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، آپ کی زندگی بابرکت ہو گی۔ آپ سیکھیں گے کہ برتر خود انحصاری کی جانب اپنے سفر میں کیسے عمل کرنا ہے۔ آپ زیادہ اُمید، امن، اور ترقی کی برکت پائیں گے۔
براہ کرم یقین رکھیں کہ آپ آسمانی باپ کے بچے ہیں۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کو کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔ وہ آپ کو جانتا ہے اور آپ کو خُود انحصاری کی روحانی اور مادی برکات بخشنے کے لیے تیار ہے۔
خُود انحصار بننے کے لیے اراکین کیسے سیکھتے اور عمل کرتے ہیں
اِس کا آغاز اُسقفی صدارت اور حلقہ کی مجالس کے دُعاگو ہو کر اُن لوگوں پر توجہ دینے سے ہوتاہے جو مسائل سے دوچار ہیں جو کہ عظیم خُود انحصاری سےفیض یاب ہو سکتے ہیں۔ مثالی طور پر، رُوحانی اجلاس (اگر منعقد کیا جائے) یا پھر براہ راست خُود انحصاری گروہ میں شمولیت کی ذاتی دعوت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، اُن کو دعوت دینے پر غور کریں جو دوسروں کو اپنے وقت اور صلاحیتوں کے ساتھ حصه لینے کی مضبوطی بخش سکتے ہیں (دیکھئے عقائد اور عہود ۸۲: ۱۸–۱۹)۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024