صدر نیلسن کی نئی دعوت: خُداوند میں اپنے اعتماد میںاضافہ کریں۔

یہ مضمون صدر رسل ایم۔ نیلسن کے اُس متاثرکن پیغام پر مبنی ہے جو انہوں نے اپریل 2025 کی جنرل کانفرنس کے اختتام پر دیا۔ 100 سال کی عمر میں بھی صدر نیلسن کلیسیا ئے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام کی قیادت واضح بصیرت، گہرےایمان ، اور ہر خدا کے بچے سے بے پناہ محبت کے ساتھ کر رہے ہیں۔

صدر رسل ایم۔ نیلسن نے حال ہی میں اپنی نئی پڑپوتی سے ملاقات کی۔ جب وہ اس ننھی بچی کو اپنی باہوں میں تھامے ہوئے تھے، تو وہ اس کی زندگی میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں سوچنے لگے: بیماری، مایوسی، نقصان — وہ چیلنجز جن سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔

خداپربھروسہ رکھنے کا کیا مطلب ہے

یہ صرف اپنے بارے میں اچھا محسوس کرنے کی بات نہیں ہے۔ صدر نیلسن نے وضاحت کی کہ یہ اعتماد دنیاوی نہیں ہے۔ یہ ایک روحانی یقین ہے، ایک طاقت جو روح سے پیدا ہوتی ہے اور ہمیں اُس وقت حاصل ہوتی ہے جب ہم خدا سے عہد کرتے ہیں اور اُنہیں نبھاتے ہیں۔

خُدا پر اعتماد رکھنے کا مطلب ہے کھلے دل سے دُعا کرنے کی ہمت کرنااوراس یقین کے ساتھ کہ وہ ہماری سنتا ہے، ہم سے بے پناہ محبت کرتا ہے،

اور چاہتا ہے کہ ہم اپنی مکمل صلاحیت تک پہنچیں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس وقت بھی اُس کی طرف رجوع کر سکتےہیںاوراپنی پوری ذات اور تمام تر جذبات کے ساتھ۔

راز: محبت اور پاکیزگی

وہ نسخہ جو خداوند نے جوزف اسمتھ پر ظاہر کیا تاکہ یہ اعتماد حاصل کیا جا سکےجو تعلیم و عہد 121:45 میں موجود ہے

 تیرے رحم بھی سارے آدمیوں اور اَہلِ اِیمان کے گھرانے کے لیے محبّت سے بھرے رہیں،

نیکی تیرے خیالوں کو پیہم سُنوارتی رہے؛ تب تیرا توکّل خُدا کی حُضُوری میں زیادہ مضبُوط ہو گا؛ اور کہانت کے اُصُول تیری جان پر آسمان سے شبنم کی مانِند ٹپکیں گے۔

محبت اور پاکیزگی — دو الفاظ جو زندگیاں بدل دیتے ہیں۔

پاکیزگی: وہ خیالات جو آزادی بخشتے ہیں

اس الٰہی اعتماد کا دوسرا جزو "پاکیزگی” ہے۔ صدر نیلسن نے ہمیں دعوت دی کہ ہم اپنے تمام خیالات کو پاکیزگی سے مالا مال کریں: مہربانی، پاکدامنی، اور بھلائی سے۔ نتیجہ؟

پاکیزگی ہر چیز کو بہتر اور خوشگوار بنا دیتی ہے۔

جب دنیا تاریک ہوتی جا رہی ہے، تو خداوند ہمیں زیادہ پاکیزہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔

کامل بننے کی نہیں، بلکہ اس بات کا عہد کرنے کی کہ ہم اپنی زندگیوں کو اُن چیزوں سے بھر دیں جو تعمیر کرتی ہیں، شفا دیتی ہیں، اور ہمیں قریب لاتی ہیں۔

محبت امن سازی کی مہر

دو سال پہلے، صدر نیلسن نے ہمیں صلح کرنے والے بننے کی دعوت دی تھی۔

آج وہی پیغام وہ دوبارہ اُسی شدت کے ساتھ دہرا رہے ہیں: دنیا کو زیادہ محبت کی ضرورت ہے، کم نہیں۔

غصہ کبھی کسی کو قائل نہیں کرتا۔ دشمنی کسی کی تعمیر نہیں کرتی۔ جھگڑا کبھی الہامی حل کی طرف نہیں لے جاتا۔

صدر نیلسن نے سوشل میڈیا اور عوامی گفتگو میں بڑھتی ہوئی دشمنی پر افسوس کا اظہار کیا اور ہمیں اس سے بلند ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سچی محبت

"ہمیں دوسروں پر فیصلہ کرنے، تکلیف دینے، اور انہیں کمتر سمجھنے سے روک دیتی ہے… اور ہمیں مسیح کی خالص محبت سے بھر دیتی ہے

ہیکل میں زیادہ وقت گزارنا خدا پر زیادہ بھروسےکو بڑھاتا ہے۔

صدر نیلسن نے ہمیں یہ بھی یاد دلایا کہ ہیکل ایک ایسی جگہ ہے

جہاں ہماری محبت اور پاکیزگی کو تقویت ملتی ہے۔ خُداوند کے گھر میں زیادہ وقت گزارنا ہمیں بہت بڑی چیز کے لیے تیار کرتا ہے:

جویسوع مسیح کی دوسری آمد  ہے ۔

ہم نہیں جانتے کہ وہ دن اور گھڑی کب آئے گی۔

لیکن میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ خداوند مجھے یہ ترغیب دے رہا ہے کہ میں ہم سب کو تیاری کی تلقین کروں۔

جب انہوں نے 15 نئے ہیکلوں کی تعمیر کا اعلان کیا،

تو انہوں نے گواہی دی کہ نجات دہندہ اپنی کلیسیا کی قیادت کر           رہے ہیں۔

اور انہوں نے ایک وعدہ چھوڑا: اگر ہم اپنی زندگیوں کو محبت اور پاکیزگی سے بھر دیں،

تو خدا کے حضور ہمارا اعتماد ابھی سے بڑھنے لگے گا۔

اور اُس کے ساتھ ساتھ، خوشی، ایمان، اور ایک روحانی طاقت بھی حاصل ہوگی

جو ہماری سب سے بڑی اُمیدوں سے بھی بڑھ کر ہو گی۔

ایک وقت میں ایک قدم

شاید ہم نہیں جانتے کہ کیسے شروع کریں۔لیکن ہم جانتے ہیں

کہ کس کی طرف رجوع کریں۔صدر نیلسن کی یہ دعوت کوئی ناممکن مطالبہ نہیں ہے۔یہ ایک پیاری دعوت ہے،

جیسے کوئی پردادا امید کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھتا ہو۔ آج خُداوند کے پاس اعتماد کے ساتھ جانے کا بہترین وقت ہے۔