صدر نیلسن 8 جون 2025 کو سیراکیوز یوٹاہ ہیکل کو مخصوص کریں گے۔
کلیسیا ئےیسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام کے نبی اور صدر رسل ایم نیلسن
اتوار 8 جون 2025 کو سیراکیوز یوٹاہ ہیکل کی تقدیس کریں گے۔
اُن کے ہمراہ بارہ رسولوں کی مجلس کے ایلڈر کوئنٹن ایل۔کُک بھی ہوں گے
تقدیس کی تقریب شام 4 بجے (ماؤنٹین ڈے لائٹ ٹائم) منعقد ہوگی اور ہیکل کے دائرے میںمقامی عبادت گاہوں میں براہِ راست نشر کی جائے گی۔
اسی شام 7 بجے۔ (MDT) یہ تقریب ہیکل کے دائرے کی عبادت گاہوں میں دوبارہ نشر کی جائے
مخصوصیت سے قبل،
تین ہفتوں پر مشتمل عوامی نمائش 31 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوئی، جس میں عوام کو نئے عبادت خانے کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔
نبی نے سیراکیوز ہیکل کا اعلان اپریل 2020 کی جنرل کانفرنس میں کیا تھا۔ صدر نیلسن نے 2018 میں صدارت سنبھالنے کے بعد سے اب تک 200 ہیکلوں کا اعلان کیا ہے،
جس سے کلیسیا میں ہیکلوں کی کل تعداد 382 ہو گئی ہے
جو کہ کلیسیا کے تمام ہیکلوں کا نصف سے زیادہ ہے۔
ہیکلں کی تعمیر میں یہ نمایاں اضافہ کلیسیا کی یسوع مسیح اور مقدس عہد و پیمان پر مرکوز توجہ کو اجاگر کرتا ہے۔ جیسا کہ صدر نیلسن نے سیراکیوز ہیکل کے اعلان سے قبل زور دیتے ہوئے کہا تھا:
"چونکہ ہیکل میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مرکز یسوع مسیح ہیں،
اس لیے جتنا زیادہ آپ ہیکلhttps://lnk.ink/ypj5 کے بارے میں سوچیں گے، اتنا ہی زیادہ آپ اُن کے بارے میں سوچیں گے۔
گزشتہ اکتوبر میں، 100
سالہ نبی نے کلیسیا کے 200ویں فعال ہیکل کو مخصوص کیا، جو کلیسیا کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔
سیراکوز ہیکل کے لیے زمین 12 جون 2021 کو تیار کی گئی تھی۔ یہ تین منزلہ ہیکل ،
جو تقریباً 90,000 مربع فٹ پر مشتمل ہے، سیراکیوز، یوٹاہ میں 1098 ساؤتھ 2500 ویسٹ پر 12 ایکڑ زمین پر واقع ہے (ZIP کوڈ 84075)۔
جب صدر نیلسن اس خُدا کے گھر کو مخصوص کریں گے،
تو یہ یوٹاہ میں فعال ہونے والا 22واں ہیکل ہوگا، جہاں 22 لاکھ سے زائد آخری آیام کے مقدسین رہائش پذیر ہیں۔ کلیسیا ہیکلوں کی تعمیر کیوں کرتی ہے،
اس بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: