ایک دن بہن نیلسن اور میں نے مچھلی گھر میں سمندری مچھلیاں دیکھیں۔ دمکتے رنگوں ، مختلف اشکال اور حجم کی مچھلیاں آگے پیچھے جا رہی تھیں۔ میں نے قریب ہی کھڑے کام کرنے والی سے پوچھا ”ان خوبصورت مچھلیوں کو کھانا کون کھلاتا ہے؟“
اُس نے کہا ”میں۔“
پھر میں نے اُس سے پوچھا، ”کبھی مچھلیوں نے آپ کا شکریہ ادا کیا ہے؟“
اس نے جواب دیا، ”ابھی تک تو نہیں کیا!“
کچھ لوگ بھی اُنہی مچھلیوں کی طرح ہیں۔ اُنہیں خُدا اور اپنے لیے اُس کی بھلائی کا علم ہی نہیں ہے۔ کتنا ہی اچھا ہو کہ ہم خُدا کی محبت کے بارے میں مزید با خبر ہو جائیں اور اُس کی شکر گزاری کریں۔
یسوع مسیح کے لیے شکر گزار
خُدا نے ہماری مدد کے لیے اپنا بیٹا یسوع میسح بھیجا۔ اُس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ہم سے بے پناہ محبت رکھتا ہے۔
یسوع مسیح ہمیں مخلصی بحشنے کے لیے آیا۔
اُس کے کفارہ کے سبب ہم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جائیں گے۔
اُس کے کفارہ کی بدولت ہم ہمیشہ کے لیے آسمانی باپ کے پاس جا کر رہ سکتے ہیں۔
یسوع کہتا ہے:
”زندگی اور قیامت میں ہوں وہ جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا:اور جو کوئی زندہ ہے اور مجھ پر ایمان لاتا ہے کبھی نہ مرے گا“یوحنا ۱۱: ۲۵–۲۶
ایسٹر کا شاندار پیغام یہی ہے!
یسوع میرا نجات دہندہ ہے۔
یسوع ایسٹر کی صبح دوبارہ زندہ ہوا۔ یہ جاننے کے لیے کہ اُس نے ہمارے لیے کیا ہے یہ جملے پڑھیں۔ ہمیں گناہوں سے بچانے کے لیے یِسُوع مِسیح نے گتسمنی میں اور صلیب پر دکھ اٹھایا۔
- ہمیں موت سے بچانے کے لیے یسوع مُوا اور پھر سے جی اٹھا۔
- یسوع نے ہمیں اپنی یاد دلانے کے لیے عشائے ربانی بخشی ہے۔
- یسوع نے ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا سکھایا ہے۔
- یسوع نے ہمیں دکھایا ہے کہ کیسے رحیم بننا ہے۔
- یسوع کی وجہ سے ہم موت کے بعد زندہ کیے جائیں گے۔
مخلصی ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنا تا کہ ہم خُدا کے پاس واپس لوٹ سکیں۔
کفارہ:جب یسوع نے ہمارے گناہوں کے لیے گیتسمنی کے باغ میں تکلیف اٹھائی اور کلوری میں صلیب پر مُوا۔
یسوع اپنے دوستوں سے پیار کرتا تھا۔ اُس نے اُن کے پاوٗں دھوئے۔ پھر اُس نے اُن کو عشائے ربانی دی۔ اُس نے کہا کہ وہ اُسے یاد رکھیں۔ اُس نے اُن سے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت رکھیں۔
بعد میں یسوع ایک باغ میں گیا۔ اُس نے ہم سب کے لیے دعا کی۔ اُس نے ہماری بیماریوں کی تکلیف محسوس کی۔ اُس نے ہمارے گناہوں کی تکلیف محسوس کی۔
پُر طیش لوگ یسوع کو لے گئے۔ اُنہوں نے اُس کو تکلیف پہنچائی۔ وہ صلیب پر ہمارے لیے مُوا۔ اُس کے دوستوں نے اُس کا جسم قبر میں رکھا۔
تین دن بعد اُس کے دوست واپس آئے۔ تو قبر خالی تھی! فرشتوں نے بتایا کہ ”وہ زندہ ہو گیا ہے۔“ یسوع پھر سے حیات ہو گیا تھا! یسوع کے وسیلے ہم سب بھی مرنے کے بعد دوبارہ رندہ ہوں گے۔
یسوع مجھ سے محبت کرتا ہے۔ میں اُس کو یاد کر کے ایسٹر کو خاص بنا سکتا ہوں۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024