میں اپنی گواہی واپس کیسے حاصل کر سکتا ہوں ؟ مجھے کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام میں بپتسمہ لئے ۱۸ ماہ ہو گئے ہیں ۔مجھے اپنے تبدیل ہونے کا وقت یاد ہے ، میں نے اپنی تبدیلی کے پہلے چھ ماہ میں ، خداوند کی طرف سے بہت مضبوط روح محسوس کی تھی ۔ میں بہت مضبوط تھا ۔ اور میں کسی شک کے بغیر یہ جانتا تھا کہ خداوند زندہ ہے اور کہ یہ اسکی کلیسیا ہے ، میں آخری ایام کی کلیسیا کا رکن ہوں مگر معلوم ہوتا ہے کہ میں بے اعتقادی سے مغلوب ہو گیا ہوں ، میں ابھی تک انجیل کے قوانین پر عمل کرتا ہوں ، لیکن حال ہی میں میں اپنی بے اعتقادی کی وجہ سے مورمن کے خلاف سائیٹ کو دیکھنا شروع کر دیا ہے ، اور میرے چند ایک سوال ہیں ۔ میرا خیال ہے ان میں سے زیادہ تر جھوٹے ہیں لیکن ان میں سے کچھ میرے ذہن میں پیوسط ہو گئے ہیں ، یہ وہ باتیں جن کی مجھے سمجھ نہیں آتی ۔
اسرائیل میں ، جہاں بائیبل لکھی گئی ، تم اب بھی وہاں جا کر کھنڈرات اور مکان دیکھ سکتے ہیں جن کا بائیبل میں ذکر کیا گیا ہے ۔ امریکہ میں میں پریشان ہوں کہ مورمن کی کتاب میں جن شہروں کا ذکر کیا گیا ہے ہو براعظم میں اب موجود ہی نہیں ہیں ؟ وہ معمولی سا ثبوت چھوڑے بغیر وہ کیسے غائب ہو سکتے ہیں ۔
ایک اور سوال میرے ذہن میں آتا ہے وہ جوزف سمتھ کو ملنے والے ٹھوس طلائی اوراق کے متعلق ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ مورمن کی کتاب بہت بڑی ہے یہ ۵۰۰ سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ یہ کتنی پلیٹ تھیں کیونکہ جن طلائی اوراق کا خاکہ میں نے دیکھا ہے ، وہ اتنی وزنی ہو سکتی ہیں کہ ایک اکیلا شخصانکو نہیں اٹھا سکتا ؟
دس احکام میں ایک حکم یہ بھی ہے کہ تو بتوں کی پوجا نہ کرنا ، تو پھر ہم اپنی ہیکلوں پر مرونی کا مجسمہ کیوں لگاتے یا نسب کرتے ہیں ؟ کیا یہ جھوٹے غدا یا بت نہیں ہیں ؟ میں اس لئے بھی پریشان ہوں کہ دوسری تمام کلیسیائیں اپنی عمارتوں پر صلیب کیوں لگاتے ہیں جبکہ کلیسیا کی سب سے بڑی رسم وہاں واقع ہوئی تھی ، مرونی کا اس سے کیا تعلق ہے ؟ یہ تو ایلیا نبی تھے جو مورمن کلیسیا کے ابتدائی ایام میں سر بمہر کرنے کی طاقت زمین پر لائے تھے۔
مجھے نہیں معلوم کہ یہ سچ ہے یا کہ نہیں ، لیکن میں نے پڑھا ہے کہ برگھم ینگ نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ سیاہ لوگ قیامت تک کہانت نہیں حاصل کر سکتے اور اگر کوئی سفید شخص اس نسل سے شادی کرے گا تو اسکو موت کی سزا دی جائے گی، کیا یہ سچ ہے ؟اگر خدا برگھم ینگ کو یہ بتاتے ہیں کہ سیاہ لوگ قیامت تک کہانت نہیں حاصل کر سکتے تو سو اے زائد برسوں بعد کسی اور کو یہ کیوں بتاتے ہیں کہ اب وہ کہانت حاصل کر سکتے ہیں ؟ میں سنل پرست نہیں ہوں ، میرے بہتریں دوست سیاہ لوگ ہیں ، تو پھر کیوں خدا اتنا مضبوط بیان دیتا ہے او ر کئی برسوں بعد جب سیاہ لوگ اپنے سماجی حقوق کی جنگ لڑتے ہیں ، تو اپنے ہی بیان کے خلاف کیوں جاتا ہے ؟
اگر ان میں سے ایک بھی سچ نہیں تو مجھے بتائیں گے کہ در حقیقت کہا کیا تھا ؟ میں بائیبل کے الفاظ پر ایمان رکھتا اور بھروسہ کرتا ہوں ، مورمن کی کتاب میں سکھایا جاتا ہے کہ ایک خدا ہے اور وہ روح ہے ، لیکن جوزف سمتھ سکھاتا ہے کہ خدا میں کثرت ہے اور خدا گوشت اور ہڈیوں کا جسم رکھتا ہے ، اور وہ راستی سے زندگی گزارنے سے خدا بناہے اور اسی طرح اس سے بعد اور اسی طرح آگے چلتا ہے ۔
یہ سب مورمن مخالف سائیٹ پر موجود ہیں ۔ میں صرف خاص جواب حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔ میں اپنی زندگی میں پھر سے روح لاناچاہتا ہوں ، میں کلیسیا کو ترک کرنے یا چھوڑنے کے قریب ہوں ۔ مورمن کی مخالف سائیٹ نے میرے ذہن میں ذہر بھر دیا ہے ، میں اب ان سائیٹس پر نہیں جاتا لیکن ان بیان ابھی تک میرے ذہن میں موجود ہیں ۔
برطانیہ سے مائیکل
پیارے مائیکل ، میں آپکے سوالات کے جوابات دیتا ہوں لیکن پہلے اسے عام کرنے دیں ، تم ایسا کیوں سوچتے ہو کہ کوئی مورمن مخالف سائیٹ موجود ہیں ؟ دوسرے کسی بھی چرچ کے متعلق ایسے ذہریلے بیان نہیں دیکھے ۔ تم یہ کیوں سوچتے ہو کہ ایسا ہے ؟ میں آپکو بتاتا ہوں ، کہ کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام زمین پرخدا کی بادشاہی ہے ۔اس کلیسیا کی تنظیم سے وقت کے پورا ہونے کے دور میں یہ کلیسیا قائم کی گئی ہے ،اور زمیں سے کبھی نہیں اٹھائی جائے گی جب تک کہ لاوی کے بیٹے خداوند کے لئے راست قربانی نہیں گزرانتے۔( تعلیم اور عہود ۱۳
؛۱)انجیل میں درج پہلے تمام ادوار برگشتگی پر ختم ہوئے ، اور انجیل کی سچائیاں اور خدا کا کہانتی اختایار جس سے انسان کی خدمت کی جاتی تھی ، زمین سے اٹھا لیا گیا ۔
وقت پورا ہونے پر اس دور میں خدا سے ہر زمانے کے انسانوں کے لئے ایک انتہائی نرالے مکاشفہ کے ذریعے یسوع مسیح کی سچی کلیسیا کی بحال کی ۔ دونوں خدا باپ اور اس کا بیٹا یسوع مسیح آسمانی رویا میں لڑکے جوزف سمتھ پر ظاہر ہوئے،اسے نبی کی بلاہٹ عطا کی ، اور اس کو زمین پر انجیل کے تمام ادوار کی برکات بحال کرنے کی ذمہ داری دی ۔
ان مقرر کردہ سچے حقائق کی روشنی میں اسکی پڑتال کرنے کے لئے ضرور آگے بڑھناچاہیے کہ کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی اتنی زایادہ مخالفت کیوں ہے جبکہ صرف یہی سچی اور زندہ کلیسیا ہے ۔اور زمین پر واحد تنظیم ہے جس کے پاس بنی نو انسان کے بچوں کو آسمانی باپ کے پاس لانے کی طاقت اور اختیار ہے ، ساری راستبازی کا دشمن زمین پر بڑے غضب میں خدا کے کام اور زمین پر اسکی بادشاہی کو روکنے کے لئے جو کچھ کر سکتا ہے کر رہا ہے ۔پس شیطان ، خدا کے کلام کوروکنے کے لئے ہر ایک شخص اور تنظیم کو متاثر کرے گا ۔
لہذاجب تم کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کو توڑنے پر مائل کرنے ، یا اسکے رہنماؤں ، یا اس کے مسقل ارکان کو زلیل کرنے والے الفاظ سنو، تو تم بغیر کسی شک و شبہ جان لینا کہ وہ اثرات شیطان کی تحریک سے ماخوز ہیں ۔وہ لوگ جو ایسا جھوٹ پھیلاتے ہیں وہ اپنے آپ کو شیطان کے خادم ثابت کرتے ہیں ۔ اس طرح جانتے ہوئے کہ وہ کون ہیں، آپ نے صحیح یا اچھا کام کیا ہے ، جیسا کہ آپ نے کہا ہے کہ اب آپ مورمن مخالف انٹرنیٹ سایئٹ پر نہیں جا رہے ہیں جنہوں نے آپ کے ذہن میں زہر بھر دیا تھا ۔یہ حقیقت ہے کہ ان کی موجودگی دو باتوں سے خوب ثابت ہوتی ہے ۔ پہلی، وہ ، جس کلیسیا کی مخالفت کر رہے ہیں وہ در اصل زمین پر خدا کی اپنی کلیسیا ہے ، دوسری ، کہ وہ شیطان کے خادم ہیں ۔
اب ،اس پس منظر کی روشنی میں ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے خاص مسئلے کو حل کرسکتے ہیں ۔
اسرائیل میں جہاں بائیبل لکھی گئی تھی اب بھی ہم عمارتوں کے کھنڈرات اور مقام دیکھ سکتے ہیں جن کا بائیبل میں ذکر کیا گیا ہے ،۔ مگر امریکہ کے معامے میں میں پریشان ہوں کیونکہ جن شہروں کا ذکر مورمن کی کتاب میں ملتا ہے وہ اب بر اعظم میں موجود ہی نہیں ہیں ۔ وہ بغیر کوئی ثبوت چھوڑے کیسے غائب ہو سکتے ہیں ؟
مورمن کی کتاب کا کوئی بھی مقام ، سوائے ان کے جن کو خداوند نے لوگوں کی بد کاری کی وجہ سے تباہ کر دیا تھا ۔ غائب یا ختم نہیں ہوا۔ وہ اب بھی وہاں موجود ہیں جہاں وہ ہمیشہ سے تھے، مگر ان کو خاس طور پر مورمن کی کتاب کے مقام کے طور پر شناخت نہیں کیا گیا ۔میرے خیال میں اسکی دو وجوہات ہیں ، اول ،اگرچہ بائیبل شروع ہی سے ہمارے پاس رہی ہے ، مگر بائیبل کے بہت سے مقام حال ہی میں دریافت ہوئے ہیں اور مزید بہت سے مقاموں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے ۔
مورمن کی کتاب کے مقامات کا وجود دو سو برسوں سے کم وقت میں معلوم کیے گئے ہیں ، اور قدیم مصریوں کی زبان میں ابائی امریکیوں کے مقامات کا ترجمہ ابھی شروع کیا گیا ہے ۔ دوسری وجہ جو میرے زہن میں آتی ہے وہ بہت اہم ہے ، کہ مورمن کی کتاب انجیل کی کاملیت یا بھرپوری پر مشتمل ہے ، اس پر ٹھوس یاظاہری ثبوت کی بجائے ایمان سے یقین کرنا چاہیے ، ۔ جب کوئی ایمان سے مورمن کی کتاب کا مطالعہ کرتا ہے تو روح طالب علم کو اسکی گواہی دیتا ہے کہ مورمن کی کتاب در حقیقت خدا کا کلام ہے ۔ اس لئے ا س کو صرف ایک تاریخی دتاویز کی بجائے اس کے اصولوں پر یقین کیا جائے گا ۔
میرے ذہن میں ایک اور سوال ہے ، کہ ٹھوس طلائی اوراق جو جوزف سمتھ کو ملے ، میں جانتا ہوں کہ مورمن کی زخیم کتاب جس کے صفحات ۵۰۰ سے زائد ہیں ۔ کتنی پلیٹ یا کتنے اوراق تھے کیونکہ جن طلائی اوراق کا عکس میں نے دیکھا ہے، وہاتنا بھاری ہوگا کہ کسی ایک شخص کا ساکو اٹھانا انتہائی دشوار ہوگا؟
جوزف سمتھ کو دی گئی پلیٹوں یا اوراق کی تعداد معلوم نہیں ، تاہم ، بنا شک یہ ایک بھاری بوجھ تھا ، لیکن اتنا بھاری نہیں تھا کہ ایک شخص اسکو اٹھا نہ سکے ۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کتاب مورمن کے اوراق جو نبی جوزف سمتھ کے سپرد کیے گئے تھے وہ 7byuکی ترتیب اور چھ انچ دقیق یا موٹی تھی۔ تاہم کوئی بھی یہ نہیں خیال کر سکتا کہ زر یا سونے کے ٹھوس مواد کی اس جسامت کو ظاہر کرتی ہے جس کا وزن تقریباٰٰ ۲۰۰ پانڈ ہو سکتا ہے ۔
پلیٹوں یا اوراک پر بڑی صفائی سے مصری حروف کندہ کیے گئے تھے جو مکمل طور پر مسطح یا ہموار ہونے سے دور تھے۔ کہ پلیٹیوں یا اور ق ناگزیر، ادنیٰ ، ناہموار خیال کرنا آسان ہے اور یہ کہ وزن میں ۲۰۰ پونڈ کی نسبت ۱۰۰ پونڈکی ترتیب سے زیادہ ہے ۔
دس حکموں میں سے ایک یہ ہے ’’ تو بتوں کی پوجا نہ کرنا یا تو میرے حضور غیر معبودوں کی پرستش نہ کرنا۔ تو پھر ہم اپنی ہیکلوں پر مرونی کا مجسمہ کیوں نسب کرتے ہیں ؟ ‘‘
ہیکلوں پر فرشتے مرونی کا مجسمہ نسب کرنا غیر معبودں کی پرستش کرنا نہیں ہے ۔ کیا آپ نے کسی کو فرشتے مرونی کے مجسمے کی پرستش کرتے دیکھا ہے ؟ اگر آپ موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو کیتھولک کتھیڈرل جائیں ، آپ اکثر ناف کلیسا کے طاقہ کے بازو میں مختلف مقدسین کے مجسمے دیکھیں گے ۔ عام طور پر مجسموں اور ان کے سامنے اور جھکنے والے کے درمیان روک یا رکاوٹ ہوتی ہے ۔
کلییائی حلقے کے رہائشی ان کے سامنے جھک کر الہی حمایت اور شفاعت کے لئے دعا مانگتے ہیں ۔اس طرح کے کئی چرچوں میں آپ دیکھیں گے کہ عابد یا پرستار ان برکات کے عوض تحائف بھی دے کر جاتے ہیں جو انھیں ان مقدسین کی وساطت سے ملتی ہیں جن کی نمائندگی مجسمے کرتے ہیں ۔ یہ در اصل بت پرستی ہے آپ کے خیال میں وہ جو کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام پر بت پرستی کا الزام کیوں لگاتے ہیں ، کیونکہ وہ اپنے چرچوں کے اوپر مرونی فرشتے کا مجسمہ لگاتے ہیں اور کیتھولک پر بتوں کی پرستش کا الزام نہیں لگاتے جو حقیقت میں کئی مقدسین کے مجسموں کی بت پرستی کرتے ہیں ؟جواب بے شک واضع ہے ۔ یہ صرف ان نقطہ چینوں کو متعلقہ ذرائع کی تحریک فراہم کرتے ہیں ۔
مرونی کو اس سے کیا لینا دینا ہے ؟یہ تو ایلیاہ تھا جو کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کے ابدائی ایام میں سر بمہر کرنے کی طاقت زمین پر لائے تھے نہ کہ مرونی ۔
مرونی فرشتے کو کلیسیا ئے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کے چرچوں پر مرونی فرشتے کو نصب کرناایلیاہ کی نمائندگی نہیں بلکہ بحالی کا نشان ہے ، کیونکہ کتاب مورمن جسے جوزف سمتھ کے حوالے کیا گیا، بحالی کی یاداشت ہے ۔ یہ جوزف سمتھ کے کلام اور ابدی انجیل کی بھر پوری پر مشتمل ہے ۔
میں نے بھائیوں کو بتا یا کہ مورمن کی کتاب زمین پر موجود کسی بھی کتاب زیادہ درست ہے ا ور یہ ہمارے مذ ہب میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ، اور کوئی بھی آدمی یا شخص کسی اور کتاب کی نسبت اس کتاب میں دی گئی تعلیم کے مطابق زندگی گزار کر خدا کے قریب تر ہو سکتا ہے ۔ ( مورمن کی کتاب کا تعارف) ۔ میں نہیں جانتا کہ یہ سچ ہے کہ نہیں ، مگر برگھم ینگ نے ایک دفعہ فرمایا تھا کہ سیاہ لوگ قیامت تک کہانت حاصل نہیں کر سکتے ، اور اگر کوئی سفید شخص اس نسل سے شادی کرتاہے تو اسکی سزا موت ہے ، کیا یہ درست ہے؟
نہیں یہ سچ نہیں ہے۔ یہ ان کا پھیلایا ہوا جھوٹ ہے جو جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے اور شیطان کی ہدایت کے مطابق خدا کے کام کو تباہ کرنے ک یکوشش کر رہے ہیں ۔ میں آپ کی خدمت میں نیگرو اور کہانت سے متعلق چند ناگہان حالات میں دئے گئے بیانات پیش کرتا ہوں ، اور دیکھیں کہ اگر آپ اس میں سے روحانی فرمان ظاہر ہوتا ہے ، گر د رج بالا برگھم ینگ سے منسوب کیے گئے بیان میں کوئی سچائی ہے ۔
صدر بفگھم ینگ کی ۱۸۵۵ میں دی گئی ہدایت میں نیگرو سے متعلق بات کرتے ہوئے فرمایا ، کہ ان کی صواب دید ہے کہ وہ انجیل کے پہلے اصول کی تابعداری کرتے ہوئیبہت سی برکات سے لطف اندوز ہوں اگرچہ ااپ کہانت کے حاملین نہیں ہیں ۔ ( جرنل میں مکالہ۲؛ ۱۸۴ )
صدر برگھم ینگ اور جان ٹیلر نے ہیکل کے لئے فنڈ دینے کی اہمیت پر فرمایا کہ اور مجلس کے آخر میں نبی نے اپنی تقریر ٹیکساس، میکسیکو، اور کینیڈا میں نیگرو کے مالکان کو معاوضہ دے کر آزاد کرنے پر ختم کی ۔ کوائر کے گیت گانے کے بعد برگھم ینگ نے اختتامی دعا کی ۔ ( پیرسن ایچ ۔ کاربیٹ، ہائرم سمتھ ، سردار پی ۔؛ ۳۳۹ )
بعض اوقات خدا کے ابدی منصوبے میں نیگرو یا سیاہ فاموں کو کہانت حاصل کرنے کا حق دیا جائے گا ۔ ( ہائرم ایل اینڈرس ، بیش قیمت موتی کی کمینٹری ، پی ۴۰۶ )
مورمن کی کتاب میں یہ سکھایا جاتا ہے ، کہ ایک خدا ہے اور وہ روح ہے ۔جوزف سمتھ سکھاتے ہیں کہ خدا میں کثرت ہے ، اور خدا خون اور گوشت ہڈیوں کا بدن رکھتا ہے ، اور راست زندگی بسر کرنے سے خدا بنا ہے اور اسی طرح اس پہلے خدا نے کیا اور( اسی طرح آگے چلتا جا رہا ہے )۔
ہر ایک کو صحائف کا متن اور جوزف سمتھ کے بیان کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، جو الہی فطرت کو بیان کرتے ہیں ، دونوں ہی درست ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
اور باپ اور بیٹے اور روح القدس کی تمجید ہو جو ایک خدا ہے آمین ۔ ( مورمن کی کتاب کا تعارف )
اہم یقین نہیں کرتے کہ باپ اور بیٹا اور روح القدس کا ایک وجود ہے بلکہ اس کی بجائے وہ مقصد ، منصوبہ بندی اور عمل کرنے میں تین الگ الگ ہستیاں ایک ہیں ۔ یہ مورمن کی کتاب میں خدا کو بیان کرنے کا معمول یا طریقہ ہے جو کہ بائیبل میں بیان کردہ خیالات کا تسلسل ہے ۔
بائیبل بھی خدا میں کثرت کی بات کرتی ہے ، اگرچہ بائیبل کی اس واضع تعلیم کو یہ کند ذہن متعصب دنیا نہ سمجھتی ہے اور نہ قبول کرتی ہے ۔
ا گرچہ آسمان و زمین میں بہت سے خدا کہلاتے ہیں ( چنانچہ بہتیرے خدا اور بہتیرے خداوند ہیں )، لیکن ہمارے نزدیک تو ایک ہی خدا ہے یعنی باپ ، جس کی طرف سے سب چیزیں ہیں، اور ہم اسی کے لئے ہیں ،اور ایک ہی خداوند ہے یعنی یسوع مسیح ، جس کے وسیلہ سے سب چیزیں موجود ہوئیں ، اور ہم بھی اسی کے وسیلہ سے ہیں ۔ ( ۱ کرنتھیوں ۸؛ ۵۔۶ )۔
یہ بیان صاف صاف بتاتا ہے کہ اگرچہ بہت سے خدا ہیں ، مگر ہمارا ایک ہی خدا ہے ، ہمارا باپ جو آسمان میں ہے ہماری اطاعت ، ہماری تعظیم اور ہماری پستش یا عبادت سب اسی کے لئے ہیں ۔
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریں ۔askgramps.org
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024