شاید میرے اس تجربہ سے آپ کی خواہش بڑھے کل وقتی مشن کی خدمت کے بارے اگر آپ اس سے جوڑی برکتوں کو سمجھتے ہیں جو مشن کے ساتھ منسلک ہیں خدا اکثر احکامات اور برکات کو اکھٹے ہم پر ظاہر کرتا ہے ،مثال کے طور پر اُس نے ہم سب کو حکمت دی اس کے احکامات کوسننے سمجھنے اور زندگی میں درست فیصلے کرنے کے لیے۔ اسی وقت اس نے ان گنت برکات کو مقرر کیا ان کے لیے جو اس کے حکموں پر عمل کرتے ہیں ۔ میں آپ کے ساتھ مشن کے ساتھ منسلک برکات کے بارے بیان کرنا چاہتی ہوں۔

میں ان تمام برکات کی لسٹ نہیں بنا سکتی کیونکہ ان گنت برکات ہیں جو خدا نے میری زندگی میں بخشی۔ لیکن میں ان برکات کے بارے ضرور بتاوں گی جو بہت زیادہ اہم ہیں۔
جس کسی نے گھروں یا بھائیوں یا بہنوں یا باپ یا ماں یا بچوں یا کیھتوں کو میرے نام کی خا ظر چھوڑ دیا ہے اس کو سو گنا ملے گا اور ہمیشہ کی زندگی کا وارث ہو گا۔
اور جب مجھے موقع ملا خدمت کرنے کا تو سب سے خاص بات کہ کلیسیائی رہمنا ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ جتنا زیادہ ہم پورے دل اور لگن کے ساتھ اور پوری ایمانداری سے خدا کی خدمت کریں توخدا ہمیں بے پناہ برکتوں سے مالا مال کرے گا

اور مجھے میرے مشن کے بعد موقع ملا کے میں مشن کے بعد مشنریز ٹرینگ سنٹر میں پاکستانی مشنریز کی تربیت کر سکوں۔
اور تب مجھے موقع ملا کہ میں کلیسیا کے موجودہ صدر رسل ایم نیلسن سے مل سکوں جو میرے لیے کسی عزاز سے کم نہیں ۔
اور ہمیشہ خدا کے حکموں کےمطابق زندگی بسر کرے اور اپنی زندگی مکی کھوئی خو شیوں کو حاصل کرے آمین۔