- ننھا پودا زمین سے پھوٹتا ہے
ہم اکثر متوقع نتائج پر مبنی انتخابات کرتے ہیں۔ اگر میں x کام کروں گا تو [ نتیجہ ] y حاصل ہوگا۔ یہ تحریک دینے والی قوت جو ہمیں عمل کرنے پر امادہ کرتی اور تحریک دیتی ہے، ایمان کہلاتی ہے۔جب ہم صبح کو بیدار ہوتے ہیں تو ہم سورج کے طلوع ہونے کی توقع کرتے ہیں۔ جب ہم بیج بوتے ہیں تو ہم اسکی نشونماکی توقع کرتے ہیں ۔ یہ اعتقادات ہیں کیونکہ ہم ایمان رکھتے ہیں کہ نتیجہ تو ضرور نکلے گا۔ایمان کا یہ بھی مطلب ہے کہ یسوع مسیح کی پیروی کی کنجی ہے۔
ہم صحائف میں سیایمان کے بارے سیکھ سکتے ہیں۔ مورمن کی کتاب میں،نبی ایلما سکھاتاہے۔اور اب جیسا کہ میں نے ایمان کی بابت کہا ہے ۔۔۔چیزوں کا کامل علم ہونا ایمان نہیں ہے، سو اگر تم ایمان رکھتے ہوتو تم ان چیزوں کی امید رکھتے ہوجو دکھائی نہیں دیتی،لیکن سچ ہیں۔[ ایلما. ۲۳؛ ۲۱]۔
یسوع مسیح پر ایمان یہ ہے کہ وہ ہمارا منجی ہے ۔
یسوع مسیح پر ایمان ہمارے روزمرہ مسائل اور چنوتیوں پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔
یسوع مسیح پر ایمان یسوع مسیح کی انجیل پر عمل کرنے کے لئے ضروری ہے۔
یسوع مسیح پر ایمان کا مطلب ہے کہ پختہ ایمان رکھنا کہ وہ خدا کا بیٹا ہے ، وہ دنیا کا نجات دہندہ ہے وہ ہمارے لئے سب پر غالب آیا۔ اسکا فضل اور رحم ہیں جس کے ذریعے سے ہم آسمانی باپ کے پاس واپس جاسکتے ہیں۔
زندگی میں ترقی عمل کا تقاضا کرتی ہے، اور زندگی میں عمل ایمان کے ارکان کا تقاضا کرتی ہے۔ ہم کچھ کرتے ہیں یا کوئی خصوصی انتخاب کرتے ہیں کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ اس سے اچھائی ظاہر ہوگی۔ جب تک ہم زمین پر ہیں،ہر چیز کی بابت کامل علم پانے کے قابل نہیں ہونگے۔ اپنے آپ میں فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے پہلے ہمیں کامل علم حاصل کرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں ایمان پر منبی انتخابات کرنے ہونگے، اور جب ہم ایسا کرتے ہیں ، ہمارا علم بڑھتا ہے ، اور ہمارا بھروسہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔
بے شک ہم نے مسیح کو نہیں دیکھا ، اسکی زندگی کے متعلق صحائف کا مطالعہ کرنے سے اس پر ایمان قائم کر سکتے ہیں، جب ہم یسوع مسیح کی پیروی کرنے سے اپنے ایمان کی مشق کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم اسکے ساتھ اپنے تعلق قائم کرنا شروع کرتے ہیں۔ میسح پر اپنے ایمان کی مشق ہماری زندگی میں اسکے کردار کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اور دوسرے طریقوں سے اسکی پیروی کرنے میں ہمیں تیار کرتا ہے ۔
جب ہم ایمان کی مشق تو ہم معجزات کے گواہ ھو سکتے ہیں۔مزید ایمان کے بارے سیکھے آئیں ہمارے ساتھ عبادت کریں۔
اور ایمان کے متعلق 101 آیات دیکھے۔ Find 101 verses Here
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریںmormon.org
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024