آخری آیام کے مقدسین کی ہیکلیں مقدس مقامات ہیں جہاں کلیسیا کے ارکان مقدس عہود باندھتے ، مکاشفہ حاصل کرتے اور خدا کی تلاش کرتے ہیں ۔ گزشتہ چارسالوں میں ، مجھے ہیکل میں بطور ٓرڈینینس کارکن کام کرنے کی خوشی پائی ہے ۔ میں ہیکل کی رسومات کی ادائیگی میں مدد کرتا اور ان کی مددکرتا جو ہیکل میں آتے تھے کہ انکو خوشگوار تجربہ حاصل ہو ۔
بہت کچھ ہے ، جو میں نے ان چار سالوں میں ہیکل میں کام کرکے سیکھا ، اور ان میں سے کچھ حیران کن ہیں ۔ پہلے میں ہیکل میں کام کرنے والوں کو مختلف انداز میں دیکھتا تھا ۔ وہ ہمیشہ کام میں بلند اور کامل تھے ۔ میرا خیال ہے کہ میں ہیکل میں کام کرنے والے کارکنوں کے نقطہ نظر کو سمجھناہیکل میں کسی کے بھی وقت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ لہذا ، یہاں ۶ چیزیں ہیں جو ہیکل کا کارکن چاہتا ہے کہ تمہیں معلوم ہوں ،
ہم مدد کرنے کے لئے حاضر ہیں ۔
ہمارا پہلا مقصد پیٹرن کی مدد کرنا ہے کہ مربی یا سر پرست کو مثبت تجربہ حاصل ہو ۔ اگرچہ ہمارے اہم کاموں میں سے ایک ،ہیکل کی پاک رسومات میں مدد کرنا ہے ( بعد میں مزید بات کریں گے)۔ آپ کی مدد کرنا کہ آپ اطمینان پائیں اور خدا سے منسلک رہیں ہماری اولین ترجہح ہے ۔ لہذا وہ باتیں پوچھنے سے نہ گھبرائیں جس سے آپ کو ہیکل کا ایک بہتر تجربہ حاصل ہو ۔
اگرچہ کوئی اینڈومنٹ کمرے میں مختلف جگہ پر بیٹھے ہوں ، کہ رسمی لباس پہننے میں مدد کی ضرورت ہو ، یا یہاں تک کہ پانی کے ایک گلاس کی ضرورت ہو، ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں ، ہم تک رسائی پانے نہ ڈریں یا گھبرائیں ،
ہم توقع نہیں کرتے کہ آپ کامل ہو جائیں ۔
بہت سے لوگوں کو ہیکل میں پریشانی یا تشویش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کیونکہ وہ رسم کے ہر حصے کو ہر لحاظ سیصحیح [ ادا کرنا ] چاہتے ہیں ۔ ہمیں اپنی پوری کوشش کرنا ضروری ہے ۔لیکن ہیکل کے کارکن نہیں چاہتے کہ تم محسوس کرو کہ آپ کی عدالت ہو رہی ہے یا آپ گھبراہ گئے ہیں ۔غلطی کرنے ٹھیک ہے ، سوال پوچھیں ، اور سیکھیں ، ہمارا ہیکل کا مربی اکثر ہمیں یاد دلاتا ہے ، کہ ہیکل کی رسم کو باطل کرنے کے لئے بہت کچھ درکار ہوتا ہے ۔آپ کو صرف یسوع مسیح پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ، اور کہ ہیکل کا پورا مقصد کیا ہے ، اور باقی سب اسکی پیروی کریں گے ،
اور ہم بھی کامل نہیں ہیں ۔
ہیکل کے کارکن ،مربیوں کی طرح ، غلطیاں کرتے ہیں ، ہم الفاظ کو بھول جاتے ہیں ، یا غلط طریقے سے عمل کرتے ہیں ۔ ہم توجہ دینا بھول جاتے ہیں ، یا ہم اتنی تیزی سے بغیر کسی سوچ یا احساس کے حفظ کرتے ہیں ، جان لو کہ جب تم ہیکل میں آتے ہو ، تو کارکن اور مربیکو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم اپنی زمینی حدود پر غالب آئیں اور ایک بلند مقام حاصل کریں ۔
یہ بھی درست ہے کہ ہماری تصحیح کی جائے، اگر آپ کومعلوم ہو کہ ہم نے کچھ غلط کہا ہو ، یا کہ ہم نے آپ کا نام کا تلفظ غلط بول دیا ہو ،تو یہ بیان کرنے میں آزادی محسوس کریں ،
ہم پیار سے درست کرتے ہیں ۔
ہیکل کی رسومات کے خادم کے طور پر ، ہیکل کے کارکن مربی یا سر پرست کی مدد کرتے ہیں، پوری ہیکل میں درست [ کام ]کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، بعض اوقات، اسکا مطلب اصلاح کی پیشکش کرنا یا آپ کو ہیکل کی پالیسی کے متعلق یاد دلانا ہے ۔اصلاح کرنے کا مطلب شرمندہ یا مایوس کرنا نہیں ہے ۔جان لو کہ ہر قسم کی اصلاح محبت میں کی جاتی ہے ۔ہیکل کے کارکنان کو بھی ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ بہت زیادہ محتاط رہیں کہ [ضرورت] سے زیادہ اصلاح نہ کریں ۔
یہ ٹھیک ہے کہ سوال پوچھیں ۔
ہم سوالات کے ذریعے سیکھتے ہیں اور ہدایات حاصل کرنے کے لئے ہیکل سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔یہ تھیک ہے کہ ہیکل کے کارکنان سے سوال پوچھیں، لیکن اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو دو باتیں یاد رکھنا ضروری ہے ۔ اول، کچھ خاص اوقات ہیں جب سوالات کا پوچھنا [ ہیکل ] کی رسم کی [ادائیگی] میں خلل یا انتشار پیدا ہو سکتا ہے ۔ ہیکل کی رسم کے بعد سوالات پوچھنا سب سے بہتر ہے ۔ دوم، ہیکل کے کارکنان تعلیم اور ترجمہ پر ’’ سرکاری یا با ضابطہ ‘‘ بیان جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔وہ اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں ، مگر اس کو کلیسیا کی وسیع تعلیم نہیں سمجھنا چاہیے ۔آپ کو ہیکل میں لکھنے کے لئے ہدایت دی جا سکتی ہے ، ہیکل کی میٹرن ، یا صدر ہیکل کا رکن ، جو تم سے بات کرنے کا اہل ہے ، اگر ان کا شڈیول اجازت دیتا ہے ، [تو تم ان سے بات کر سکتے ہو ]۔
ہیکل کے کارکن زندگی کے ہر شعبہ سے آتے ہیں ۔
جب لوگ ہیکل کے کارکنان کے بارے سوچتے ہیں ، تو وہ اکثر عمر رسیدہ کارکنوں کے بارے سوچتے ہیں ، جبکہ یہ پیارے بھائی اور بہنیں ، ہیکل میں کام کرنے والوں کا اہم حصہ ہیں ۔ وہ جو ہیکل میں کام کرتے ہیں ، ہر پس منظر زندگی کے ہر شعبہ سے آتے ہیں ۔ہر کوئی جو اینڈوڈاور اہل پایا جائے ،۔
ہیکل کارکن بن سکتا ہے ۔ کچھ نے تو سالوں ہیکل میں کام کیا ہے ، کچھ نے ابھی شروع ہی کیا ہے ، کچھ جوان اور کچھ بوڑھے ہیں ۔ کچھ ہیکل میں رسوم ادا کرنے والے ہیں ، جو رضاکار ہیں ، جبکہ کچھ ہیکل کے کام کو بحفاظت اور یکسانی سے چلانے کے لئے تنخواہ دار ملازم ہیں بنیادی خط یا لائین ۔ہم آپ کو جو ہیکل میں آتے ہیں پیار کرتے ہیں ، ہم آپکی مدد کرنا چاہتے ہیں، اور ہم آپ کے بغیر یہ عظیم کام نہیں کر سکتے ۔
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریں ldsdaily.com
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024