دوسروں کی مدد کرنے کے طریقے

دوسروں کی مدد کرنے کے طریقے

ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔

ایسے بہت سے طریقے ہیں جن سے ہم ظاہر کر سکتے ہیں ہم خیال رکھتے ہیں ، خصوصاً کرسمس پر۔ ہم یہ بول سکتے، ٹیکسٹکر سکتے، تحریر کر سکتے، دے سکتے، بانٹ سکتے، دُعا کر سکتے، بیک کر سکتے، گا سکتے، بغلگیر ہو سکتے، کھیل سکتے، اُگا سکتے، یا صاف کر سکتے ہیں ۔ اِسے محض آزمائیں۔

دوسروں سے اظہار محبت کرنا خدمت گزاری کا اہم ترین حصہ ہے۔ انجمنِ خواتین کی صدر بہن جین بی بنگہم نے فرمایا ہے:” حقیقی خدمت گزاری کی تکمیل انفرادی طور پرہوتی ہے جب ترغیب پیار ہو۔… جب ترغیب پیار ہو، معجزے رونما ہونگے، اور ہم وہ طریقے پائیں گی جن سے ہم ’گم شدہ‘ بہنوں اور بھائیوں کو یسُوع مِسیح کی انجیل کی ہمہ گیرآغوش میں لے آئیں گے“

دوسروں کو بتانا کہ ہم خیال کر تے ہیں ذاتی تعلقات کو فروغ دینے کا لازمی عنصرہے۔ مگر مختلف لوگ مختلف طریقوں سے پیغام کوقبول کرتے ہیں پس ہم کیسے اپنےپیارکا اظہار موزوں طورپر اُن طریقوں سے کر سکتے ہیں جن کو وہ سمجھیں اور متعرف ہوں ؟ آپ کی اپنی سوچ بچار کا آغاز کرنے کے لئے چند ایک تجاویز کے ہمراہ یہاں ابلاغ کرنے کے کچھ طریقے ہیں کہ ہم خِیال کرتے ہیں۔

بولیں

بعض اوقات یہ بتانا کہ آپ کسی کے بارے کیسا محسوس کرتے ہیں اس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اگرچہ اِس کا مطلب ہو سکتاہے کسی کو بتانا آپ اُن سے پیار کرتے ہیں، اس میں یہ بتانا بھی شامل ہے کہ آپ اُن کے بارے کس بات کے متعرف ہیں یا مخلص تحسین کرنا۔ اِس قسم کی تصدیق(*** کا اظہار ***) تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ( دیکھئے افسیوں ۴:۲۹۔)

اُس شخص کو بتانے کے لئے کہ آپ اُس کی خوبیوں میں سے کسی ایک کی کتنی تحسین کرتےہیں اس کے لئے موقع کی تلاش کریں۔

اُس شخص کو بتانے کے لئے کہ آپ اُن کے بارے سوچ رہے ہیں ملنے جائیں ، فون کریں ، یا ای میل، ٹیکسٹ، یا کارڈبھیجیں۔

 

ملاقات کریں

کسی کے ساتھ بات کرنے یا سُننے کے لئے وقت نکالنایہ ظاہر کرنے کا مضبوط طریقہ ہے کہ آپ اُس کی قدر کرتے ہیں۔ چاہے آپ گھر ، گرجاگھر، یا کہیں اور مُلاقات کرتے ہیں ، بہت سے لوگ ہیں جن کو کسی کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ( د یکھئے مضایاہ ۴:۲۶; ع اور ع ۲۰: ۴۷ ۔)

فرد کی ضرورت کے مطابق مُلاقات کا شیڈول بنائیں۔ اُس کے حالات کو واقعی سُننے اور سمجھنے کے لئے وقت نکالیں۔

جہاں فاصلے،ثقافتی معیار، یا دیگر حالات کی بدولت گھر پر مُلاقات کرنا مشکل ہو، چرچ کے بعد باہم ملنے کے لئے وقت تلاش کرنے پر غورکریں۔

مقصد کے ساتھ خدمت کریں

فرد یا خاندان کی کیا ضروریات ہیں اِس کا دھیان رکھیں۔ بامقصد خدمت مہیا کرناابلاغ کرتاہے آپ خیال کرتے ہیں۔ اِس میں وقت اور پُر مغز کوشش کے قابلِ قدر تحائف شامل ہیں۔ ” خدمت کے چھوٹے چھوٹے اعمال سے دوسروں پر گہرےاَثرات پڑتے ہیں، “بہن بنگہم نے فرمایاہے۔

ایسی خدمت پیش کریں جو افراد اور خاندانوں کو مضبوط کرے، جیسے کہ بچوں کی دیکھ بھال کرنا تاکہ والدین ہیکل میں جا سکیں۔

جب زندگی مغلوب ہو جائے تو بوجھ کم کرنے کے طریقے دیکھیں ، جیسے کہ کھڑکیاں صاف کرنا، کُتے کو سیرکے لئے لے جانا، یا صحن میں مدد کرنا۔

باہم مل کر کام کریں

ایسے افراد ہیں جو گہرے ابلاغ کے ذریعے رابطہ نہیں کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لئے، باہم دلچسپیاں ڈھونڈنے اور اُن کاموں کو باہم ملکر کرنے سے رابطے بنتے ہیِں۔ خُداوند نے تاکید کی ہے کہ ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ”ساتھ ہوں اور مضبوط کریں“(ع اور ع ۲۰: ۵۳)۔

چہل قدمی کے لئے جائیں ، کھیل کی شام کی منصوبہ سازی کریں ، یا باہم ورزش کا باقاعدہ وقت مقرر کریں ۔

کمیونٹی یا کلیسیا کے منصوبہ پر باہم خدمت کریں۔

تحفہ دیں

بعض اوقات میل مُلاقات کا وقت یا مواقع محدود ہوتے ہیں۔ بہت سی ثقافتوں میں ، تحائف دینا خِیال رکھنا اور ہمدردی کی علامت ہے۔ حتٰی کہ بہترتعلقات کو قائم کرنے کے لئے گاہے بہ گاہے دیا جانے والا سادہ تحفہ آپکی دلچسپی کا ابلاغ کرتا ہے۔ (دیکھئے امثال ۲۱: ۱۴ )

اُن کے لئے پسندیدہ کھانے کی چیز لے جائیں۔

کوئی اقتباس، صحیفہ، یا دیگر پیغام بانٹیں جس سے آپ محسوس کرتے ہیں وہ مستفید ہو سکتے ہیں۔

مزدوریِ محبت

جب آپ اُنہیں جانتے ہیں جن کی آپ خدمت گزاری کرتے ہیں اور جن کے لئے آپ الہام کے خواہاں ہوتے ہیں، آپ خصوصی طور پر مزید جانیں گے اُن سے انفرادی طور پر اپنی محبت اور فکر کا کیسے ابلاغ کرنا ہے۔

اورگن ، یو ایس اے کی کمبرلی سیبولٹڈ الہام کے خوہااں ہونے اور اظہار محبت کے لئے تحائف دینے کی کہانی بتاتی ہیں:

”جب میں محسوس کرتی ہوں زندگی مجھے دکھی کرتی ہے ، میں اُٹھتی ہوں اور کدو کی بریڈ بناتی ہوں ، عام طور پر تقریناً آٹھ روٹیاں۔ میرا خاص جُزو خاموش دُعا ہے جو میں بریڈ پکانے کے دوران جاننے کے لئے کرتی ہوں کس کو اِن روٹیوں کی ضرورت ہے۔ میں اپنے آس پاس کے پڑوسیوں کو بہتر طورپر جاننے کے قابل ہوئی ہوں کیونکہ کدوکی گرم بریڈ اُنکے گھروں اور زندگیوں میں میری دعوت رہی ہے۔

”گرمیوں کے ایک گرم دِن کو، میں نے سڑک کنارے نصف کلو پیکنگ میں توت سیاہ فروخت کر نے والے خاندان کے قریب گاڑی کھڑی کی۔ مجھے مزید توت سیاہ کی ضروت نہیں تھی، مگر سٹینڈ پر نوجوان، دُبلا پتلا لڑکا مجھے دیکھ کر نہایت پُر جوش تھا، سوچتے ہوئے کہ میں اُسکی اگلی گاہک تھی۔ میں نے ٹحوڑے توت سیاہ خریدے، مگر میرے پاس اُس کے لئے تحفہ بھی تھا۔ میں نے لڑکے کو دو بریڈ دیں۔ اُس نے اجازت کے لئے اپنے والد کی جانب دیکھا، پھر کہا، ’دیکھو، ابو، اب ہمارے پاس آج کھانے کے لئے بھی کچھ ہے۔‘ میں سادہ طریقے سے اظہار محبت کے اس موقع کے لئے تشکر سےبھر گئی“

بارہ رسولوں کی جماعت سے بزرگ جیفری آر ہالینڈ نے التجا کی،” کہ ہر مرد و عوت ـــــ—اور ہمارے بڑے نوجوان اور دختران — ایک دوسرے کی دل سے دیکھ بھال کے لئے زیادہ گہرےطور سے وابستہ [ہوں] گے، ایسا کرنے کے لئےجس کی تحریک صرف اور صرف مسیح کی خالص محبت کے باعث ملتی ہے۔ … کاش ہم سب، ہم سب کے خُدا اور باپ کو دُعاوں کے جواب دینے، تسلی مہیا کرنے، آنسوں کو خُشک کرنے، اور کمزور گھٹنوں کو مضبوط کرنے کی اُسکی بڑی ذمہ داری میں مدد گار ہاتھ فراہم کرتےہوئے تاکستان کے مالک کے شانہ بہ شانہ محنت کریں ۔“

یسُوع مِسیح خِیال کرتا ہے

یسُوع مِسیح کے لعزرکو مردوں میں سے زندہ کرنے کے بعد، ” یِسوع کے آنسو بہنے لگے۔

” پِس یہودیوں نے کہا دیکھو وہ اُسکو کیسا عزیز تھا!“ (یوحنا ۱۱ :‏۳۵–۳۶)۔

”تمھارے لئے میرے پیالے ہمدردی سے بھرے ہیں ،“مِسیحنے نیفیوں سے کہا۔ پھر اُس نے اُنکے بیماروں اور لاچاروں کو ، اُنکے لنگڑے اور اندھے کو،بُلوایا ، اور اُس نے اُنہیں شفا دی۔ ( دیکھئے ۳ نیفی ۱۷: ۷ –۹)۔

منجی نے ہمارے لئے نمونہ قائم کیا جب اُس نے دوسروں کا خیال رکھا۔ اُس نے ہمیں سیکھایا:

” خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ۔

” بڑا اور پہلا حُکم یہی ہے۔

” اور دوسرا اِسکی مانند یہ ہےکہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھ“(متی ۲۲: ۳۷ –۳۹ )۔

کس کو آپ کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے؟ آپ اُنہیں کیسے ظاہر کر سکتے ہیں آپ خِیال رکھتے ہیں؟