اُن چیزوں کی فکر چھوڑ دیں جو آپ کے اختیار میں نہیں

اُن چیزوں کی فکر چھوڑ دیں جو آپ کے اختیار میں نہیں

کبھی کبھار زندگی انتشار اور افراتفری کا شکار ہو سکتی ہے۔ آپ خاندانی خدشات، صحت کے مسائل، سکول کے معاملات، یا آج کل کی دُنیا کے کوئی بھی مشکل واقعات کے بارے میں فکر مند ہوسکتے ہیں۔ ہم کس طرح اِس مشکل دُنیا میں ذاتی اطمینان تلاش کر سکتے ہیں؟ چاہے آپ کی بد امنی آپ کے اختیار سے باہر ہونے والے واقعات کی وجہ سے ہے یا اُن چیزوں کی وجہ سے جن پہ آپ اثر انداز ہو سکتے ہیں اور اُنھیں تبدیل کر سکتے ہیں، یہاں پر کچھ خیالات درج ہیں جن سے آپ کو یِسُوع مِسیح کے ذریعہ باطنی اطمینان حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

خود اپنے لیے اطمینان تلاش کرنے کے ۴ طریقے
ابدیت پر توجہ مرکوز کریں

اطمینان محسوس کرنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے جب آپ صرف مختصر مدت کے خدشات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ وسیع نقطہ نظر، خُدا کے خوشی کے منصوبے، پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو، آپ یہ جان کر اطمینان پاسکتے ہیں کہ جو کچھ بھی برا ہوتا ہے وہ ہمیشہ تک نہیں رہے گا۔ مثال کے طور پر، ہیکل سے ہمیں ابدیت پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ صدر گورڈن بی ہنکلی (۱۹۱۰- ۲۰۰۸) نے کہا کہ ہیکل میں ”آپ کو وہ اطمینان ملتا ہے جو کہ آپ کہیں اور نہیں پا سکتے۔“۱

اُن چیزوں کی فکر چھوڑ دیں جو آپ کے اختیار میں نہیں

اگر آپ کی بدامنی کا سبب ایسی چیزیں ہیں جو آپ کے اختیار سے باہر ہیں، تو آپ مایوسی یا ناراضگی محسوس کرنے کی آزمائش میں پڑ سکتے ہیں۔ لیکن وہ چیزیں جن کو آپ تبدیل نہیں کرسکتے اُن کو طول دینا مددگار ثابت نہیں ہوگا۔ اِس کے بجائے، باطنی اطمینان پانے کے لیے نجات دہندہ کی طرف رجوع لائیں چاہے جب آپ کو لگے کہ زندگی غیر منصفانہ ہے۔ اُس نے آپ کو مددگار، رُوحُ الُقدس بھیجنے کا وعدہ کیا ہے (دیکھیں یُوحنّا ۱۴: ۲۶–۲۷)۔

۲۔ دوسروں کو معاف کریں

اکثر جب کوئی ہم سے کچھ غلط کام کرتا ہے تو اُس منفی پن سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن بارہ رسولوں کی جماعت سے ایلڈر ڈئیٹر ایف اُکڈورف نے سیکھایا: ”ہمیں اپنی زندگیوں میں معافی کی خوشی تب حاصل ہو گی جب ہم اِس خوشی کو فراغ دلی سے دوسروں کو دیں گے۔ … اِس کے نتیجے میں، خُداوند کا رُوح ضمیر کے الہٰی اطمینان کے ساتھ خوشی سے ہماری جانوں کو معمور کر دے گا (دیکھیں مضایاہ ۴: ۲–۳)۔“۲ نجات دہندہ کی طرف مُڑنے سے آپ جذباتی بوجھ سے آزاد اور اطمینان سے معمور ہوسکتے ہیں۔

توبہ کریں اورمسیح پر بھروسہ رکھیں

اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی زندگی میں اور کیا ٹھیک چل رہا ہے، گناہ کا بوجھ ہمیشہ آپ کے سکون کو لوٹ سکتا ہے۔ کبھی کبھار ہمیں مکمل طور پر توبہ کرنے کے لیے اپنے اُسقف کی مدد کی ضرورت پڑھتی ہے۔ مگر ہم سب کو باقاعدگی سے توبہ کرنے کی ضرورت ہے اور، یِسُوع مِسیح کے کفارہ کے ذریعہ، ہر اُس چیز سے مُبرا ہونے کی جوہمیں اُس کی مانند بننے سے روکے۔

اطمینان تلاش کرنے میں دوسروں کی مدد کے ۴ طریقے
یِسُوع مسیح کی اِنجیل کا اشتراک کریں

جیسے ہم نجات دہندہ پر توجہ مرکوز کرکے خود اپنے لیے اطمینان تلاش کرسکتے ہیں، ہم دوسروں کو بھی اُس ”سلامتی کے بانی“ کی طرف مائل کرسکتے ہیں (مضایاہ ۱۵: ۱۸)۔ مثال کے طور پر، کسی ایسے صحیفہ یا مجلسِ عامہ کے پیغام کا اشتراک کرنے کی کوشش کریں جس سے آپ کو یِسُوع مِسیح کے بارے میں مزید سیکھنے میں مدد ملی۔

صلح کرانے والے بنیں

اپنے دوستوں یا بھائی بہنوں کے تنازعات کو حل کرنے میں مدد کریں۔ ایلما کی کتاب میں عینتی نیفی-لحی کی طرح، ہم بھی اپنے جنگی ہتھیاروں کو دفن کر سکتے ہیں—چغلی، انتقام کی آزمائش، یا خود غرضی جیسے ہتھیار—اور امن کے آلات سے اِن کا مبادلہ کریں: شفیق طریقے سے بات چیت، خُدا کے احکام کی پیروی، اور دوسروں کو معاف کریں (دیکھیں ایلما ۲۴: ۱۹)۔

اچھے سامعین بنیں

کبھی کبھار جدوجہد کرنے والے لوگ اپنے خیالات اور احساسات کو اندر رکھنے کے بجائے اُن کے بارے میں کُھل کر بات کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہے۔ ہمیں اُن کے لیے اُن کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ محض اُن کے اندیشوں کو سن کر اور مدد فراہم کرتے ہوئے، ہم مِسیح کی مانند محبت اور تفہیم کو ظاہر کرسکتے ہیں۔

اپنے حلقے اور کمیونٹی میں خدمت گزاری کریں

آپ بے گھر لوگوں کی پناہ گاہ میں رضا کارانہ کام کر سکتے ہیں، نجی استاد کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں، یا اپنے پڑوس میں ایک نئے خاندان کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں۔ لوگوں کی مدد کریں کہ وہ چھوٹی چیزوں میں بھی اطمینان پائیں۔ کھانے اور سونے کے لیے ایک مستقل جگہ کا ہونا، معتبر صلاح کار کا ساتھ، یا ہلکا سا یقین ہے کہ کوئی اُن کی پرواہ کرتا ہے، اِن تمام چیزوں کا گہرا اثر ہوتا ہے۔

یِسُوع نے تسلی کے یہ الفاظ اُن لوگوں کو بولے جو اطمینان کے متلاشی تھے: ”مَیں تُمہیں اِطِمینان دِئے جاتا ہُوں، اپنا اِطِمینان تُمہیں دیتا ہُوں: جِس طرح دُنیا دیتی ہے، مَیں تُمہیں اُس طرح نہِیں دیتا۔ تمھارا دِل نہ گھبرائے، اور نہ ڈرے۔“ ۰یوحنا۱۴: ۲۷)۔ اگر ہم خود کو اور دوسروں کو یِسُوع مِسیح کے قریب لاتے ہیں تو، چاہے زندگی کٹھن ہوجائے تو بھی ہم اِطِمینان محسوس کر پائیں گے۔