زِمینی ذمہ داری کی اہمیت کے متلعق بشپ جیرالڈ کُوسے کے پانچ اہم اقتباس

اکتوبر 2022 کی جنرل کانفرنس میں ،بشپ جرالڈ کاؤسے نے "ہماری زمینی ذمہ داری” کے عنوان سے ایک اہم پیغام شیر کیا ، جس میں ان عظیم روحانی نعمتوں کی تفصیل دی گئی ہے جو ان لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے جو زمین سے پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھی مردوں اور خواتین کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

یوم ارتھ کے جشن میں ، ان کی جنرل کانفرنس ٹاک کے اپنے پانچ پسندیدہ حوالہ جات شیر کیے جو یہ ہیں۔

 ہمارے اِردگرد قُدرت کی خوبصورتیوں کے ساتھ ہمارا تعامل زِندگی کے کُچھ اِنتہائی مُتاثر کُن اور خُوش گوار تجربات پیدا کر سکتا ہے۔ ہمارے آسمانی باپ اور اُس کے بیٹے، یِسُوع مسِیح کے لیے شُکرگزاری کے احساس کو ہم اپنے اندر شادمانی سے محسُوس کرتے ہیں، جِنھوں نے اِس زمین کو—اِس کے پہاڑوں اور ندیوں، پودوں اور جانوروں—اور ہمارے پہلے والدین، آدم اور حوّا کے ساتھ تخلِیق کیا۔۱

محض ایک سائنسی یا سِیاسی ضرورت کے علاوہ، زمین کی دیکھ بھال اور ہمارے قُدرتی ماحول کی مُقدس ذمہ داری خُدا کی طرف سے ہمیں سونپی گئی ہے، جس سے ہمیں فروتنی اور فرض کے گہرے احساس سے معمُور ہونا چاہیے۔ یہ ہماری شاگِردی کا لازمی جزو بھی ہے۔ ہم آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی عِزت اور مُحبت اُن کی تخلِیقات کا احترام اور مُحبت کیے بغیر کیسے کر سکتے ہیں؟

جب بھی ہم زمین کی کاشت کرتے ہیں یا اِس دُنیا میں اپنی تَعمِیرات شامل کرتے ہیں ہم تخلِیق کے کام میں شریک ہوتے ہیں—جب تک ہم خُدا کی تخلِیقات کے لیے عِزت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری شراکت داری کا اظہار آرٹ، فنِ تَعمیر، موسِیقی، ادب، اور ثقافت کے کاموں کی تخلِیق کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، جو ہمارے سیارے کی آرائش کرتے ہیں، ہمارے شَعور کو بڑھاتے ہیں، اور ہماری زندگیوں کو روشن کرتے ہیں۔ ہم سائنسی اور طِبی دریافتوں کے ذریعے بھی حِصّہ ڈالتے ہیں جو زمین اور اِس پر موجُود زندگی کو محفوظ کرتی ہیں۔

اِنسان کی تمام کامیابیوں میں سے، زِندگی دینے یا بچّے کو سِیکھنے، بڑھنے اور ترقی کرنے میں مدد کرنے میں خُدا کے ساتھ تخلِیق کار بننے کے تجربے کے برابر کوئی اور تجربہ نہیں ہو سکتا—چاہے وہ والدین، اساتذہ، یا راہ نُما، یا کسی اور کردار میں ہوں۔

بُہت سے کام ہیں جو ہم—اِجتماعی اور اِنفرادی طور پر—اچھے ذمہ دار ہونے کے لیے کر سکتے ہیں۔ اپنے اِنفرادی حالات پر غور کرتے ہوئے، ہم میں سے ہر کوئی زمین کے وسیع وسائل کو زیادہ تعظیم اور دانش مندی سے استعمال کر سکتا ہے۔ ہم زمین کی دیکھ بھال کرنے کے لیے کمیونٹی کی کوشِشوں میں حمایت کر سکتے ہیں۔ ہم ذاتی طرزِ زندگی اور طرزِ عمل کو اپنا سکتے ہیں جو خُدا کی تخلِیقات کا احتِرام کرتے ہیں اور اپنے رہنے کی جگہوں کو زیادہ صاف سُتھرا، زیادہ خوبصورت، اور زیادہ متاثر کن بنا سکتے ہیں۔