غیر یقینی صورتحال میں خوف نہ کرو, اور آگے بڑھو کیونکہ وہ ہماری فکر کرتا ہے ۔کارِ خُداوندی مُستقل مزاجی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
میرے پیارے بھائیو اور بہنو، کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مقدسین آخری ایّام کی ۱۹۰ویں مجلسِ عامہ میں آپ کے ساتھ شراکت کرنا باعثِ مُسرت ہے اپنے گھروں میں یا آپ جہاں بھی ہیں، مُجھے آپ کے ساتھ مل کر، نبیوں، رویا بینوں، اور مُکاشفہ بینوں اور کلِیسیا کے دیگر راہ نماؤں کے پیغامات کو سُننا پسند ہے۔

ہم اِس ٹکنالوجی کے لیے کتنے شُکرگُزار ہیں جو ہمیں یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں کے اِس عظیم اُلشان عالم گیر اِجتماع کو یک جا ہونے کی اجازت دیتی ہے۔ پچھلے اپریل کی مجلِس عامہ کو اِس سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ لوگوں نے دیکھا تھا، اور ہمیں ہر توقع ہے کہ اَیسا دوبارہ بھی ہوگا۔

پچھلے چند مہینوں کے دوران میں، عالمی وبا بیماری ، بھڑکتی جنگل کی آگ، اور دیگر قدرتی آفات نے ہماری دُنیا کو درہم برہم کردیا ہے۔ مِیں آپ میں سے ہر ایک کے ساتھ غم زدہ ہُوں جس جس نے اِس دوران میں اپنے کسی عزیز کو کھو دیا ہے۔ اور مَیں اُن سب کے لیے دُعا کرتا ہُوں جو حالیہ پریشانی میں مُبتلا ہیں۔

اِس اَثنا میں، کارِ خُداوندی مُستقل مزاجی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ سماجی دُوری، چہرے کے ماسک اور زُوم ملاقاتوں کے بیچ میں، ہم نے کچھ چیزیں مختلف اَنداز میں اور کچھ اور بھی موثر طریقے سے کرنا سیکھ لی ہیں۔ غیر معمولی لمحے غیر معمولی نتائج لا سکتے ہیں۔

ہمارے مُبلغین اور تبلیغی قائدین باتدبیر، سُودمند اور واقعی برجستہ رہے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر مُبلغین کو اپنا فرض نبھانے کے لیے نئے، تخلیقی طریقے ڈھونڈنے پڑے تھے، بہت سے تبلیغی حلقوں نے پہلے کی نسبت زیادہ درس و تدریس کی اِطلاع دی ہے۔

ہمیں تھوڑے عرصے کے لیے ہیکلیں بند کرنا پڑیں، اور بعض تعمیراتی منصُوبوں کو تھوڑی دیر کے لیے موخر کردیا گیا تھا، لیکن اب وہ سب آگے بڑھ رہے ہیں۔ سال ۲۰۲۰ کے دوران میں ہمیں ۲۰ نئی ہیکلوں کی بُنیاد رکھنی ہوگی۔

خاندانی تاریخ کے کام میں بڑی تیزی سے اضافہ ہُوا ہے۔ بہت سے نئے حلقوں اور میخوں کو قائم کیا گیا ہے۔ اور ہم یہ جان کر خُوش ہُوئے ہیں کہ کلِیسیا نے 150 ممالک میں 895 منصُوبوں کے ذریعے سے وبا سے مُتعلق اِنسانی اَمداد فراہم کی ہے۔

بہت سے گھروں میں اِنجِیل کے مطالعے میں اضافہ کے نتیجے میں گواہیاں اور خاندانی تعلقات مستحکم ہُوئے ہیں۔ کسی والدہ نے لِکھا: ”اب ہم اپنے بچّوں اور پوتے پوتیوں کے بہت قریب محسوس کرتے ہیں چُوں کہ ہم ہر اِتوار کو زوم کے ذریعے سے اِکٹھے ہوتے ہیں ہر کوئی باری باری میرے پیچھے چلے آؤپر اپنے اپنے خیالات کا اِظہار کرتا ہے۔ ہمارے اہل خانہ کے لیے دُعائیں تبدیل ہو گئی ہیں کیوں کہ اب ہم بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ اُن کی ضرورت کیا ہے۔“

مَیں دُعا کرتا ہُوں کہ ہم بحیثیت اُمت رُوحانی ترقی کے لیے اِس انوکھے وقت کو اِستعمال کررہے ہیں۔ ہم یہاں زمِین پر آزمائے جانے کے لیے ہیں، یہاں یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا ہم یِسُوع مسِیح کی تقلید کرنے، باقاعدگی سے توبہ کرنے، تعلیم پانے اور ترقی کرنے کا انتخاب کریں گے۔ ہماری رُوحیں ترقی کی مُشتاق ہیں۔ اور ہم عہد کے راستے پر ثابت قدم رہ کر یہ فرض عمدہ طریقے سے کرتے ہیں۔

اَیسا سب کچھ ہونے کے باوجُود، ہمارا آسمانی باپ اور اِس کا بیٹا، یِسُوع مسِیح، ہم سے محبت کرتے ہیں! اُنھیں ہماری فکر ہے۔ وہ اور اُن کے نیک فرِشتے ہماری نگہ بانی کرتے ہیں۔۱ مَیں جانتا ہُوں کہ یہ سچّ ہے۔

جب ہم وہ کلام سُننے کے لیے جمع ہُوئے ہیں جو خُداوند نے اپنے بندوں کو اپنی معرفت کے وسِیلے سے دیا ہے تو ، مَیں آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ خُداوند نے جو وعدہ کیا ہے اِس پر غور کریں۔ اُس نے فرمایا ہے کہ ”جو کوئی خُدا کے کلام کو تھامنا چاہتا ہے، جو کہ زِندہ اور موثّر ہے، جو اِبلِیس کی ساری مکاری … اور پھندوں کو کاٹ ڈالتا ہے، اور مسِیح کے [شاگِردوں] کی تنگ اور سکڑے راستے پر ہدایت فرماتا ہے۔“۲

مَیں دُعا کرتا ہُوں کہ آپ خُدا کے کلام کو تھامنے کا اِنتخاب کریں گے جب اِس مجلِس عامہ میں بیان کیا جائے گا۔ اور مَیں دُعا کرتا ہُوں کہ آپ خُدا کی کامِل محبت کو محسوس کریں،۳ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔