پہلی رویا

جب کلیسیائے یسوع مسیح مقدسین برائے آخری ایام کے ارکان( مورمنز) مسلسل جوزف سمتھ کا نامپکارتے ہیں ، مورمن کلیسیا کے بانی (۱۸۳۰) ۔ لوگ حیران ہوتے ہیں کہ وہ اسکو کتنی عزت دیتے ہیں۔ کیا مورمنز جوزف سمتھ کی پرستش کرتے ہیں؟ یا کیا وہ حقیقت میں کرسچئن یا مسیحی ہیں، جیسا کہ وہ دعویٰ کرتے ہیں۔

جوزف سمتھ
مورمنز جوزف سمتھ کی بہت زیادہ عزت کرتے ہیں ، لیکن یہ وہ نہیں جس کی وہ پرتش کرتے ہیں۔

وجہ جو ظاہر کرتی ہے کہ مورمنز جوزف سمتھ کی پرستش کرتے ہیں۔

جوزف سمتھ ، کلیسیائے یسوع مسیح مقدسین برائے آخری آیام کے لئے دراصل ایک انتہائی بزرگوار شخصیت ہے ۔ اولاٰ ، بطور کلیسیا کے بانی اسکا نام ہے ۔ مشنریوں سے لے کر بچوں تک ہر کوئی مورمنز کے عقائید کی بات کرتے ہوئے اسکا حوالہ دیتا ہے ، ۔۔۔ ناول ،مجسمے اور مویز یا فلمیں اس کی کہانی بتاتی ہیں۔

پہلی ہی نظر میں، شاید کہ دوسری میں، یہ سوچنا آسان ہوگا کہ مورمن ایسی شخصیت کی پرستش کرسکتے ہیں۔ وہ اسکی تعلیمات کو پڑھتے اور مطالعہ کرتے ہیں۔ وہ اسکے واعظوں کی تبلیغ کرتے اور تحریک دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لئے اسکی زندگی سے مثالیں دیتے ہیں ۔ مورمن اکثر جوزف سمتھ کی بات کرتے ہیں جس طرح دوسرے بہت سے مسیحی پولوس رسول کی بات کرتے ہیں۔ اور اکثر اسکا حوالہ دیتے ہیں۔

ایک واحد شخص کی عزت اور لحاظ کے گھیرے پر غور کریں، تو یہ سوچنا بہت آسان ہے کہ مورمن جوزف سمتھ کی پرستش کرتے ہیں۔ مگر چند ایک کے لئے یہ جاننا حیران کن ہوگاکہ وہ اپنی ہی تعلیم کے مطابق ایسا نہیں کر سکتے ۔ پرستش کا عمل سختی سے خدا اور اسکے بیٹے یسوع مسیح کیلئے مخصوص ہے۔

پہلی رویا
پہلی رویا، اس رویا میں نبی جوزف سمتھ نے خدا باپ اور اسکے بیٹے یسوع مسیح کو دیکھا اور ان سے باتیں کیں تھیں۔

جوزف سمتھ مورمنز کے لئے کیوں اہم شخصیت ہے ؟

پس ساری شہنائی اور اسکا مرکز جوزف سمتھ کیوں ہے ؟ اسکا جواب دونوں روحانی اور منطقی ہے، جوزف سمتھ کے بغیر ، اور اسکے بیان پر ایمان میں، رسالتی دعویٰ نہیں ہو سکتا، کہ اس نے کلیسیا بحال کی ہے ، جو یسوع مسیح کے آسمان پر جانے اور رسولوں کے قتال کے بعد اپنا اختیار کھو چکی تھی۔ جبکہ کلیسیائے یسوع مسیح مقدسین برائے آخری ایام یسوع مسیح کی پرستش کرتی ہے ۔جوزف سمتھ کو بطور ایک آلہ دیکھا جاتا ہے ، جس نے دنیا کے لئے انجیل کو بحال کیا ۔ اس کے او ر خدا آسمانی باپ اور اسکے اکلوتے بیٹے یسوع مسیح کے بارے میں اسکی گواہی کے بغیر ( پہلی رویا) مورمن کی کتاب، کہانت کی بحالی، جدید دنوں میں مکاشفہ ، نبوتی دعویٰ ، کھو چکے ہونگے، یا بے اثر ہو چکےہونگے۔

جبکہ یہ ساری تعلیمات مورمنوں کے ایمان اور عقائد میں اہم ہیں، انکی پرستش کا مرکز خداوند یسوع مسیح ہے اور ہونا چاہیے۔ مورمن کی کتاب ، بطور صھافتی کام اہم ہے ، یسوع مسیح کے ایک اور عہد نامہ کے لحاظ سے بھی اہم ہے ۔ جیسا کہ کور پر اعلان کیا گیا ہے ، وہ میسح کے نام میں دعا کرتے ہیں، محبت اور عزت کی تعلیم دیتے ہیں، اسکی الہی زندگی، اور ایمان کہ لوگ صرف منجی کی موت اور ازیت[کفارہ] سے ہی بچائے جائیں گے اور خداوند کے حضور واپس جا سکیں گے۔ جو کچھ بھی وہ کرتے ہیں اسکا اولین مقصد، دعاؤں سے، صحائف کے مطالعہ سے، جو کچھ انکے اجتماعات میں اور ہیکلوں میں سکھایای جاتا ہے ،یہ انکی مدد کرتا ہے کہ وہ مسیح کی لوٹیں،اور اسکی مانند بنیں۔

خداوند نے ہمیشہ سے ہی نبی بھیجے ہیں، (عاموس؛ ۳؛ ۷)۔ تاہم ،دنیا کے ہر دور میں اس نے کام کرنے اور لوگوں کو مسیح کے بارے سکھانے میں سہولت کار رہے ہیں ۔ اور جوزف سمتھ کو مورمنز میں عزت دی جاتی ہے ، ان کی ان [نبیوں] میں خاص جگہ ہے ۔ کیونکہ مورمن ایمان رکھتے ہیں کہ ہم سب اب ، یسوع مسیح کی دوسری آمد سے پہلے ، ’’ وقت کے آخری دور میں رہ رہے ہیں ‘‘ ۔ جوزف سمتھ، جو اس دور کے آخری نبی ہیں، کلیسیائے یسوع مسیح مقدسین برائے آخری ایام کے ارکان میں خصوصی عزت پائی جاتی ہے ۔

پس مورمن کس کی پرستش کرتے ہیں ؟

قدیم نبیوں ابراہام اور موسیٰ کی طرح ،مورمنز ، جوزف سمتھ کو متبرک جانتے ہیں، ایک ایسے آدمی کی مانندہیں جس نے خدا کی مرضی پوری کی ۔ وہ ایک اہم شخصیت ہیں، کیوکہ جو کچھ اس نے کیا اس پر ایمان رکھنااور سمجھنا کہ مورمن کس طرح وجود میں آئے۔ کیا مورمن اسکی پرستش کرتے ہیں؟ نہیں۔ مگر اکثر ایسا سمجھا جاتا ہے ، کیونکہیہ ضروری ہے کہ کیسے اور کیوں مورمن یسوع مسیح کی پرستش کرتے ہیں۔

اگر جوزف سمتھ کے متعلق آپ کہ کچھ سوال ہیں ، اور آ پ اس کے بارے کلیسیائے یسوع مسیح مقدسین برائے آخری ایام کے ارکان سے بات   کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔