اگر آپ کا مشن جلدی ختم ہو گیا ہے، تو مایوس مت ہوں 

اگر آپ کا مشن جلدی ختم ہو گیا ہے، تو مایوس مت ہوں

کئی ماہ پہلے میں نے ایک خواب دیکھا، جہاں، میں چرچ کی آخری قطار میں معمول کے مطابق بیٹھی تھی، اور میرا اُس میں شریک ہونے کا کوئی ارادہ نہ تھا، میری رویا بدل گئی۔ میں نے دیکھا کہ اُس جماعت کے درمیان کئی قبل از وقت لوٹنے والے مشنری بھی تھے۔ جب میں نے ارد گرد دیکھا تو میرے دل میں اُن کی مدد کی خواہش بڑھی۔ میں جانتی تھی کہ میرے اپنے تجربات بیان کرنے سے اُن کی خدمت گزاری ہو سکتی ہے۔ اور اس ظاہری رکاوٹ کے باوجود موعودہ راہ پر چلتے رہنے میں اُن کی مدد ہو سکتی ہے۔

اِس خواب کے ذریعے، آسمانی باپ نے مجھے بتایا کہ وہ ہماری فکر کرتا ہے۔ وہ اُس راست خدمت کو سراہتا ہے جو ہم بطور مشنری کرتے ہیں، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہماری کل وقتی خدمت کتنی دیر تک جاری رہتی ہے۔ ”خدا بے انصاف نہیں جو تمہارے کام اور اُس محبت کو بھول جائے جو تم نے اُس کی خاطر اُس کے لوگوں کی خدمت کرنے سے ظاہر کی“ ( عبرانیوں ۶ :۱۰) میرے مضمون میں ( دیکھئے صفحہ ۴۷)، میں نے صحائف میں سے ایک کہانی اور قبل از وقت لوٹنے والے دیگر مشنریوں کے تجربات بیان کیے ہیں جو اس غیر متوقع اور مشکل راہ پر آپ کی مدد کر سکتے ہیںَ۔ مجھے اِیہ بات بھی اچھی لگتی ہے کہ کیسے ایلکس ہماری مدد کے لئے مورمن کی کتاب کی کہانی استعمال کی کہ وہ لوگ جو اہیلیت کے مساٗؒئل کی وجہ سے قبل از وقت گھر لوٹتے ہیں، تو بھی اُن کے لئے اُمید باقی ہے (دیکھئے صفحہ ۴۴)

صرف ڈیجیٹل طور پر دستیاب مضامین میں،آپ پڑھیں گے کس طرح سے ایملی نے مایوسی ، خوف، اور نا امیدی کے احساسات کو بدلااور اُس نے ذاتی اور مقدس خوشی کا تجربہ پایا۔ اور کیون ایک پشہ وارانہ صلاح کار ، نے تجاویز پیش کیں، کہ کس طرح سے کوئی عزیزاُن کی مدد کر سکتا ہے جو جلدی واپس لوٹنے کی مشکل سے نبرد آزما ہیں۔۔

ہم سب کے واپس لوٹنے کی وجہ اہم نہیں ہے، اہم یہ امر ہے کہ ہم واپس گھر واپس لوٹنے کے بعد کیا کرتے ہیں۔ نجات دہندہ کی مدد سے، ہم شفا یاب ہو سکتے ہیں، ترقی کر سکتے ہیں، اور اپنے ابدی سفر میں زیادہ خوشی پانا جاری رکھ سکتے ہی