میں آپ ساتھ جو تجربہ شئر کرنے جا رہا یہ حال ہی میں درپیش آیا جو کہ دعا کے بارے میں ہے ۔ کہ دعا کس طرح سے ہماری رہنمائی کرتی ہے اورکس طرح سے مشکلات اور پریشانیوں سے ہمیں بچاتی ہے ہمیں طاقت بخشتی ہے کہ شیطانی مشکلات کا سامنا کر سکے اور خدا میں مضبوط ہوسکے ۔

اور ایک بات یاد رکھیں دعا سمندروں کو روک سکتی ہے ٹوٹے دلوں کو جوڑ سکتی ہے مردوں کو زندہ کرسکتی ہے وہ ہمیشہ ہمارے دعاوں کو سنتاہے اور ہمیں سپورٹ کرتا ہے ۔ویسے بھی پاک کلام میں لکھا ہے کہ ہمیشہ دعا کرتے رہو تاکہ آزمائش میں نہ پڑو۔

اور واقع کچھ ایسے ہے کہ کچھ دن پہلے میرے گھر میں کافی بڑی والی لڑائی ہو ئی اور مسلہ بہت زیادہ بڑ گیا یہاں تک کہ بات پولیس تک پہنچ سکتی تھی میری پوری فیملی اس وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی کہ ابھی کیا ہوگا سبھی یہی سمجھ رہے تھے کہ ابھی پولیس آئے گی اور میرے بھائی کو اور مجھے گرفتار کرے گی اور لے جائی گی ۔

کتنے پیسے لگ جائےگے اور کام کاج کا مسلہ ہوگا اور عزت بھی خراب ہو گی۔اور ہم سب نے خدا کے حضور دعا کی اورخدا سے درخواست کی کہ خدا باپ جی اب سب کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے تو خدا نے ہمارے دعاوں کو سنا اور ابھی مسلہ کافی حد تک کنٹرول میں ہے اور نہ ہی پولیس کا کو ئی بھی مسلہ ہوا۔

مایوسی کے لیے دعا

ایک پرانی کہاوت ہے ہے کوئی محلد زمین دوز مورچہ کیونکہ سب اپنی زندگیو ں کے لیے دعا کرتے ہیں۔یہ تب ہوتا ہے کہ جیسا کہ آپ مرنے والے ہیں اور صرف خدا ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔جب کے بہتوں کے لیے ذاتی دعا ان کا پہلا تجربہ ہوتا ہے۔.

اکثر ہم دعا نمبر ۲۲ کی پیروی کرتے ہیں(بے بس مایوسی کی دعا)اور اس کا جواب ملنے کے بعد ،نمبر۱(شکرگزاری کی دعا)۔اس میں ہم اپنی مرضی سے جائز الخطا ہونے کا اقرار،اور خداکے سے معافی مانگتے ہیں،اور اصل میں ہم اس کو ایک چیز ہی دینی ہے اور وہ ہے قدر،اور اس کو ایک ہی تحفہ دے سکتے ہیں اور وہ ہے اس کی دیکھ بھال اور اسی سے ہماری زندگیو ں کی شروعات اور درست مہم جوئی ہے۔اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ جب آپ دعا کرتے ہیں خداآپ کی دعاوں کا جواب دیتا ہے اور ہمیں مشکلات سے بچاتا ہے ۔یسوع مسیح کے نام سے آمین۔