میرا تعلق کلیسیا ئے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام سے ہے ۔اور میں خوش ہوں کہ آسمانی باپ نے مجھے زندہ رہتے ہوئے مجھے یہ عظیم موقع دیا کہ میں کل وقتی مشن کی خدمات سرانجام دے سکوں اوراپنے آپ کی اور دوسروں کی زندگیوں کے لیے باعث سے برکت بن سکوں۔

کل وقتی مشن

اور مشنری ورک کرنے کی وجہ سے آسمانی باپ نے مجھے اور میرے خاندان کو بہت سی برکتوں سے نوازا اور مشری ورک کے زریعے سے میں خدا کو بہت قریب سے جان سکا اوراپنی زندگی کے زمین پرآنے کے مقصد کوبھی۔
جب میں مشن سے واپس آیا تو کلیسیا کے ہر بھائی اور بہن نے پرجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا۔اور مشن سے واپسی کے بعد مشکلا ت کا سامنا بھی کیا۔
پر کچھ ہی دن گزرنے کے بعد میری صحت اچانک خراب رہنا شروع ہو گئی۔

اورایسا بیمار ہوا کہ ایک بیماری ٹھیک ہوتی تھی تو دوسری بیماری لگ جاتی تھا اور یہاں تک ڈاکڈرز مجھے کہ چکے تھے کہ شاید میں پوری طرح سے شفا حاصل نہ کر سکوں۔
میری بیماری کی وجہ سے میری فیملی اور ہر وہ شخص پریشان تھا جو مجھے جا نتا تھا اور جو کوئی بھی مجھے ملتا تو پریشان ہوتا اور حیران کن نظروں سے دیکھتا ۔

دعا

اور اپنے ہر ملنے والے سے دعا کی گزارش کرتا کہ وہ میرے لیے دعا کریں تا کہ میں صحت یاب ہو سکوں۔ ذاتی طور پر میں خود بھی اپنی بیماری کی وجہ سے بہت پریشان تھا اور اکثر ساچتا تھا کہ میں ایک ریٹرن مشنری ہوں کیا خدا باپ مجھ سے پیار نہیں کرتا۔ کیوں ادویات میری شفا کا زریعہ نہیں بن رہی۔ کیو ں میں ہی مشکلات اور پریشانیوں سے گھیرا ہوا ہوں۔
پر بائبل میں صابر ایوب ، مو سیٰ ، نوح، اور لحی خدا کے ان تمام نبیوں کی باتیں ان کے تجربات کہانیوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی اور مجھے میری کمزوری میں مضبوط اور حوصلہ بخشا۔ اور میرا ایمان تھا کہ آسمانی باپ مجھے شفا دے گا۔کتاب مورمن میں میری پسندیدہ آیت 2 نیفی باب 4 آیت نمبر 35میں جانتا ہوں کہ خدا مانگنے والوں کو فیاضی کے ساتھ دیتا ہے

ایمان

اگر ہم واجب نہ مانگے تو وہ ہمیں نہیں دیتا۔ اور میں دوسروں اور خود کے لیے بھی بلاناغہ دعا کرتا اور جب میں مشنریز سے یا برانچ کے صدر سے بھی ملتا تھا تو ان سے بھی دعا کی گزراش کرتا تھا ۔
اور آخر کار خدا انے ہر ایک کی دعا کو سنا اور مجھے شفا دی اور کلام میں لکھا ہے کہ خدا ڈاکٹروں کا ڈاکٹر اور حکیموں کا حکیم ہے اور دنیا میں ایسا کو ئی کام نہیں جو خدا نہ کر سکے اور دنیا میں ایسی کو ئی بیماری نہں جس کے لیے ایمان سے دعا مانگی جائے اور وہ ٹھیک نہ ہو۔
آمین۔