یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے

یہ نجات دہندہ کی اِنجِیل ہے

اور اُسی کی کلِیسیا ہے (دیکھیے 3 نِیفی 27:‏21؛ مُضایاہ 26:‏22؛ 27:‏13)۔ دونوں کا مجمُوعہ طاقت ور اور تبدیلی کا باعث ہے۔

صدیوں سے، دست یاب سیاہ پاؤڈر سب سے طاقت ور دھماکہ خیز مواد تھا۔ یہ توپ کے گولے چلا سکتا تھا، لیکن یہ کان کنی اور سڑک کی تعمیر کے زیادہ تر منصوبوں کے لیے کارآمد نہ تھا۔ یہ پتھروں کو ریزہ ریزہ کرنے کے لِیے بُہت کم زور تھا۔

1846 میں اطالوی کیمیا دان اسکانیو سوبریرو نے نیا دھماکہ خیز مواد، نائٹروگلسرین ترکیب کِیا۔ یہ تیل نُما سیال مادہ سیاہ پاؤڈر سے کم از کم ہزار گُنا زیادہ طاقت ور تھا۔ یہ آسانی سے چٹان کو توڑ سکتا ہے۔ بدقسمتی سے، نائٹروگلسرین ناپائدار تھا۔ اگر آپ اِس کو تھوڑی اُونچائی سے گراتے ہیں، تو یہ پھٹ جائے گا۔

اگر یہ زیادہ گرم ہو جاتا، تو یہ پھٹ جاتا۔ اگر یہ زیادہ ٹھنڈا ہو جاتا، تو یہ پھٹ جاتا۔ یہاں تک کہ کسی ٹھنڈے، تارِیک کمرے میں رکھا جائے اور چُھوا نہ جائے، تو پھر بھی یہ پھٹ جاتا۔ زیادہ تر مُمالک نے اِس کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی، اور کئی مُلکوں نے اِس کی تیاری پر پابندی لگا دی تھی۔

1860 میں الفریڈ نوبل نامی سویڈش سائنس دان نے نائٹروگلسرین کو پائدار بنانے کی کوشش شُروع کر دی۔

سات سال کے تجربات کے بعد، اُس نے نائٹروگلسرین کو تقریباً سستے سے مادے میں جذب کر کے

اپنا مقصد حاصل کر لیا جِس کو ڈایاٹومیشیئس ارتھ یا کیزل گوعر کہا جاتا ہے۔

کیزل گوعر مسام دار چٹان ہے جِس کو توڑ کر باریک پاؤڈر میں بدلا جا سکتا ہے۔

جب نائٹروگلسرین کے ساتھ ملایا جاتا ہے،

کیزل گوعر نائٹروگلسرین کو جذب کر لیتا ہے، اور اِس سے جو پیسٹ بنتا ہے

اُس کو ”چھڑیوں“ کی صُورت میں بدلا جا سکتا ہے۔ اِس حالت میں، نائٹروگلسرین بُہت زیادہ پائدار ہو گیا تھا۔

اِس کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیا جا سکتا تھا، نقل مکانی کی جا سکتی تھی،

اور بڑی طاقت کے ساتھ اِس دھماکہ خیز مادہ کو اِستعمال کیا جا سکتا تھا۔

نوبل نے نائٹروگلسرین اور کیزل گوعر کے اِمتزاج سے بننے والی شَے کو ”ڈائنامائٹ“ کا نام دِیا۔

ڈائنامائٹ نے دُنیا کو بدل دِیا تھا۔

 اِس نے نوبل کو بھی امیر شخص بنا دِیا تھا۔ سٹیبلائزر کے بغیر، نائٹروگلسرین بیش قیمت ہونے کی بجائے کاروباری افادیت کے لیے خطرہ تھی، جیسا کہ اسکینیو سبریرو نے دریافت کیا۔ بذاتِ خُود، جَیسا کہ مَیں نے ذِکر کِیا، کیزل گوعر کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔

 لیکن دونوں اجزا کے ملاپ نے ڈائنامائٹ کو تبدیل اور قیمتی بنا دِیا۔

اِسی طرح، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کی ہم آہنگی ہمارے لیے پُرزور اور تبدیلیِ سِیرت کے فوائد فراہم کرتی ہے۔

اِنجِیل کامِل ہے، البتہ اِس کی مُنادی کے لِیے، اِس کی سچّائی کو برقرار رکھنے کے لِیے،

اور نجات دہندہ کی قُدرت اور اِختیار کے ساتھ اِس کی مُقدّس رُسُوم کو ادا کرنے کے لِیے،

خُدا کی مُقرّر شُدہ کلِیسیا کی ضرُورت ہے۔

نجات دہندہ کی اِنجِیل

اور اُس کی کلِیسیا کی ہم آہنگی پر غَور کریں جِس طرح مورمن کی کِتاب کے نبی ایلما نے مرتب کی ہے۔

کلِیسیا مُنادی کرنے کی ذمہ دار تھی ”صِرف تَوبہ اور خُداوند پر اِیمان کی مُنادی، جو اپنے لوگوں کو [مُخلصی عطا کرے] گا۔“ خُدا سے اِختیار پا کر،

”اُس کے ساتھ عہد میں [داخل ہونے] کے واسطے گواہی کے طور پر … اُس کی خِدمت [کرنے] اور اُس کے حُکموں کو ماننے کے واسطے خُداوند کے نام پر“ کلِیسیا بپتِسما کی رسم کو ادا کرنے کی ذِمہ دار تھی۔ جن لوگوں نے بپتِسما پایا یِسُوع مسِیح کا نام اپنے اُوپر لِیا، اُس کی کلِیسیا میں شامِل ہُوئے،

 اور رُوح کے اُنڈیلے جانے کے وسِیلہ سے اُنھیں بڑی قُدرت کا وعدہ کِیا گیا تھا۔

لوگ ایلما کو اِنجِیل کی

مُنادی کرتے ہُوئے سُننے کے لیے مورمن کے پانیوں کے پاس جوک در جوک اِکٹھے ہُوئے۔

اگرچہ وہ اُن پانیوں اور آس پاس کے جنگلوں کی تعظیم کرتے تھے،

اَلبتہ خُدا کی کلِیسیا کوئی جگہ یا عِمارت نہ تھی، نہ آج ہے۔

کلِیسیا صرف عام لوگ ہیں، یِسُوع مسِیح کے شاگِرد، جو خُدا کی بنائی ہُوئی تنظیم میں جمع ہوتے اور مُنظم ہوتے ہیں

تاکہ خُداوند کے اِرادوں کو پُورا کرنے میں مدد مِلے۔

کلِیسیا وہ وسِیلہ ہے جِس کے ذریعے سے ہم آسمانی باپ کے

منصُوبے میں یِسُوع مسِیح کے مرکزی کردار کی بابت سِیکھتے ہیں۔

کلِیسیا افراد کو رُسُوم میں شامِل ہونے اور خُدا کے ساتھ دائمی عہد باندھنے کا بااِختیار طریقہ پیش کرتی ہے۔

 اُن عہُود پر قائم رہنا ہمیں خُدا کے قریب لاتا ہے، ہمیں اُس کی قدرت تک رسائی فراہم کرتا ہے، اور ہمیں اَیسا بناتا ہے جیسا وہ چاہتا ہے کہ ہم بنیں۔

جِس طرح نائٹروگلسرین کے بغیر ڈائنامائٹ ناکارہ ہے، اِسی طرح نجات دہندہ کی کلِیسیا فقط کارآمد ہے اگر یہ اُس کی اِنجِیل پر تعمِیر کی گئی ہے۔ نجات دہندہ کی اِنجِیل اور اُس کی رُسُوم کو ادا کرنے کے اِختیار کے بغیر، کلِیسیا غیرمعمُولی نہیں ہے۔

کیزل گوعر کے پائدار اثر کے بغیر، نائٹروگلسرین کی دھماکا خیز مواد کے طور پر اہمیت بڑی محدُود تھی۔

جیسا کہ تاریخ نے دِکھایا ہے، خُداوند کی کلِیسیا کے بغیر، اُس کی اِنجِیل کے

مُتعلق بنی نوع اِنسان کا اِدراک بھی اِسی طرح پائدار نہ تھا

نظریاتی کش مکش اور مُختلف مذہبوں، فلسفوں، اور ثقافتوں کے زیرِ اثر تھا۔ 

اِن اثرات کی آمیزش ہر دَور میں ظاہر ہوتے ہوتے اِس آخِری زمانہ تک لے آئی ہے۔

 اگرچہ اِبتدا میں اِنجِیل اپنی پاکیزہ حالت میں نازِل ہُوئی تھی، اِس اِنجِیل کی تفسِیر اور اِطلاق نے آہستہ آہستہ

دِین داری کی ایسی صُورت بنا ڈالی جِس میں کوئی اثر نہ تھا

کیوں کہ خُدا کی بااِختیار کلِیسیا موجُود نہ تھی۔

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ

آخِری ایّام خُدا کی قُدرت پانے کے لائق بناتی ہے کیوں کہ اِس کو مسِیح کی تعلِیم سِکھانے اور اِنجِیل کی نجات بخش اور سرفرازی کی رُسُوم ادا کرنے کا اِختیار اُسی نے دِیا ہے۔ نجات دہندہ ہمارے گُناہوں کو مُعاف کرنے، اپنی قُدرت بخشنے کے لِیے ہماری مدد کرنے اور ہمیں بدلنے کے لیے بے قرار ہے۔

 اُس نے ہمارے گُناہوں کے لیے دُکھ اُٹھائے تھے اور اُس سزا کو مُعاف کرنا چاہتا ہے جِس کے ہم دُوسری صُورت میں حق دار ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم پاک بنیں اور اُس میں کامِل ہو جائیں۔

یِسُوع مسِیح کے پاس اَیسا کرنے کی قُدرت ہے۔

اُس نے صِرف ہماری خامیوں پر ہم دردی ہی نہیں دِکھائی اور گُناہ کے نتیجے میں ہماری دائمی سزا پر ماتم پُرسی نہیں کی۔ نہیں، اُس نے اِس سے بڑھ کر کِیا ہے،

اعلیٰ و بالا لامحدُود فضل، اور اُس کی

قُدرت تک پُہنچنے کے قابِل بنانے کے لیے اپنی کلِیسیا کو بحال کِیا۔

اِنجِیل کا بُنیادی مقصد جو کلِیسیا ہمیں سِکھاتی ہے

وہ یہ ہے کہ یِسُوع مسِیح نے ”ہماری مشقّتیں اُٹھا لِیں، اور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔

“ اُس نے ”ہم سب کی بدکرداری اُس پر لا دی۔

 اُس نے ”صلِیب کا دُکھ سہا،“ اور ”موت کے بندھنوں کو توڑا،“ ”آسمان پر چلا گیا ہے، اور … باپ کے داہنے ہاتھ جا بیٹھا ہے، تاکہ باپ سے اپنے رحم کے اِختیارات کا دعویٰ کرے۔

“ یِسُوع مسِیح نے یہ سب کُچھ اِس لیے کیا کیوں کہ وہ اپنے باپ سے پیار کرتا ہے اور وہ ہم سے پیار کرتا ہے۔

اُس نے پہلے ہی لامحدُود قِیمت ادا کر دی ہے وہ ”اُن سب کا [دعویٰ] کر سکتا ہے جو اُس پر اِیمان لاتے ہیں اور اُن کی—اور ہماری بھی [وکالت]“ کرتا ہے۔

یِسُوع مسِیح صرف یہ چاہتا کہ ہم تَوبہ کریں اور اُس کے پاس آئیں تاکہ وہ ہمیں مُجاز بنائے اور ہمیں مُقدّس ٹھہرائے۔

اِس اِرادہ میں وہ بڑا بے نیاز اور اٹل ہے۔

خُدا کے عہد کی قُدرت

اور اُس کے عہد کی محبّت تک پُہنچنا اُس کی کلِیسیا کے وسِیلہ سے ہے۔ نجات دہندہ کی اِنجِیل اور اُس کی کلِیسیا کے ملاپ نے ہماری زِندگیوں کو بدل دیا ہے۔ اِس نے میرے نانا اور نانی کی زِندگیوں کو بدل دِیا تھا۔

میرے نانا، اوسکار اینڈرسن، اسٹاک ہوم کے جزائر پر Högmarsö (ہرگ مارشا)

کے جزیرہ پر کسی بندرگاہ پر کام کرتے تھے۔ اُس کی اَہلیہ، البرٹینا، اور اُن کے بچّے سویڈن میں رہتے تھے۔

ہر دو ہفتوں میں ایک بار، ہفتہ والے دِن اوسکار کشتی چلا کر گھر پُہچتے اور اِتوار کی شام کو Högmarsö (ہرگ مارشا) واپس جاتے۔

ایک دِن، جب وہ Högmarsö (ہرگ مارشا)

کے جزیرہ پر تھا، تو اُس نے دو امریکی مُنادوں کو یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کی مُنادی کرتے سُنا۔

اوسکار نے محسُوس کِیا کہ جو کُچھ اُس نے سُنا وہ کھری سچّائی تھی، اور وہ ناقابلِ بیان خُوشی سے بھر گیا۔

اَگلی بار جب وہ گھر آئے تو اوسکار نے بڑی خُوشی کے ساتھ البرٹینا کو مُنادوں کے مُتعلق سب کُچھ بتایا۔

اُس نے بیان کِیا کہ جو اُنھوں نے سِکھایا اُس پر وہ اِیمان لے آیا ہے۔ اُس نے اُسے اُن کِتابچَوں کو پڑھنے کا کہا جو اُنھوں نے اُس کو دِیے تھے،

اور اُس نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتا کہ اُن کے ہاں آیندہ پیدا ہونے والے بچّوں کو شِیرخوارگی میں بپتِسما لینا ہوگا۔

البرٹینا کو بڑا غُصّہ آیا اور اُس نے کِتابچَوں کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ اِتوار کی شام اوسکار کے کام پر واپس جانے سے پہلے اُن کے درمیان میں زیادہ بات نہیں ہُوئی تھی۔

جُونہی وہ چلا گیا،

البرٹینا نے اُن کِتابچَوںں کو دوبارہ اُٹھایا۔ اُس نے بڑے غَور سے اُن کی تعلیم کا اپنی بائبل کی تعلیمات سے موازنہ کِیا۔

وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اُس نے جو پڑھا وہ سچّ تھا۔

اگلی بار جب اوسکار گھر آیا تو اُس کا پُرتپاک اِستقبال کیا گیا، چُوں

کہ وہ اپنے ساتھ مورمن کی کِتاب کی ایک کاپی لے کر آیا تھا۔

البرٹینا نے بڑے شَوق سے اُسے پڑھا، دوبارہ اُس کی تعلِیم کا بائبل کی تعلِیم کے ساتھ موازنہ کیا۔

اوسکار کی طرح، اُس نے بھی پاک سچّائی کو پہچان لیا اور ناقابل بیان خُوشی سے بھر گئی۔

اوسکار، البرٹینا، اور اُن کے بچّے Högmarsö (ہرگ مارشا) چلے گئے تاکہ وہاں کے چند کلِیسیائی اَرکان کے قریب رہیں۔

1916 میں اوسکار اور البرٹینا کے بپتِسما لینے کے ایک ہفتہ بعد، اوسکار کو

Högmarsö (ہرگ مارشا) کا گروپ لیڈر بننے کی بُلاہٹ عطا ہُوئی۔

کئی نئے رُجُوع لانے والوں کی طرح، اوسکار اور البرٹینا کو اپنے نئے عقیدے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی گوالوں نے اُنھیں دودھ بیچنے سے اِنکار کر دیا، لہٰذا اوسکار کسی نرم دِل گوالے سے دُودھ خریدنے کے لیے

ہر روز ندی کے پار کشتی چلا کر جاتا تھا۔

تو بھی آنے والے برسوں میں، Högmarsö (ہرگ مارشا)

میں کلِیسیا کے اَرکان میں اِضافہ ہُوا، جِس کا ایک حِصّہ البرٹینا کی مضبُوط گواہی اور پُرجوش مُنادی کے جذبے کی وجہ سے تھا۔ جب یہ گروپ برانچ بن گیا تو اوسکار کو برانچ کے پہلے صدر کی حیثیت سے بُلاہٹ عطا ہُوئی۔

اِس Högmarsö (ہرگ مارشا) برانچ کے اَرکان اِس جزیرے کی بڑی عزت کرتے تھے۔ یہ اُن کے مورمن کے پانی تھے۔ یہِیں سے اُنھوں نے اپنے نجات دہندہ کا علم پایا تھا۔

برسوں سے،

چُوں کہ وہ اپنے بپتِسما کے عہُود پر عمل کرتے رہے تھے، اوسکار اور البرٹینا یِسُوع مسِیح کی قُدرت سے تبدیل ہو گئے تھے۔

وہ مزید عہد باندھنے اور اپنی ہَیکل کی رحمتیں پانے کے بڑے مُشتاق تھے۔

اِن نعمتوں کو پانے کی خاطر، وہ مُستقل طور پر 1949 میں اپنے وطن سویڈن سے ہجرت کر کے سالٹ لیک سٹی چلے آئے تھے۔

اوسکار نے 33 برس تک Högmarsö (ہرگ مارشا) کے جزیرے پر اَرکان کے سربراہ کی حیثیت سے خِدمات انجام دیں۔

نائٹروگلسرین اور کیزل گوعر کے اِمتزاج نے ڈائنامائٹ کو قیمتی بنا دِیا؛

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل اور اُس کی کلِیسیا کا اِمتزاج کسی بھی قیمت سے بالاتر ہے۔

اوسکار اور البرٹینا نے بحال شُدہ اِنجِیل کے مُتعلق سُنا کیوں کہ خُدا کے ایک نبی نے مُنادوں

کو بُلاہٹ عطا کی، ذمِہ داری دی، اور سویڈن بھیجا تھا۔

رضائے خُداوندی سے، مُنادوں نے مسِیح کی تعلیم سِکھائی

اور کہانت کے اِختیار سے اوسکار اور البرٹینا کو بپتِسما دِیا گیا۔

اَرکان کی حیثیت سے،

اوسکار اور البرٹینا نے سِیکھنا، ترقی کرنا اور دُوسروں کی خِدمت کرنا جاری رکھا۔

وہ آخِری ایّام کے مُقّدسِین بن گئے چُوں کہ اُنھوں نے اپنے باندھے ہُوئے عہُود پر عمل کِیا تھا۔

نجات دہندہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخِری ایّام کو ”میری کلِیسیا“ کہتا ہے کیوں کہ یہ رضائے خُداوندی نے اپنے اِرادہ کی تکمِیل کے لِیے مُقرّر کی ہے—کہ اُس کی اِنجِیل کی مُنادی،

اُس کے عہُود اور رُسُوم کی ادائیگی ہو، اور کہ ہمیں اپنی قُدرت سے جائز ٹھہرانا اور پاک کرنا اِسی کے وسِیلے سے مُمکن ہُوا۔

اُس کی کلِیسیا کے بغیر، نہ کوئی اِختیار ہے، نہ اُس کے نام پر آشکار کی گئی سچّائیوں کی مُنادی، نہ رُسُوم یا عہُود، نہ اِلہٰی قُدرت کا ظہُور، نہ ہم وہ بن سکتے جو خُدا چاہتا ہے کہ ہم بنیں، اور خُدا کا اپنی اُمّت کے لِیے منصُوبہ ناکام ہو جاتا ہے۔ اِس زمانہ میں کلِیسیا اُس کے منصُوبہ کا لازم و ملزوم حصّہ ہے۔

مَیں آپ کو دعوت دیتا ہُوں

کہ اپنے آپ کو نجات دہندہ، اُس کی اِنجِیل، اور اُس کی کلِیسیا کے لیے مزید بھرپُور انداز سے وقف کریں۔

جب آپ اَیسا کرتے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ نجات دہندہ کی اِنجِیل

اور اُس کی کلِیسیا کی ہم آہنگی آپ کی زِندگی میں قُدرت لاتی ہے۔

یہ قُدرت ڈائنامائٹ سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ آپ کے راستے میں پتھروں کو ریزہ ریزہ کر دے گی، آپ کو خُدا کی بادِشاہی کے وارث بننے کے لائق بنا دے گی۔

اور آپ ”اَیسی خُوشی سے مَعمُور ہو جائیں گے جو ناقابلِ بیان ہے اور جلال سے مَعمُور ہے۔“ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔