سائراکیز یوٹاہ ہیکل کے لیے اوپن ہاؤس کا آغاز
کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین اخری ایام کے سیراکیوز،
یوٹا ہیکل کے لیے عوامی اوپن ہاؤس کا آغاز اس ہفتے ہو رہا ہے۔
میڈیا نے بدھ، 7 مئی 2025 کو ایک نیوز کانفرنس میں شرکت کی اور ہیکل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جن افراد نے شرکت کی ان میں ایلڈر کیون آر. ڈنکن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف ٹیمپل ڈیپارٹمنٹ، اور سسٹر کرسٹن ایم. یی، ریلیف سوسائٹی جنرل پریذیڈنسی کی سیکنڈ کاؤنسلر شامل تھیں
یہ صرف عمارت کے بارے میں نہیں ہے، حالانکہ یہ ایک خوبصورت عمارت ہے، بلکہ یہ ان وعدوں کےبارے میں ہے جو ہم خُدا کے گھر میں کرتے ہیں اور جو کچھ ہم محسوس کرتے ہیں۔ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیںاور خود اسے محسوس کریں۔
"یہ ہمیشہ ایک اعزاز ہوتا ہے کہ ہم یسوع مسیح، اپنے آسمانی باپ، اور اُن کی اپنے بچوں سے محبت کی گواہی دیں، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ لوگ وہ سکون اور مدد محسوس کر سکیں جو خُدا اُنہیں دیتا ہے،”
سسٹر یی نے کہا۔
جیمی بوٹ، جو نویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ہیکل کے قریب رہتی ہیں، اس نئے موقع پر بے حد خوش ہیں کہ وہ ایک قریبی ہیکل میں خدمت انجام دے سکیں گی۔ "میرے لیے یہ زمین پر جنت کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہے،
” اُس نے کہا۔ "یہ سکون اور راحت کی جگہ ہے، اور میں ہمیشہ ہیکل میں یسوع مسیح کی محبت کو بہت شدت سے محسوس کرتی ہوں۔”
عوامی اوپن ہاؤس
مدعو مہمان جمعرات، 8 مئی، اور جمعہ، 9 مئی 2025 کو ہیکل کا دورہ کریں گے۔ ہیکل کے لیے عوامی اوپن ہاؤس ہفتہ، 10 مئی سے لے کر ہفتہ، 31 مئی تک جاری رہے گا، البتہ اتوار کے دن شامل نہیں ہوں گے۔
اوپن ہاؤس میں شرکت کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ شرکت کے لیے ریزرویشن کی سفارش کی جاتی ہے، جو یہاں سے کی جا سکتی ہے۔
ہیکل کو اتوار، 8 جون 2025 کو ایک نشست میں مقدس قرار دیا جائے گا۔ یہ مقدس نشست ہیکل کے ضلع کی تمام اکائیوں کو براہِ راست نشر کی جائے گی۔
سیراکیوز یوٹاہہیکل کے بارے میں
سیراکیوز یوٹاہ ہیکل کا اعلان اپریل 2020 میں چرچ کے صدر رسل ایم نیلسن نے کیا تھا
ہیکل کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد 12 جون 2021 کو رکھا گیا۔ اس موقع پر ایلڈر ڈنکن نے صدارت کی اور مقام پر افتتاحی دعا کی۔ اس ہیکل کا مقام ان کے اور ان کے خاندان کے لیے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔
"میں اپنے پردادا کے بارے میں سوچتا ہوں، جو سیراکیوز کے پہلے بشپ تھے،”
ایلڈر ڈنکن نے کہا۔ "اور میں سوچ رہا ہوں، وہ اس وقت کیسا محسوس کرتے؟
وہ خوش ہیں، کیونکہ ان کی اولاد کو ہیکل کی رسومات تک رسائی حاصل ہے اور وہ اب ہیکل زیادہ باقاعدگی سے آ سکتے ہیں۔”
یہ پہلی ہیکل ہوگی جسے دو بپتسمہ کے حوضوں کے ساتھ مقدس قرار دیا جائے گا۔
"اس کی وجہ اراکین کی کثیر تعداد، اور خاص طور پر نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے،” ایلڈر ڈنکن نے وضاحت کی۔ "اب وہ زیادہ بار ہیکل آ سکیں گے۔”
خداوند اس نسل کی،
اور ہم سب کی مدد کر رہے ہیں کہ ہم زیادہ بار آئیں
نہ صرف اس لیے کہ ہم آ سکتے ہیں، بلکہ اس لیے کہ ہمیں اس کی ضرورت ہے،” سسٹر یی نے کہا۔
تین منزلہ ہیکل ، جو تقریباً 90,000 مربع فٹ پر مشتمل ہے،
اب 1098 ساؤتھ 2500 ویسٹ، سیراکیوز، یوٹا 84075 پر 12 ایکڑ رقبے پر قائم ہے۔
ہیکل کے ڈیزائن میں گریٹ سالٹ لیک اور قریبی دلدلی علاقوں کے مقامی نباتات کی نمائندگی شامل ہے۔
آرٹ گلاس میں سبز، نیلے اور پیلے رنگوں کی تبدیلیاں جھیل کے عکس کی نمائندگی کرتی ہیں
کیونکہ یہ کمیونٹی "اینٹلپ آئی لینڈ کا دروازہ” سمجھی جاتی ہے۔
نیلے، سبز، سنہری، پیلے اور سرخ رنگوں کے مختلف شیڈز سیراکیوز کے علاقے میں پائے جانے والے مقامی پودوں کی عکاسی کرتے ہیں،
جیسے کہ سنوبال سینڈ وربینا، ڈیزرٹ پینٹ برش، کامن کیٹ ٹیل اور ریڈز۔
یوٹا، جو چرچ کا عالمی صدر دفتر ہے
وہاں 22 لاکھ سے زائد لیٹر ڈے سینٹس رہتے ہیں
جو ریاست کی مجموعی آبادی 35 لاکھ کا تقریباً دو تہائی حصہ ہیں۔ جب مندر کو مقدس قرار دیا جائے گا،
تو سیراکیوز کا یہ مندر یوٹا میں فعال ہونے والا 22 واں مندر ہوگا۔
یوٹا ریاست میں اس وقت جو ہیکل فعال ہیں
وہ درج ذیل مقامات پر واقع ہیں
امریکن فورک (ماؤنٹ ٹیمپانوگوس)، باؤنٹِفل، بریگم سٹی، سیڈر سٹی، ڈریپر، لیٹن، لوگان،
مانٹائی، مونٹیسلو، اوگڈن، اورم، پیسن، پرووو (پرووو سٹی سینٹر)، ساراٹوگا اسپرنگز، ساؤتھ جارڈن (جارڈن ریور اور اوکُر ماؤنٹین)،
سینٹ جارج (ریڈ کلفس اور سینٹ جارج)، ٹیلرزویل، ٹُویلا (ڈیسرٹ پیک)، اور ورنل۔
یوٹا میں جو نئے ہیکل زیر تعمیر ہیں، وہ ایفرائم، ہیبر ویلی، لنڈن، اور اسمتھ فیلڈ میں واقع ہیں۔
پرووو یوٹا راک کینین ہیکل اور سالٹ لیک ہیکل اس وقت تزئین و آرائش کے مرحلے میں ہیں۔
2024 میں لیہی، پرائس، اور ویسٹ جارڈن میں نئے ہیکلوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسپینش فورک میں ہیکل کا اعلان اپریل 2025 میں کیا گیا۔
کلیسیا یسوع مسیح کے اراکین ہیکل کو خدا کا گھر اور زمین پر عبادت کی سب سے مقدس جگہ تصور کرتے ہیں۔
ہیکل چرچ کی عبادت گاہوں (چیپلز) سے مختلف ہوتے ہیں۔
ہر کوئی مقامی عبادت گاہوں میں اتوار کے روز عبادتی اجتماعات اور دیگر ہفتہ وار سرگرمیوں میں شرکت کر سکتا ہے۔
ہیکلوں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یسوع مسیح کے چرچ کے وفادار اراکین مقدس رسومات میں حصہ لے سکیں
، جیسے کہ شادی کی رسومات جو خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے متحد کرتی ہیں،
اور اُن فوت شدہ آبا و اجداد کی طرف سے کیے جانے والے نمائندہ بپتسمے، جنہیں زندگی میں بپتسمہ لینے کا موقع نہیں ملا۔