ایمان یِسُوع مسِیح پر بھروسا کرنے سے پھوٹتا اور پھل لاتا ہے

جب ہم اُس سے وفادار اور مُخلص ہوتے ہیں۔

جب مَیں 17 برس کا تھا، تو مَیں نے اپنے دوست ہوزے لوئس کے ساتھ اُسے تیراکی سِکھانے کا معاہدہ کیا۔

پس ایک صبح ہم نے مشق کے لیے وقت مقرر کیا۔

جب ہمارا سبق ختم ہُوا اور مَیں تالاب سے نِکل رہا تھا،

تو مَیں نے اپنے دوست کو مدد کے لیے پُکارتے ہوئے سُنا۔

وہ تالاب کے گہرے حِصے میں ڈُوب رہا تھا۔

مَیں نے پانی میں چھلانگ لگا دی اور مدد کے لیے دُعا کرتے ہُوئے اُس کی طرف تیرنے لگا۔

جب مَیں نے اُسے پانی کی سطح پر لانے کے لیے اُس کا ہاتھ پکڑا، تو میرا گھبرایا ہُوا دوست میری پشت پر چڑھ گیا

اور اِس سے میرا گلا گھُٹ گیا۔ اب ہم دونوں ڈوبنے لگے۔

پانی کی سطح پر پہنچنے کی بھرپور کوشش کے دوران،

مَیں نے کسی معجزہ کے لیے خُدا سے اپنی پُوری قُوت کے ساتھ دُعا کی۔

پھر آہستہ آہستہ مگر بتدریج، خُدا کی قُدرت ظاہر ہُوئی جب مُجھے ایک ہاتھ گہرے پانی سے دھکیلتا ہوا حفاظت میں لاتا ہُوا محسُوس ہُوا۔

اِس تجربہ نے صدر رسل ایم نیلسن کے ایک دفعہ سِکھائے ہُوئے گہرے سبق کی تائید کی:

”جب آپ اپنی زِندگی میں خُداوند کی قُدرت تک پُہنچنے کے لیے اتنی ہی محنت کرتے ہیں

جتنی کہ کوئی ڈُوبتا ہُوا شخص سانس لینے کے لیے کرتا ہے، تب یِسُوع مسِیح کی قُدرت آپ کی ہوتی ہے۔“

پیارے بچّو اور نوجوانو،

آج مَیں آپ سے یِسُوع مسِیح پر ایمان کے ضروری اُصول کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔

مسِیح پر اِیمان رکھنے کا مطلب اُس پر بھروسا رکھنا ہے

یِسُوع مسِیح پر ایمان رکھنے سے کیا مُراد ہے؟

کیا اِس سے مُراد یہ ہے کہ ہم اُس پر اعتقاد رکھتے ہیں یا گواہی رکھتے ہیں کہ وہ حقیقی ہے؟

یہ آغاز ہو سکتا ہے، لیکن یہ اِس سے بھی زیادہ ہے۔ کیا آپ نے کبھی ایمان کو بھروسا سمجھا ہے؟ اُس شخص کے بارے میں سوچیں جس پر آپ بہت بھروسا کرتے ہیں

—جیسے آپ کے خاندان کا کوئی رُکن یا پھر کوئی دوست۔ آپ اُن پر بھروسا کیوں کرتے ہیں؟ یہ شاید اِس لیے ہے کیوں کہ آپ نے اُن کی مُستقل محبّت اور مدد کو دیکھا ہے۔

جب ہمارا ایمان مسِیح پر ہوتا ہے، تو ہم اُس کی برکات کو پہچانتے ہیں

اور اُس کے ساتھ بھروسے کا رِشتہ قائم کرتے ہیں۔

آپ مسِیح پر اپنے بھروسے کو کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

ایک حالیہ نوجوانوں کی عِبادت میں، آپ کو یہ دعوت دی گئی تھی کہ اپنی زندگی میں اُس وقت کے بارے میں سوچیں جب آپ نے آسمانی روشنی کی کِرن کو حاصِل کیا۔ اِس مشق کی کوشش کریں!

اپنی زندگی میں مسِیح اور اُس کی اِنجیل اور کفارہ کی بدولت ملنے والی خُوشی کے بارے میں سوچ بچار کرنے سے شروعات کریں۔

اِس کے علاوہ، ”رُوحانی طور پر واضح یادوں“ کا اندراج کریں جب خُدا آپ کے لیے، آپ کے پیاروں کے لیے، اور صِحائف میں لوگوں کے لیے مُوجود رہا ہو۔

اب، یہ گواہیاں اُس وقت تک آپ کی زندگیوں میں قدرت کا باعث نہیں بنیں

گی جب تک رُوح آپ کے دِل کی ”گوشت کی تختیوں“ پر اِنھیں نقش نہیں کر دیتا ہے۔

 لہذا اُن تمام اقدامات پر غور کریں اور قلم بند کریں جو خُدا نے اِن معجزات کو صحیح وقت پر رُونما ہونے کے لیے ترتیب دیے ہیں۔

مزید برآں، اِس مشق کو خُدا کے نزدیک تر ہونے کے لیے ایک موقع کے طور پر اِستعمال کریں۔ آسمانی باپ سے ایسے دُعا کریں جیسے یہ پہلی بار ہو۔ اُس کی برکات کے لیے اپنی محبّت اور تشکر کا اظہار کریں۔ 

اُس سے یہاں تَک پوچھیں کہ وہ آپ کے بارے اور آپ کی زندگی جِس سمت میں جا رہی ہے

اُس کے متعلق کیسا محسوس کرتا ہے۔

اگر آپ مُخلص اور فروتن ہیں،

تو آپ اُس کا جواب سُنیں گے اور یِسُوع مسِیح اور آسمانی باپ کے ساتھ ایک ذاتی اور دائمی تعلق کی شروعات کریں گے۔

صِرف وہی نہیں، بلکہ آپ کی مذہبی عادات بھی با مقصد ہو جائیں گی!

مِثال کے طور پر، آپ اُن کو جاننے اور اُن کے ساتھ رہنے کے مواقع کے طور پر اپنی دعاؤں،

ذاتی مطالعہ، اور ہَیکل کی عِبادت کے منتظر ہوں گے۔

ایمان وفاداری سے بڑھتا ہے

غور کریں کہ ایمان یِسُوع مسِیح پر بھروسا کرنے سے پھوٹتا اور پھل لاتا ہے

جب ہم اُس سے وفادار اور مُخلص ہوتے ہیں۔ اگر آپ مسِیح کے ساتھ ایک سچّا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں،

تو عُہود باندھ کر اور وفاداری اور خلوص سے اُن کی پاسداری کر کے اُسے دکھائیں۔ یِسُوع مسِیح کے ساتھ عُہود باندھنے سے اُمِّید قائم ہوتی ہے۔ اُن کی پاسداری کرنے سے ایمان قائم ہوتا ہے۔

مَیں ایک ذاتی مِثال دینا چاہوں گا:

جب مَیں بچّہ تھا، تو مَیں نے اپنی ماں کو ایک دِن اکیلے روتے ہوئے دیکھا۔

جب مَیں نے اُسے پُوچھا کہ وہ کیوں روئی،

تو اُس نے نرمی سے جواب دیا، ”مَیں چاہتی ہوں کہ تم ایک اچھے لڑکے بنو۔“

اگرچہ مَیں جانتا تھا کہ مَیں اُس کے دُکھ کی وجہ نہ تھا،

مَیں اپنی ماں سے اتنی محبّت کرتا تھا اور ایسے بھروسا کرتا تھا

جیسے کسی نے نہ کیا ہو گا اور اُس کی زندگی کو آسان بنانا چاہتا تھا۔ پس، اپنی آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ اور سنجیدگی کے ساتھ جو ایک نو سالہ لڑکے میں ہو سکتی ہے،

اُس روز مَیں نے اُس سے وعدہ کیا کہ مَیں ہمیشہ بہترین لڑکا بننے کی کوشش کروں گا کہ اُسے مُجھ پر فخر ہوگا۔

کیا آپ اُس وعدے کی طاقت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو—مُجھ پر حاوی تھا—اور اب بھی ہے؟

اُس کے ساتھ کِیا ہُوا وعدہ میری زندگی کی رہنمائی کرے گا۔ فیصلے کرنے سے پہلے، مَیں اس بات پر غور کروں گا کہ کیا میرے اعمال اُسے خوش کرتے ہیں۔ اِس وعدے کا بندھن اور اپنی ماں کے ساتھ تعلق ساری زندگی میرے طرزِعمل کے لیے لنگر تھے۔

کافی سالوں کے بعد، جب مَیں یِسُوع مسِیح کو بہتر طور پر جان گیا،

تو مَیں پہلے ہی جانتا تھا کہ مَیں اپنے ایمان کی بنیاد اُس پر کیسے رکھوں۔ مَیں نے خُداوند کے ساتھ عہد باندھے،

اور جب مَیں نے اُن کی پاسداری کرنے کی کوشش کی ہے،

تو اُس نے میرے گُناہوں کو معاف کیا ہے، میری زندگی میں رہنمائی دی،

اور میرے دِل و جان کو”اپنی محبّت سے معمور کر دیا ہے۔“

 مسِیح نے میرے اندر اپنے لیے گہری محبّت، احترام اور وفاداری پیدا کی ہے۔

کیا آپ کو سمجھ لگی کہ ”ایمان عمل کا اُصول“ کیوں ہے اور یہ کہ ”بغیر ایمان کے [خُدا] کو پسند آنا نا مُمکن ہے“؟

اور جب آپ وہ کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو اُسے پسند ہے، تو آپ یوسف کی مانند جو مِصر میں تھا، کہہ سکتے ہیں جِس کو فوطـیفار کی بیوی نے ورغلایا تھا، ”سو بھلا مَیں کیوں اَیسی بڑی بدی کروں،

اور خُدا کا گنہگار بنُوں؟“ اور جب مُخالفت کا سامنا ہو، تو نوجوان نبی جوزف سمِتھ کی مانند آپ یہ کہو گے کہ، ”مُجھے اِس کا عِلم تھا، اور مَیں یہ جانتا تھا کہ خُدا کو اِس کا عِلم ہے، اور مَیں اِس کی نفی نہیں کر سکتا تھا، 

مُجھے یہ عِلم تھا کہ اَیسا کرنے سے مَیں خُدا کے خِلاف گناہ کرُوں گا۔

پس یِسُوع مسِیح پر ایمان وفاداری اور محبّت میں ڈھلا ہوا اعتماد کا بندھن ہے۔ دوسرے لفظوں میں، ہم خُدا کی رحم بھری محبّت (حیسڈ) کے تشکر کے لیے ہم اپنی وفادار محبّت (ایمونہ) کا اُس کے حُکموں پر عمل کر کےاِظہار کرتے ہیں۔

مسِیح وعدہ کرتا ہے، ”جس کے پاس میرے حُکم ہیں، اور وہ اُن پرعمل کرتا ہے …

وہی میرے باپ کا پیارا ہو گا، اور مَیں اُس سے محبّت رکھوں گا، اور اپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا۔“ اگر آپ اُس سے وفادار رہنے کا عزم کرتے ہیں، تو وہ آپ کے لیے اپنی محبّت کو ظاہر کرے گا۔

مصیبت کے وقت ایمان

لیکن ایسے مُشکل حالات میں جن میں اُس کے معجزات کی ضرورت ہو گی آپ کا ردِعمل کیسا ہونا چاہیے؟ اگرچہ چنوتیاں ناگزیر ہیں اور بعض اوقات خوفناک،

فقط بے خوف ہو کر اُس کی طرف چلیں بالکل اُسی طرح جیسے 2025 ایف ایس وائے کا مَوضُوع دعوت دیتا ہے: ”ہر بات میں مُجھ پر بھروسا رکھنا، شک نہ کرنا، نہ ڈرنا۔“

ہم بِلا خوف کس طرح اُس کی طرف چل سکتے ہیں؟

تصوّر کریں کہ آپ ایک نا معلوم علاقے میں کھوجی ہیں۔ سامنے درپیش رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے، آپ کو روشنی کے ایک منبع کی ضرورت ہوتی ہے۔ خُدا سے آپ کی وفاداری اور اُس کے ساتھ آپ کے مستقل تعاملات آپ کی لالٹین کے لیے ایندھن ہیں۔

پس جب آپ کا تاریک اور خطرناک معاملات سے سامنا ہو، تو اُن کی طرف آنکھیں بند کر کے چلنے کی بجائے،

آپ مسِیح پر ایمان کے تیل سے لبریز چراغ جلا کر غیر یقینی رستے پر اُمِّید کی کرنیں بکھیریں گے۔

آپ کے ماضی کے تجربات اِس اُمِّید کو بڑھا دیں گے کہ خُداوند آپ کو آپ کے سفر پر برقرار رکھے گا۔

لالٹین تھامے کوہِ پیما۔

مسِیح میں اُمِّید اور ایمان کے ساتھ آپ کہاں تک جائیں گے؟

تالاب والی میری کہانی یاد ہے؟

مایوسی کے اُس عالم میں، معجزہ عین میری توقع کے مطابق ہُوا،

لیکن خُدا اِس بات کی ضمانت نہیں دیتا

کہ یہ ہماری مرضی کے مطابق ہی ہوگا۔

ہمارا اِیمان مسِیح پر مرتکز ہونا چاہیے اور ہماری اُمِّید اُس کی برکات پر، جیسے وہ اُنھیں دینا مُنتخب کرے۔ ”معجزات کی توقع رکھیں،“ لیکن ”اپنی زندگیوں میں خُدا کو غالب آنے دیں۔“

خُدا کے اپنے وفادار لوگوں سے وعدے

میرے نوجوان دوستو، ہمیں آپ سے بہت زیادہ محبّت اور اور بھروسا ہے!

آپ خُدا کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور عہد کے فرزند ہیں۔ یِسُوع مسِیح پر توّکل اور بھروسا رکھیں۔ وہ آپ کو اِس قابل بنائے گا کہ آپ اُس کے حقیقی شاگرد بن سکیں۔

مَیں آج ہی سے آپ کو یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط كرنے كے آغاز کی دعوت دیتا ہوں۔ اُسے کبھی فراموش نہ کرنے کا عزم کریں۔

مسِیح سے آپ کی وفاداری، محبّت، اور بھروسا آپ کے کردار اور شناخت کو اُس کی مانند ڈھال دے گا۔ شیطان کے حملوں پر قابو پانے کے لیے آپ کا اعتماد اور قُوت بڑھ جائے گی۔ 

اور جب آپ سے غلطیاں ہوں، تو آپ اُس کی معافی کے آرزو مند ہوں۔ 

آخر میں، مُستقبل کے لیے آپ کی اُمِّید درخشاں ہوگی۔ وہ اپنی قدرت آپ کے سپُرد کرے گا تاکہ وہ آپ سے جو توقع رکھتا ہے اُس کی تکمیل کر سکے، یعنی اُس کے پاس واپس لوٹنے کی قدرت۔

مَیں آپ کو اُس خُوشی کی گواہی دیتا ہوں جو ”مُخلصی کا محبّت بھرا نغمہ“ گانے اور”اُس کی محبّت کے بازوؤں میں اَبَدی طور سے گھِرے ہونے“ سے ملتی ہے۔ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام میں، آمین۔