کیا آپ واقعی جی رہے ہیں یا محض زندگی گزار رہے ہیں؟ یسوع مسیح آپ کو خوشحال زندگی گزارنے میں کس طرح مدد کر سکتاہے ؟

کیا آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ بس زندگی کے معمولات نبھا رہے ہیں؟

زندگی کبھی کبھی ذمہ داریوں کے ایک نہ ختم ہونے والے چکر کی طرح محسوس ہوتی ہے

— جاگنا، کام کرنا، ذمہ داریاں نبھانا، سونا اور پھر سے وہی عمل دہرانا۔
اس تیز رفتار زندگی میں ہم آسانی سے اپنے مقصد کو کھو سکتے ہیں اور حقیقی زندگی گزارنے کے بجائے صرف گزارا کرنے لگتے ہیں۔


لیکن خوش خبری یہ ہے: یسوع  مسیح ہمیں خوشی، سکون اور امید سے بھری زندگی کی پیشکش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد  ہر روز  برداشت کرنا یا دن گزارانا نہیں ہے، بلکہ ایک بامقصد اور پرسکون زندگی گزارنے کا تجربہ حاصل کرنا ہے ۔

یسوع مسیح آپ کو خوشحال  زندگی گزارنے کی دعوت دیتا  ہے ۔


خود نجات دہندہ نے  ہمارے ساتھ مضبوط وعدہ کیا ہے:

"میں اس لیے آیا ہوں تاکہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔” یوحنا 10:10
یہ ایک  کامل، بغیر چیلنج کی زندگی کی دعوت نہیں ہے، بلکہ ایک بامقصد زندگی کی دعوت ہے—جہاں ہر دن کا ایک  مخصوص مقصد ہوتا ہے جب ہم اس    کی پیروی کر تے ہیں۔

بامقصد اور پُرامید زندگی گزارنا۔


جب ہم اپنی زندگیوں کو یسوع مسیح کے گرد مرکوز کرتے ہیں،

تو مشکلات ختم نہیں ہوتیں، لیکن ہمیں انہیں امید کے ساتھ سامنا کرنے کی قوت  ملتی ہے۔


مورمن کی کتاب بھی ہمیں سکھاتی ہے کہ خدا کا منصوبہ یہ ہے کہ ہم "خوشی حاصل کریں” (2 نیفی 2:25)۔
یہ خوشی محض ظاہری نہیں ہوتی اور نہ ہی حالات پر منحصر ہوتی ہے۔


یہ ایک دائمی خوشی ہے جو اس حقیقت کو جاننے سے آتی ہے

کہ ہم ایک محبت کرنے والے آسمانی باپ کے بچے ہیں اور یسوع مسیح کے ذریعے ہم زندگی کے طوفانوں میں بھی سکون حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ محض جینے سے حقیقی زندگی کی طرف کیسے بڑھ  سکتے ہیں؟


یہاں تین طریقے ہیں جن کے ذریعے  یسوع مسیح آپ کو   زیادہ خوشحال اور  خوشگوار زندگی  پانے  میں مدد کر سکتا ہے۔

 دعا کے ذریعے سکون حاصل کریں                 
جب آپ خود کو  مغلوب محسوس کریں تو یاد رکھیں کہ آپ کبھی تنہا نہیں ہیں۔

یسوع مسیح ہر بوجھ سے واقف  ہیں جو آپ اٹھائے ہو ئے  ہیں۔ 

وہ ہمیں دعوت دیتے ہیں :اے سب تھکے ماندو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو،

میرے پاس آؤ اور میں تمہیں آرام دوں گا                          (متی۱۱:۲۸ ) 
اس سے دعا میں بات کریں۔

آپ کو کامل الفاظ کی ضرورت نہیں—بس ایک کھلے دل کی ضرورت ہے جو اس کے سکون  اور سلامتی کی تلاش میں ہو۔

. معافی کی برکت اور قوت کو اپنائیں
کبھی کبھی، جو چیز ہمیں خوشحال زندگی گزارنے سے روکتی ہے

وہ ہمارے  ماضی کا بوجھ یا پچھتاوا ہوتا ہے۔
یسوع مسیح نہ صرف ہمیں معاف کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی دی گئی تکلیفوں  اور زخموں  کو بھی بھر دیتے  ہیں۔
مضایاہ 26:30 میں خداوند فرماتے ہیں:

"ہاں، اور جتنی بار میرے لوگ توبہ کریں گے، میں ان کی خطائیں معاف کر وںگا۔”

جب ہم معاف کرنے اور اس کی معافی کو قبول کرنے کا انتخاب کرتے ہیں،

تو ہمیں ایسی آزادی ملتی ہے جو ہمیں ہلکےپن کی  خوشی کے ساتھ آگے بڑھنے کی اجازت دیتی ہے ۔

. عہد کے راستے کی پیروی کریں
خدا کے ساتھ عہد باندھتے   ہیں، جیسے کہ بپتسمہ لینا،  تو تب  نہ صرف  ہم اس کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں

بلکہ روح القدس کا مستقل تحفہ بھی پاتے ہیں جو ہمیں طاقت اور تسلی دیتا ہے۔

یسعیاہ 41:10 میں خداوند فرماتے ہیں:

” تو فکر مت کر، میں تیرے ساتھ ہوں۔ تو خوفزدہ مت ہو، میں تیرا خدا ہوں۔ میں تجھے زور بخشونگا۔۔”

یسوع مسیح کے ساتھ چلنے کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی میں کوئی آزمائش نہیں ہوگی، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری زندگی مقصد، طاقت اور سکون سے بھری ہوگی۔