کیا خدا آج بھی موسیٰ کی طرح ہمارے لیےراستہ تلاش کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے ؟
خدا کے نزدیک کو ئی بھی چیز نہ ممکن نہیں ( اس بات میں پہلے سے بھی جانتا تھا پر اُ س وقت میں اس بات کو میں اور بھی اچھے طریقے سے تب جانا جب میں اپنے دو سالہ مشنری خدمات کے بعد گھر واپس لوٹا اور آنے کے بعد میں فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا کہ اپنے متسقبل کو میں کس میں طرح بہتر بنا سکتا ہوں)
کلیسیا کے صدر سے نصیحت ۔
میں اپنے کلیسیا کے صدر سے ملا کہ وہ میری مدد کریں کہ میں کس طرح سے اپنے آنےوالے وقت کو بہتر کرسکتا ہوں جس سے میں کلیسیا میں اپنی ذمہ داری کو اچھے سےسرانجام دے سکوں اور اپنی زندگی کو بھی بہتر کرسکوں،آخرکار کافی میٹنگز کے بعد کلیسیا ئی رہنماوں نے میری مدد کی کہ کونسی فیلڈ میرے لیے اچھی ہے میں بچپن سے ہی کمپیوٹر کے کام دیوانہ رہا ہوں اور میں نے انٹرنیٹورکنگ میں داخلہ لیا۔اور میری پڑھائی کے لیے چرچ نے اپنے پروگرام (مستقل تعلیم فنڈ کے زریعے میری مدد کی ) اور میری تمام فیسیز ادا کی۔
تعلیم مکمل کرنے بعد۔
اپنی نیٹورکنگ مکمل کرنے کے بعد میں نے کافی جگہ پر جاب کے لیے درخواست دی اور اپنے کاغذات جمع کروائے۔پر اچھی جاب نہ مل سکی بہت ادا اداس ہونے کے بعد موسیٰ کی کہانی نے ہمیشہ میری مدد کرتی کی کہ خدا نے کس طرح سے مو سی ٰ کی مدد کی اُس کو راستہ دیکھنے میں جب کو ئی بھی راستہ نہیں تھا،اور اسی بات نے خدا پر میرے بھروسے کو کبھی بھی ٹوٹنے نہیں دیا ،یہا ں جاب نہ ملنے کی وجہ سے میں نے اپنے دوستوں سے بات کی جودوبئی میں قیام پذیر تھے اور وہی جاب کر رہے تھے ۔اور میرے ذہن میں یہی بات چل رہی تھی کہ کیوں نہ مجھے بھی اپنی زندگی کے بہتر مستقبل کے لیے دوبئی جا کر جاب ڈھونڈنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
اگست 2015 میں دوبئی کا سفر۔
اگست دوہزار 15میں دوبئی گیا اور وہاں پر جاب تلاش کرنے کے بعد میں میرا بہت دل چاہا کہ میں دوبئی وارڈ میں جا کر خدا باپ سے گھٹنے ہو کر دعاکر و تاکہ ،خداوند خدا میری فریاد کو سنے ۔
خدا کیسے ہماری مدد اور ہمارے لیے راہ تیار کرتا ہے ۔
دنیا کے کافی ممالک میں کلیسیا کی میٹنگز اتوار کے دن ہوتی ہیں پر دوبئی میں جمہ کے دن ہوتی ہے،
جیسے ہی جمہ کا دن آیا تو میں جلدی سے جانے کے لیے تیار ہو گیا ایک بات بتاتا چلو مجھے دوبئی وارڈ کا پتہ نہیں تھا کہ کس جگہ پر ہے میراایک دوست جو شارجہ میں رہ رہا تھااس نے مجھے بتایا کہ السفہ 2 میں چرچ ہے ۔ ( السفہ 2 دوبئی کا ایک علاقہ ہے جہاں پر چرچ واقعہ ہے)۔اور جس جگہ میں رہ رہا تھا یہ جگہ السفہ 2سے کافی دور تھی۔
میں نے خدا کا نام لیا میٹرو ریل گاڑی میں اپنے دیئے گئے پتہ کی جانب بڑھا اور جب میں السفہ2 اترا تو میں اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکا کہ مجھے دائیں جانب اترنا ہے یا بائیں جانب ۔ کیونکہ کہ مجھے ٹرین سے اتر کر با ئیں جانب آنا تھا۔اور السفہ 2 کا علاقہ کافی وسیع ہے اور یہ میرا پہلا سفر تھا دوبئی وارڈ میں جانے کا اس سےپہلے مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا، کہ یہ کونسا علاقہ ہے ۔
پر صیح سے اڈریس معلوم نہ ہونے کی وجہ سے میں بائیں جانب چلا گیا اور مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرنا میڑو ٹرین سے اترنے کے بعد جہاں مجھے 30 منٹ میں وارڑ میں پہنچنا تھا وہاں میں 4 گھنٹوں میں پہنچا، اوراس وقت دوبئی کا درجہ حرارت سینٹی گریڈ50 تھا اور میں بھو کا پیاسااوراسی دوران میں 3 ٹیکسیاں بھی تبدیل کر چکا تھا اور میں بھی بہت پریشان تھا کہ اب کیا کروں کیونکہ میرے پاس صرف30درہم باقی رہ گئے تھے 100 درہم میں سےاور دعا کررہا تھا کہ خدا باپ جی میری مدد کریں جس طرح سے آپ نے موسی ٰ کی مدد کی راستہ دیکھنے میں کیونکہ اس وقت میں ہمت ہار چکا تھا اور نہ ہی میرے پاس زیادہ پیسے باقی تھے اور یہ دعا کررہا تھا کہ کسی ٹیکسی والے کو وارڈ اڈریس سمجھ آجائے اور معجزانہ طور 2 لوگوں نے میری راستے میں بہت مدد کی ایک نے مجھے کھانہ دیا اور دوسرے نے ، اڈریس ڈھو ڈنے میں میری رہنمائی کی اور آخر کا میں چار گھنٹوں بعددوبئی وارڈ میں تھا اور دوبئی وارڈ ۔کے اراکین نے مجھے خوش آمدید کہا ۔ اور جب میں وارڈ میں پہنچا تو میری آنکھوں میں آنسو تھے
کیو نکہ راستے میں جب میں بھو کا تھا تواُس نے اپنے بندوں کے زریعے مجھے کھانہ مہیا کیا اور جب میں پیاسا تھا تو پانی اورمیں جانتا ہوں کہ میرے لیے یہ 4 گھٹنے ویسے ہی تھے جیسے موسی ٰ کے لیے راستہ تلاش کرنا تھا خدا پاب نے میری 50 سینٹی گریڈ میں بالکل ویران علاقے میں میری مدد کی جہا ں بہت بہت کم چانز ہوتے ہیں کہ لوگ پر آپ کی مدد کریں۔ اگر آپ کے ارادے مضبوط ہیں تو وہ ہمیں کبھی بھی ہارنے نہیں دیتا کیونکہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمارے لیے وہاں راستے مہیا کرتا ہے جہاں کوئی راستہ نہیں ہوتا۔بس یہ یاد ررکھیں کہ خدا ہم سے پیا رکر تاہےاورہماری رہنمائی کرتا ہے ہم دنیا میں جہاں کہیں بھی ہو۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024