سوچیں کہ آپ نے ہائیکنگ ابھی شروع ہی کی جیسے پہلے کبھی نہیں کیا تھا ۔آپ نے سنا ہے کہ چوٹی پر منظر اور بھی بہتر ہے جسے آپ نے پہلے دیکھا ہو ۔ اور کسی بھی طرح آپ وہاں پہنچنا چاہتے ہیں ، اورآپ نے پہاڑ پر پہنچنے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ، اور راستہ تلاش کرلیا ہے مگر آپ کو راستے کے بارے پورا یقین نہیں ہے ، آپ جانتے ہیں کہ برج یا چوٹی پر جانے کے راستے میں، چنوتیاں ہونگی،راستے کی وسعت، جسے آپ نہیں جانتے کہ بحری سفر کیسے کرنا ہے، اور بغیر کسی کی مدد کے آپ زخمی ہو سکتے یا راستہ بھول سکتے ہیں۔
تاہم راستہ کے آخر میں ، آپکو ایک راہنما ملتا ہے ،ماضی میں آپکی اس سے با ت ہوئی تھی ،۔۔۔در اصل یہ وہی شخص تھا جس نے آپ کو اس راستے پر چلنے کا فیصلہ کرنے میں مدد کی تھی۔اب وہ اس راستے پر چلنے میں ہر قدم پر آپ کی مدد کرے گا ، اور پہاڑ کی چوٹی پر بحفاظت پہنچنے مین مدد کرے گا ۔
پس اس کی روح القدس سے کیا مشابہت ہے ؟
یسوع مسیح پر اپنے ایمان کی مشق کرنے ، اپنے گناہوں سے توبہ کرنے، اور بپتسمہ لینے کے بعد، در حقیقت ہم نے ’’ پہاڑ‘‘ تلاش کر لیا ہے ، اور خدا کے پاس جانے والے راستے پر چلنا شروع کردیا ہے ، روح القدس ،جس کا اثر ہماری مدد کرتا ہے ۔ یسوع مسیح کی گواہی دینے سے، بکہ وہ خدا کا بیٹا ہے ، اور اسکی کلیسیا سچی ہے ، کے ذریعے سے پتسمہ کے ، ’’ آخری سرے ‘‘تک پہنچ گئے ہیں۔اس راستے پر چلنے، اور اچھے برے وقت میں ہمارا مستقل رہنما بن جاتا ہے ، جب ہم بپتسمہ کے وقت عہد باندھتے ہیں۔
روح القدس کون ہے ؟
روح القدس الوہیت کا تیسرا رکن ہے ، اور اسکی شخصیت ہڈی اور گوشت کے بغیر روح ہے ۔ بے شک الوہیت کے تینوں ارکان کی شخصیت مختلف ہے ۔ وہ مقصد میں متحد یا ایک ہیں، ’’ کہ آدم کو لافانی بنانا اور ابدی زندگی دینا ‘‘ ۔
روح القدس کا کردار۔
روح القدس اپنے مقصد میں خدا کے پاس لوٹنے یا واپس جانے کے لئے بہت سے پہلوؤں میں ہماری مدد کرتا ہے ، ان میں کچھ ایسے ہیں کہ ۔۔۔1۔ وہ گواہی دیتا ہے ، جو کہ روح القدس کا بنیادی کردار ہے ، کہ وہ آسمانی باپ اور یسوع مسیح کی گواہی دیتاہے ، ۔۔۔۔کہ وہ حقیقی ہیں اور وہ ہمیں پیار کرتے ہیں ۔ وہ روحانی سچائی جاننے میں ہماری مدد کرتا ہے ، اتنی قوت سے ، کہ روح القدس گواہی دیتا ہے اور کسی بھی اور طرح کے علم سے بہتر قائل کرتا ہے ۔
2
یعقوب ۴؛ ۱۳ ) مورمن کی کتاب میں کہتا ہے ، ’’کہ روح سچ بولتا ہے جھوٹ نہیں کہتا سو یہ ان باتوں کی بابت بتاتا ہے جو حقیقت ہیں ، اور- ان باتوں کی بابتجو حقیقت میں ہونگی، ‘‘ ’’ روح القدس ہمارے ذہنوں کو روشن کرتا اور روحانی سچایؤں کے لئے ہماری سمجھ بڑھاتا ہے ، وہ ان باتوں میں ہماری مدد کرتا ہے جو حقیقت ہیں ‘‘ ۔ روح القدس ہمیں وہی کچھ سکھائے گا جو سچی ہیں۔
3
خبردار کرنا یا اگاہ کرنا۔۔۔بعض اوقات روح القدس ہمیں خاس حالات سے نکل جانے یا خبردار کرنے کے لئے آتا ہے یا ہمیں یہ جاننے میں مدد کرتا ہے کہ ہم روحانی طور پر اپنے ’’راستے سے ہٹ ‘‘ رہے ہیں۔ جب ہم راستے سے ہٹ جاتے ہیں۔ وہ یہ جاننے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ توبہ کے ذریعے ہماری زندگی میں کس تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ اور خدا کے پاس جانے کے لئے اپنے ترقی جاری رکھیں۔
4
رہنمائی۔۔۔ کبھی کوئی بڑا فیصلہ کیا ہے اور یقین نہ ہو کہ کیا کرنا چاہیے؟ روح القدس کی رہنمائی لینا ، امن کے لئے ہماری مدد کر سکتا ہے ، یہ فیصلہ جو ہم کرتے ہیں اچھ کرتے ہیں۔ روح القدس کبھی مجبور نہیں کرتا ، وہ ہمیں دعوت دیتا یا مدعو کرتا ہے ، اور اچھا ئی کرنے، پیار کرنے، خدمت کرنے ، معاف کرنے ، اور ایک دوسرے کی مدد کرنے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔
5
تسلی دینا۔۔۔۔ازمائشوں اور دکھ کے اوقات میں، روح القدس ہماری تسلی کے لئے وہاں موجود ہوگا، اور ہمیں یقین دلاتا ہے کہ یسوع مسیح کے کفارہ کی وجہ سے، وہ سب کچھ جو زندگی میں نامناسب ہے یا درست نہیں ، وہ درست کیا جائے گا ، وہ ذریعہ ہے جس سے آسمانی باپ ہمیں اپنی محبت کے بازوؤں میں گھیر لیتا ہے ۔
روح القدس کا احساس کیسا ہوتا ہے ۔
روح القدس ہمارے ذہنوں اور دلو ں میں بات کرتا ہے ، اور لوگ مختلف طریقوں سے روح القدس محسوس کرتے ہیں۔ روح القدس کی پہچان کرنا سیکھنا زندگی بھر کا عمل ہے ۔مگر خدا کے احکامات کی پیروی کرنے سے ہمروح القدس کی ہدایت کو مدعو کرتے ہیں۔عہد جدید میں پولوس روح کے پھل بیان کرتا ہے ، مگر روح کے پھل یہ ہیں، محبت ، خوشی ،اطمینان،تحمل ، مہربانی، نیکی ، ایمانداری ، حلم ، پرہیز گاری ہے (گلتیوں؛ ۵؛ ۲۲۔۲۳ )۔
اسی طرح ، گورڈن بی ہنکلی، ایک جدید دور کے نبی نے فرمایا ، ’’ یہ امتحان ہے ، جب سب کچھ کہا اور کیا جاتا ہے ۔ کیا یہ کسی کو اچھائی کرنے کی طرف ابھارتا ہے ، کسی جگہ پر بلند کھڑا ہوتاہے ، نیکی یا اچھائی کرتا ہے ، مہربانی کرتا ہے ، فراخ دل ہے ، ؟تو پھر یہ خدا کے روح سے ہے ، ‘‘ ہمیں یقین ہو سکتا ہے ، کہ اچھی چیزیں ہمیشہ روح القدس کی پیروی کرنے سے آتی ہیں، اور کہ روح القدس ہمیشہ ہمیں اچھائی کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔
روح القدس کا تحفہ ایک ہتھیار ہے جو ہماری مدد کرتا ہے کہ ہم خدا کے پاس واپس جانے والے راستے پر قائم رہیں، اخر تک برداشت کر نا، اس پر اس سریرز کے اخری حصے میں بحث کی جائے گی۔
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریںmormon.org
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024