جب جوزف سمتھ چھوٹاتھا ،  تواسے ایک فرشتہ نے بتایا کہ اس کا نام "تمام قوموں ، رشتہ داروں اور زبانوں میں اچھے اور برے کے لیے جانا جائے گا۔، "

اور یہ سچ ہے۔ جب آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ فرشتے آپ سے بات کرتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

کچھ لوگوں کے نزدیک ، جوزف سمتھ ایک شیطانی  ظلمانہ، خزانہ تلاش کرنے والا ، انسان ہےکلیسیا ئے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام  کے اراکین  کے لیے ، وہ خدا کا نبی ہے۔ آپ شاید دونوں فریقوں کو کمنٹ سیکشن میں اس ویڈیو کے نیچے بھی دیکھیں گے۔ مستقبل کی ویڈیوز میں ، ہم جوزف سمتھ کے ارد گرد کے کچھ تنازعات پر تفصیل سے بات کریں گے ، لیکن اگر آپ کو واقعی کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ کون ہے یا وہ کیوں اہم ہے تو یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے۔

جوزف سمتھ  کھیتی باڑی کرنے والا لڑکاتھا، جو 1800 کی دہائی کے اوائل میں مشرقی ریاست ہائے متحدہ میں رہتا تھا۔ جب وہ 14 سال کا تھا ، اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے خدا باپ اور یسوع مسیح کودیکھا ہے۔ وہ اس کے سامنے اس سوال کے جواب میں حاضر ہوئے جب جوزف دعا کر رہا تھا: کہ  میں کس چرچ میں جاوں؟ آج کی مذہبی دنیا کی طرح ، جوزف نے محسوس کیا تھا کہ کس طرح اپنے زمانے کے فرقوں نے ایک ہی بائبل کو مختلف نظریات سکھانے کے لیے استعمال کیا۔ وہ نہیں جانتا تھا کہ کیا سچ ہے اور کیا نہیں۔ آسمانی جواب چونکا دینے والا تھا ، لیکن اس کے سوال کا  اصل جواب بھی چونکا دینے والا تھا۔ انہوں نے اسے کہا کہ کسی بھی موجودہ کلیسیا میں نہ جا کیونکہ لوگ ہونٹوں سے تو میری تعریف کرتے ہیں کہ لیکن ان کے دل مجھ سے دور ہیں ، اور نہ ہی ان میں سے کسی کلیسیا کے پاس 100٪ اختیار ہے۔ جوزف نے اپنا تجربہ کچھ لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ، اور خاص طور پر اس کو دوسرے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کے درمیان ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا۔ جوزف بعد میں لکھتا ہے۔

"میں نے حقیقت میں ایک روشنی کا ستون دیکھا ، اور اس روشنی کے درمیان میں نے دو شخصیات کو دیکھا ، اور انہوں نے حقیقت میں مجھ سے بات کی۔ اور اگرچہ میرے  یہ کہنے کی وجہ سے مجھ سے نفرت کی گئ اور مجھے ستایا گیا، کہ میں نے رویا دیکھی ہے ، پھر بھی یہ سچ تھا؛ اور جب وہ مجھ پر ظلم کر رہے تھے ، مجھے گالیاں دے رہے تھے ، اور میرے خلاف ہر طرح کی برائی بول رہے تھے ، مجھے اپنے دل میں یہ کہنے پر مجبور کیا گیا کہ مجھے سچ کہنے پر کیوں اذیت دی جاتی ہے؟ میں نے حقیقت میں ایک  رویادیکھی تھی، اور میں کون ہوں جو میں خدا کا مقابلہ کر سکتا ہوں ، یا دنیا کیوں سوچتی ہے کہ میں اس چیز سے انکار کروں جو میں نے دیکھا ہے؟ کیونکہ میں نے ایک رویا دیکھا تھی میں اسے جانتا تھا ، اور میں جانتا تھا کہ خدا جانتا ہے ، اور میں اس سے انکار نہیں کرسکتا ، نہ ہی میں نے ایسا کرنے کی ہمت کی۔

کچھ سالوں کے بعد ، جوزف کو آسمانی  قاصد نے دوبارہ   وذٹ کیا ۔ اس بار یہ ایک فرشتہ تھا جس کا نام مرونی تھا۔ فرشتے نے جوزف کو ایک قدیم کتاب کے بارے میں بتایا جو سونے کے اوراق پر کندہ ہے جو کہ اگلی کاؤنٹی میں ایک پہاڑی میں دفن ہے۔ اس نے لکھا اور امریکہ کے کچھ قدیم باشندوں کی کہانی سنائی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس نے  وہاں کے لوگوں اورمسیح  کےکفارہ کے بعد   کی کہانی سنائی۔ جوزف  نےبالآخر ریکارڈ کو دوبارہ حاصل کیا، اور معجزانہ طور پر اس کا ترجمہ کیا، جسے اب ہم مورمن  کی کتاب کے نام سے جانتے ہیں: یسوع مسیح کا ایک اور عہد نامہ۔

کلیسیا کے لوگوں  کا  ایمان ہے کہ یسوع مسیح  نے   دوران  اپنی  زمینی  زندگی میں  ، زمین پر اپنی خوشخبری اور کلیسیا  کوقائم کیا۔ لیکن ، اس کی انجیل اور اس کا چرچ دونوں اسکے مرنےکے بعد صدیوں تک  کے لیے مسخ  (ختم )ہو گئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسیح نے نوجوان جوزف سمتھ کو اس قدیم چرچ کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا۔ صحیح عقائد ، مکاشفہ اور اختیار کو جوزف سمتھ نبی کے ذریعے بحال کیا گیا۔

آخری ایام کے اراکین ،جوزف سمتھ کی عبادت نہیں کرتے۔ اس نے صرف موسیٰ ، یرمیاہ ، یا پطرس کی طرح قدیم انبیاء جیسا کردار ادا کیا۔

تو سوال یہ ہے کہ کیا جوزف کی کہانی سچ ہے یا نہیں؟ اگر یہ نہیں ہے ، تو یہ ایک وسیع دھوکہ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ سب کچھ بدل دے گی ۔ اگر آپ جواب جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اسے خدا سے پوچھے۔ مورمن کی کتاب پڑھیں ، اور خدا سے پوچھیں کہ کیا یہ سچ ہے۔ اگر آپ واقعی جواب ڈھونڈتے ہیں تو یہ ملے گا۔ اگر آپ کلیسیا یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام  کے  یمان اورعقائد کے بارے میں محض اتفاقی طور پر مزید جاننا چاہتے ہیں تو یہ بھی اچھا ہے۔ چینل کو سبسکرائب کریں ، ایک تبصرہ کریں ، اور مزید جاننے کے لیے ان میں سے کچھ ویڈیوز دیکھیں۔