کیا پیدا ہونے سے پہلےمیں موجود تھاچلے جانتے ہیں تھا یا نہیں اگر تھا تو کیسے؟
آپ زندگی کے ان پرسکون لمحوں کو جانتے ہیں جب آپ ستاروں کو دیکھ رہے ہوں
اور آپ اپنے ذہن میں خدا سے پوچھتےہیں … ٹھیک ہے ، آج ہم یہ دیکھنے جارہے ہیں کہ کلیسائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخرایام
اِن اور باقی دوسرے سوالوں کا جواب کیسے دے گی ۔ہم کہاں سے آئے ہیں؟
ہم یہاں کیوں ہیں ؟
زندگی کا مقصد کیا ہے؟
اور مرنے کے بعد ہم کہاں جا ئینگے؟
ان سوالات کے جوابات وہ خلاصہ پیش کرتے ہیں جس کو مقدسین ِ ایام آخر نجات کا منصوبہ کہتے ہیں۔ جب آپ اسکی گہرائی میں جائیں ، تو دیکھیں گے کہ ان میں سے بہت ساری تعلیمات بائبل کے صحیفوں میں موجود نہیں ہیں۔ لہذا اگرآپ ان تعلیمات میں سے ہر ایک کو بائبل میں واضح طور پر ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تو پہلے سے خبردار کیا جارہا ہے کہ آپ کو شاید مایوسی ہو گی ، ۔ پس ، میں آپ کو اس منصوبے کاوسیع تناظر پیش کرنے جارہی ہوں ، اور اس کے بعد کی ویڈیوز میں ہر ایک حصے کے بارے میں مزید تفصیل میں جاؤں گی۔پہلا کہ ، ہم کہاں سے آئے ہیں؟ آئیے اس کا جواب ایک کہانی کے ساتھ بیان کروں گی۔
مقدسین ایام آخر اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ زمین پر آنے سے پہلے ہماری روحیں موجود تھیں۔ اور ہم سب اپنے آسمانی باپ کے ساتھ ایک خاندان کی صورت میں رہتے تھے۔ اور ہم اِس کوقبل الوجود زندگی کہتے ہیں ۔آپ پھر بھی آپ تھے۔ آپ نے خصوصیات اور شخصیت بنائی اور آپ اپنے لیے انتخاب کرسکتے تھے بالکل اِسی طرح جیسے ابھی کر سکتے ہیں۔ ہم خوش تھے، لیکن اُس وقت ہم اپنی پوری صلاحیت کا احساس نہیں کر سکتے تھے۔ پس خدا نے ہمیں انتخاب کرنے کی پیش کش کی ۔ اُس نے ایک ایسا منصوبہ بنایا جس سے ہم اُس کی مانند بن سکتے تھے۔ ایک ایسا طریقہ جس سے ہم اپنے علم ، طاقت ، صلاحیت اور خوشی کو بڑھا سکتے تھے۔ ایک ایسا منصوبہ جس سے ہم اپنی پوری استعداد حاصل کر سکتے تھے۔ اس منصوبے میں زمین پر آنا ، جسمانی جسم حاصل کرنا ، اور اچھائی اور برائی کے درمیان انتخاب کرناشامل تھا۔آپ نے اور میں نے اس منصوبے پر اتفاق کیا۔ اسی لیے ہم یہاں ہیں۔
لیکن ہمارے روحانی خاندان کے کچھ افراد ، جن کی سربراہی لوسیفر نامی ایک روح نے کی انہوں نے اس منصوبے سے اتفاق نہیں کیا۔
اُن کا خیال تھا کہ بہتر ہوگا اگر ہم میں سے ہر ایک کو اپنے انتخاب کے باوجود دابدی زندگی کی ضمانت دی جائے۔
زمین پر قیام کے دوران ہر موڑ پر صحیح انتخاب کرنے پر مجبور کر کے ہر ایک کے لئے ابدی زندگی کو یقینی بنانا۔
یہ ایک ناقص منصوبہ تھا، اور خدا نے اسے مسترد کردیا۔ لوسیفر اور اس کے پیروکار ناراض ہوئے ، سرکشی اختیار کرلی ، اور انہیں زمین پر جلاوطن کردیاگیا۔ یہ روحیں اب بھی یہاں موجود ہیں ، غیر مرئی طور پر اب بھی کوشش کر رہی ہیں کہ ہم خدا کے منصوبے سے کسی بھی طرح سے سرکشی کریں۔
آدم اور حوا خدا کے پہلےبچے تھے جنہوں نے زمین پر ( فانی ) جسم حاصل کیے، اصل منصوبے کے مطابق۔ لیکن پھر کچھ ہوا۔ انہوں نے خدا کی نافرمانی کی ، اور انسانیت پر زوال آیا۔ آدم اور حوا کے فیصلے نے ہمیں آسمانی باپ کی طرح بننے اور واپس جانے کے راستے میں دو رکاوٹیں کھڑی کر دیں ۔
پہلی جسمانی موت ہے۔ زمینی زندگی کا ایک مقصد جسمانی بدن حاصل کرنا تھا۔ لیکن موت کی وجہ سے یہ جسم ختم ہو جاتا ہے.
دوسری رکاوٹ روحانی موت ، یا گناہ کی وجہ سے خدا سے روحانی علیحدگی ہے۔ خدا گناہ برداشت نہیں کرسکتا۔پس ، یہ حقیقت کہ ہم میں سے ہر ایک نے گناہ کیا ہے۔ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ تو ہم کیا کریں؟
ہے ، یہ سب منصوبے کا حصہ ہے۔ خدا نے اس خطرےسے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو پہلے سے دیکھا تھا، اور اس کے بیٹے ، یسوع مسیح ، نے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کیا۔ یسوع مسیح نجات کے منصوبے کے لئے مرکزی ، اہم ، اورضروری ہے۔ صرف اسی کے وسیلے سے ہم ان دو رکاوٹوں کو دور کرسکتے ہیں ( جو خدا کے پاس جانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں)۔یسوع مسیح نے ایک کامل ، اور گناہ کے بغیر زندگی گذاری۔ پھر بھی گتسمنی کے باغ میں ( اُس نے انسانیت کے سب گناہوں کے لیے اپنے آپ کو پیش کیا جو انہوں نے کیے ، کر رہے ہیں یا کریں گے۔)۔ اس نے انہیں محسوس کیا۔ اس نے ان کا تجربہ کیا۔ اس نے ان کے لئے تکلیف اٹھائی۔ اُس نے ان کی قیمت ادا کی۔ اس کے دُکھ ہم میں سے ہر ایک کو توبہ کرنے اور اپنے گناہوں سے معافی مانگنے کے قابل بناتے ہیں ۔ صرف اس مسلسل عمل کے ذریعے سے ہی ہم روحانی طور پر ایک بار پھر پاک ہو سکتے ہیں۔
لیکن ابھی بھی ایک رکاوٹ باقی ہے – جسمانی موت۔۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں ، مسیح صلیب پرموا تھا۔ اس کے جسم کو قبرمیں بند کردیا گیا تھا۔ تین دن بعد ، (وہ جی اٹھا)۔ اس نے موت کی زنجیریں توڑ دیں ، اور وہی نعمت ہم سب کو مفت میں فراہم کی۔ ہم میں سے ہر ایک ، نیک یا بد ، ایک دن دوبارہ زندہ ، لافانی ، جسمانی جسم پائے گا
ہم یسوع مسیح کے بغیر گرنے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور نہیں کرسکتے تھے۔ ہم اس سے بھی بدتر ہوتے اگر ہم کبھی بھی خدا کے منصوبے کا انتخاب نہ کرتے۔ ہم شیطان اور اس کے حواریوں کی طرح بغیر جسم کے گناہ گار روحوں کی مانند ختم ہو جاتے۔ ہم اپنے آسمانی گھر سے ہمیشہ کے لئے الگ ہو جاتے ۔ یہی وجہ ہے کہ مقدسین آیام آخر اور دوسرے مسیحی یسوع مسیح کے بارے میں اتنی محبت کر تے ہیں۔کیونکہ وہ ہمیں بچاتا ہے۔
ابھی تک ہم اس منصوبےکے بارے میں نہیں جان پائے ۔ ہمیں ابھی بھی زندگی کے مقصد کے بارے میں کچھ اہم نکات ، اور بعد کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں جاننے کی ضرورت ہے، لیکن اس ویڈیو کو یہاں پر روکنے کایہ اچھاموقع ہے۔ اگر آپ باقی منصوبے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024