ہمارے سامنے کی کچھ اہم ترین ضروریات جنکا ہم سامنا کرتے ہیں
حالیہ دنوں میں ہم نے میکسیکو، امریکہ، ایشیا، کیریبین اور افریقہ میں بڑے پیمانے پر قدرتی آفات کا مشاہدہ کیا۔ اس نے لوگوں سے بہترین طریقے سے کام کروائے کہ جب ہزاروں نے اُن لوگوں کی مدد کرنے کیلئے قدم بڑھائے جو خطرے میں یا ضرورت مند تھے اور جنہیں نقصان پہنچا تھا۔ میں ٹیکساس اور فلوریڈا کی نوجوان خواتین کو دیکھ کے بہت خوش ہوئی ہوں جنہوں نے، بہت سے دوسروں کے ساتھ ملکر، پیلے رنگ کی مدد کرنے والے ہاتھ کی ٹی۔شرٹس کو پہن لیا ہے اور حالیہ طوفان کے بعد گھروں کے ملبوں کی صفائی کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ بہت سے ہزاروں اور لوگ خوشی سے ضرورت مند مراکز میں جاتے اگر فاصلہ کم ہوتا۔ اس کے بجائے، آپ نے مصیبت کو کم کرنے کے لئے بے لوث عطیات پیش کیے ہیں۔ آپ کی سخاوت اور شفقت متاثر کن اور مسیحی ہے۔
آج میں خدمت کے ایک پہلو کا ذکر کرنا چاہتی ہوں جو میں محسوس کرتی ہوں ہے کہ سب کے لئے ضروری ہے — چاہے ہم جہاں بھی رہتے ہوں۔ ہم میں سے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے حالیہ واقعات کی خبریں دیکھیں اور اپنے آپکو مجبور محسوس کیا کہ کیا کریں۔ اسکا جواب اصل میں ہمارے سامنے ہی ہے۔
نجات دہندہ نے سکھایا، ”کِیُونکہ جو کوئی اپنی جان بَچانا چاہے وہ اُسے کھوئے گا اور جو کوئی میری خاطِر اپنی جان کھوئے وُہی اُسے بَچائے گا۔ “1 صدر تھامس ایس۔ مانسن اس صحیفہ کے بارے میں کہتے ہیں: ”میرا یقین ہے کہ نجات دہندہ ہمیں یہ کہہ رہا ہے کہ جب تک ہم خود کو دوسروں کو خدمت میں کھو نہ دیں، تب تک ہماری اپنی زندگیوں کا مقصد بہت کمتر ہوتا ہے۔ وہ جو صرف اپنے لئے جیتے ہیں آخرکار مُرجھا جاتے ہیں اور علامتی طور پر اپنی زندگی کھو دیتے ہیں، جبکہ وہ جو خود کو دوسروں کی خدمت میں کھو دیتے ہیں، بڑھتے اور ترقی پاتے ہیں — اور اِس اثر سے اپنی زندگیاں بچاتے ہیں۔ “2
ہم ایک ایسی ثقافت میں رہتے ہیں جہاں ہماری زیادہ سے زیادہ توجہ ہمارے ہاتھوں میں چھوٹی سی سکرین پر مرکوز ہوتی ہے بجائے کہ اپنے ارد گرد کے لوگوں پہ۔ ہم نے اصل میں کسی کی آنکھ میں آنکھ ڈالنے اور مسکراانے کو ٹیکسٹنگ اور ٹویٹنگ میں تبدیل کر دیا ہے یا، آمنے سامنے بیٹھ کر گفتگو کو بہت کم کردیا ہے۔ ہمیں اکثر اس سے زیادہ سروکار ہوتا ہے کہ ہمارے کتنے فولورز اور لائکس ہیں بجائے اسکے کہ ایک دوست سے بغل گیر ہوں اور اسے محبت، فکر اور ٹھوس دلچسپی دکھائیں۔ جدید ٹیکنالوجی یسوع مسیح کے انجیل کے پیغام کو پھیلانے اور ہمیں خاندان اور دوستوں سے رابطے میں رہنے میں مدد کے لئے بہت حیرت انگیز ہو سکتی ہے، اگر ہم محتاط نہیں ہیں کہ اپنے ذاتی آلات کو کیسے استعمال کریں، تو ہم بھی باطنی ہونا شروع ہو جائیں گے اور بھول جائیں گے کہ انجیل میں زندہ رہنے کی روح خدمت ہے۔
میں تمام نوجوانوں اور جو نوجوان بالغ سالوں میں ہیں آپ سب سے زبردست محبت اور آپ سب میں یقین رکھتی ہوں۔ میں نے آپکی دنیا میں خدمت کرنے اور فرق لانے کی خواہشات کو دیکھا اور محسوس کیا ہے۔ میرا یقین ہے کہ زیادہ تر اراکین خدمت کو اپنے عہود اور شاگری کا قلب تصور کرتے ہیں۔ لیکن میں یہ بھی سوچتی ہوں کہ کبھی کبھار دوسروں کی خدمت کرنے کے چند بڑے مواقعے آسانی سے چهوٹ جاتے ہیں کیونکہ ہماری توجه پهر جاتی ہے یا کیونکہ ہم دنیا کو عالیشان طریقے سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ہم نہیں دیکھ پاتے کہ کچھ اہم ترین ضروریات جنکا ہم سامنا کرتے ہیں وہ ہمارے اپنے خاندانوں، ہمارے دوستوں، ہماری وارڈوں، اور ہماری برادریوں میں موجود ہوتی ہیں۔ جیسے ہم نصف دنیا کی بڑی ضروریات کو دیکھتے ہیں تو وہ ہمیں چھونے لگتی ہیں، لیکن ہم یہ دیکھنے میں ناکام ہوسکتے ہیں کہ ہماری کلاس میں ہمارے ساتھ بیٹھا ایک انسان ایسا ہے جسے ہماری دوستی کی ضرورت ہے۔
بہن لنڈا کے۔ برٹن نے ایک سٹیک ریلیف سوسائٹی کی صدر کی کہانی بتائی جو، دوسروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، 1990 کی تہائی کے دوران لوگوں کی ضرورت کے لئے لحاف جمع کرتی تھیں۔ ”وہ اور اس کی بیٹی لندن سے کوسووہ تک ان لحافوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک چلاتی تھیں۔ اپنے گھر واپسی کے سفر پر اس نے ایک اچوک روحانی تاثر حاصل کیا جو اس کے دل کی گہرا ئی میں اُتر گیا۔ وہ تاثر یہ تھا: ’جو تم نے کیا وہ ایک بہت اچھی چیز یے۔ اب گھر جاؤ، سڑک کے پار جاؤ اور اپنے پڑوسی کی خدمت کرو۔‘ “3
دنیا کو بچانے میں کیا اچھائی ہے اگر ہم ان لوگوں کی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہیں جو ہمارے قریب ہیں اور جنہیں ہم سب سے زیادہ پیار کرتے ہیں؟ دنیا کی درستگی کی کیا قدر ہے اگر ہمارے ارد گرد کے لوگ ٹوٹ رہیں ہوں اور ہمیں پتہ بھی نہ چلے؟ آسمانی باپ نے ان لوگوں کو جنہیں ہماری ضرورت ہے ہمارے قریب ترین رکھا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ ہم انکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سب سے بہترین ہیں۔
ہر کوئی مسیحی خدمت کی پیشکش کے طریقے تلاش کرسکتا ہے۔ میری مشیر، بہن کیرل ایف۔ مکانکی، نے حال ہی میں مجھے اپنی دس سالہ پوتی سارہ کے بارے میں بتایا جس نے، جب محسوس کیا کہ اس کی ماں بیمار تھی، مدد کرنے کا خود فیصلہ کیا۔ اس نے اپنی چھوٹی بہن کو جگایا، اسکی کپڑے پہننے میں مدد کی، اس کے دانت صاف کروائے، بال بنائے، اور ناشتہ کیا تاکہ اس کی ماں آرام کرسکے۔ اس نے بغیر کہے خاموشی سے یہ سادہ خدمت کی کیونکہ اس نے ایک ضرورت دیکھی اور اسے مدد کرنے کی خواہش تھی۔ سارہ نے نہ صرف اپنی ماں کو برکت بخشی، بلکہ مجھے یقین ہے کہ اسے بھی یہ جان کر خوشی محسوس ہوئی ہو گی کہ اس نے اپنے کسی پیارے کے بوجھ کو ہلکا کیا، اور، ساتھ ہی، اپنی بہن کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنایا۔ صدر جیمز ای۔ فاؤسٹ کہتے ہیں: ”دوسروں کی خدمت تقریبا کسی بھی عمر میں شروع ہوسکتی ہے۔ … اس کیلئے ایک بڑے پیمانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اور یہ خاندان کے درمیان سب سے عالیٰ ہے۔“4
کیا آپ بچوں کو احساس ہے کہ جب آپ گھر پر خدمت کرنے کے طریقوں کو تلاش کرتے ہیں تو یہ آپ کے والدین اور خاندان کے ممبران کیلئے کتنا معنی خیز ہوتا ہے؟ وہ جو نوعمر سالوں میں ہیں، جب آپ دنیا کو تبدیل کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں تو اپنے خاندان کے ارکان کو مضبوط بنانا اور انکی خدمت کرنا آپکی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ اپنے بہن بھائیوں اور والدین کے ساتھ مہربانی اور فکر کرنا متحد ماحول کو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے اور روح کو گھر میں آنے کی دعوت دیتا ہے۔ دنیا کو تبدیل کرنا اپنے خاندان کو مضبوط بنانے کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔
ہماری خدمت کی توجہ کا ایک اور مرکز ہماری وارڈ کا خاندان ہوسکتا ہے۔ کبھی کبھار ہمارے بچے ہم سے سوال پوچھ سکتے ہیں کہ، ”مجھے میوچل کے لئے کیوں جانا ہے؟ مجھے اس سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔“
اگر میں ایک اچھے والدینی لمحہ میں ہوئی تو، میں جواب دونگی کہ، ”آپ نے کیسے سوچا کہ آپمیوچل میں آپ خود کچھ حاصل کرنے کیلئے جاتے ہو؟“
میرے نوجوان دوستوں، میں اس بات کی ضمانت دیتی ہوں کہ ہر ایک چرچ میٹنگ جس میں آپ شرکت کریں گے اس میں ہمیشہ کوئی اکیلہ شخص ہو گا، جو مشکلات سے دوچار ہوتا ہے اور اسے ایک دوست کی ضرورت ہوتی ہے، یا جو اپنے آپکو لاتعلق محسوس کرتا ہے۔ آپ کو ہر میٹنگ یا سرگرمی میں کچھ اہم کام کرنے ہوتے ہیں، اور خداوند چاہتا ہےکہ آپ اپنے ساتھیوں کیطرف دیکھو اور اسکی طرح انکی خدمت کرو۔
ایلڈر ڈی۔ ٹوڈ کریسٹوفرسن نے سیکھایا، ”خداوند کے چرچ کی ایک اہم وجہ مقدسین کی ایک برادری کو تخلیق کرنا ہے جو ایک دوسرے کو اس ’کشیدہ اور تنگ راستے پہ چلنے کے لئے سہارا دیں جو ابدی زندگی کی طرف لے جاتا ہے۔‘ “ وہ مزید کہتے ہیں، ”اس مذہب کو صرف خود کی فکر نہیں ہے؛ بلکہ، ہم سب کو خدمت کرنے کے لئے بُلایا گیا ہے۔ ہم آنکھیں، ہاتھ، سر، پاؤں، اور مسیح کے جسم کے دیگر ارکان ہیں۔“5
یہ سچ ہے کہ ہم رسوم میں حصہ لینے، کلام سیکھنے، اور الہام کے لئے، اپنی ہفتہ وار چرچ میٹنگس میں شرکت کرتے ہیں، لیکن اس میں شرکت کرنے کا ایک اور اہم سبب یہ ہے کہ، ایک وارڈ خاندان کے طور پر اور نجات دہندہ یسوع مسیح کے شاگرد کے طور پر، ہم ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرتے ہیں، ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، اور ایک دوسرے کی خدمت اور مضبوط بنانے کے طریقوں کو تلاش کرتے ہیں۔ ہم چرچ میں پیش کی جانے والی چیزوں کے صرف لینے والے اور خریدار نہیں ہیں؛ ہمیں دینے اور مہیا کرنے والے بننے کی ضرورت ہے۔ نوجوان خواتین اور نوجوان مردوں، اگلی مرتبہ جب آپ میوچل میں ہوں، بجائے اس کے کہ آپ فون اٹھا کے دیکھیں کہ آپکے دوست کیا کر رہے ہیں، رکیں، ارد گرد دیکھیں، اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ، ”کس کو آج میری ضرورت ہے؟“ آپ ایک ساتھی تک پہنچنے اور اسکی زندگی کو چھونے کا سبب ہوسکتے ہیں یا کسی دوست کی حوصلہ افزائی کا سبب جو خاموشی سے جدوجہد کر رہا ہو۔
اپنے آسمانی باپ سے کہیں کہ وہ آپ کے ارد گرد لوگوں میں سے اُسے دکھائےجسے آپ کی مدد کی ضرورت ہے اور اسکی خدمت کرنے کے لئے بہترین طریقہ بتائے۔ یاد رکھیں کہ نجات دہندہ اکثر اوقات ایک وقت میں ایک شخص کی خدمت کرتا تھا۔
ہمارا پوتا ایتھن سترہ سال کا ہے۔ اس موسم گرما میں اسکی بات نے مجھے چھو لیا جب اس نے مجھے بتایا، اپنی ماں کی مثال سے متاثر ہو کے، وہ ہر روز دعا کرتا ہے کہ کسی کی خدمت کرنے کا موقع ملے۔ جب ہم نے اسکے خاندان کے ساتھ وقت گزارا، میں نے دیکھا کہ ایتھن صبر، محبت، اور مہربانی کے ساتھ اپنے بھائی اور بہنوں سے پیش آتا؛ اپنے والدین کی مدد کرتا؛ اور دوسروں تک پہنچنے کے طریقے تلاش کرتا ہے۔ میں بہت متاثر ہوں کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں سے باخوبی واقف ہے اور ان کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ وہ میرے لئے ایک مثال ہے۔ ایتھن کیطرح کرتے ہوئے — خدمت کرنے کے طریقوں کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کے لئے خداوند کو دعوت دینے سے — ہم روح کو اپنے ارد گرد کی ضروریات کو دیکھنے کے لئے ہماری آنکھوں کو کھولنے کی اجازت دیتے ہیں، اُس ”ایک“ کو دیکھنے کے لئے جسے اس دن ہماری ضرورت ہے، اور یہ جاننے کے لئے کہ کس طرح اسکی خدمت کی جائے۔
اپنے خاندان اور اپنے وارڈ کے ارکان کی خدمت کرنے کے علاوہ، اپنے پڑوس اور کمیونٹی میں خدمت کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ بعض اوقات ہمیں بڑی آفت کے بعد مدد کے لئے بُلایا جاتا ہے، مگر روزانہ کی بنیاد پر ہماری حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں ضرورت مندوں کی افلاح اور مدد کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ میں نے حال ہی میں ایک علاقائی صدر سے ہدایت پائی، جو ایک ایسے ملک میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو بہت سی عارضی مشکلات میں مبتلا ہے، کہ دنیا کے دیگر حصوں میں ان کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ فاسٹ آفرینگ فیاضی سے ادا کریں، چرچ کے انسانی حقوق امداد فنڈ میں حصہ ڈالیں، اور آپ جہاں بھی رہتے ہیں اپنی برادری میں لوگوں کی خدمت کرنے کے طریقے تلاش کریں۔ تصور کریں کہ پوری دنیا کو کتنی برکت ملے گی اگر ہر ایک اس نصحت پر عمل کرے!
بھائیوں اور بہنوں، اور خاص طور پر نوجوانوں، جب آپ نجات دہندہ یسوع مسیح کی طرح زیادہ بننے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے عہدوں کو جیتے ہیں، آپ تکلیف کو دور کرنے کی خواہشات کے ساتھ برکت پاتے رہیں گے، اور بد قسمت لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔ یاد رکھیں کہ چند بڑی ضروریات آپ کے سامنے والی ہو سکتی ہیں۔ اپنی خدمت کا آغاز اپنے گھروں اور اپنے خاندانوں سے کریں۔ یہ ایسے رشتے ہیں جو ابدی ہو سکتے ہیں۔ باوجود اس کے — شاید خاص طور پر اگر — آپ کی خاندانی صورتحال کامل سے کم ہے، آپ خدمت، سر بلند کرنے، اور مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کرسکتے ہیں۔ جہاں بھی آپ ہیں وہاں شروع کریں، وہ جیسے بھی ہیں ان سے محبت کریں، اور مستقبل میں آپ جیسا خاندان جاہتے ہیں اسکی تیاری کریں۔
اپنی وارڈ کے خاندانوں میں ان لوگوں کو پہچاننے میں مدد کے لئے دعا کریں جنہیں محبت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اس سوال کے ساتھ چرچ میں شرکت کرنے کی بجائے کہ ”مجھے اس میٹنگ سے کیا حاصل ہو گا ؟“ ” پوچھیں کہ، ”آج کسے میری ضرورت ہے؟ میں آج کیا حصہ ڈالوں؟“
جیسا کہ آپ اپنے خاندانوں اور وارڈ کے ارکان کو برکت دیتے ہیں، ویسے ہی اپنی مقامی کمیونٹی میں موجود لوگوں کو برکت دینے کے طریقے تلاش کریں۔ چاہے آپ کے پاس وسیع خدمت کا وقت ہے یا صرف مہینے میں چند گھنٹے دے سکتے ہیں، آپ کی کوششوں سے زندگیاں برکت پائیں گی اور آپ کو بھی ایسے طریقوں سے برکت ملے گی جنکا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔
صدر سپینر ڈبلیو۔ کمبل نے سکھایا: ”خدا واقعی ہی ہمیں دیکھتا ہے، اور وہ ہمارے اوپر نظر رکھتا ہے۔ لیکن وہ عام طور پر کسی دوسرے شخص کے ذریعے ہماری ضروریات کو پورا کرتا ہے۔“6 ہم میں سے ہر ایک اس کے بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے اس اعزاز اور نعمت کو تسلیم کرے کہ جس سے ہم آسمانی باپ کے کام کو پورا کرنے میں حصہ لیتے ہیں، یسوع مسیح کے نام میں میری دعا ہے، آمین۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024