مورمن ڈاٹ اوآر جی کی طرف سے۔
مورمن کی کتاب بائبل کی ساتھی ہے ۔ اس میں ہم سب کے سوالوں کے جواب ۔ کیا موت کے بعد زندگی ہے ؟ میں کیسے سچی خوشی حاصل کر سکتا ہوں ؟ کیا خدا میری دعاؤں کو سنتا اور انکا جواب دیتا ہے مورمن کی کتاب خدا کے مکاشفہ پر مشتمل ہے اور یسوع مسیح کی دوسری گواہی ہے ۔ اس میں اس کے اہم اصول اور تعلیمات شامل ہیں ، اسکی قربانی اور کفارہ کے متعلق مزید صحائف مہیا کرتی ہے ۔در حقیقت ، مورمن کی کتاب کی پوری کہانی یسوع اوراُ سکی تعلیم پر مرکوز ہے ۔
ایمان لاؤ اور بپتسمہ لو۔
یسوع نے سکھایا ، کہ اگر تم آسمان کی بادشاہی میں داخل ہونا چاہتے ہو، تو پہلے ہمیں ایمان قائم کرناچاہیے اور پھر پانی اور روح القدس کا بپتسمہ لینا چاہیے ۔
یسوع پر ایمان لانا یسوع مسیح کی انجیل کا پہلا اصول ہے۔پولوس رسول نے سکھایا ، اب ایمان امید کی ہوئی چیزوں کا اعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے ( عبرانیوں ۱۱.۱)۔ ایمان ایک ایکشن لفظ ہے ۔ یہ وہ ہے کہ ایک شخص کو کیسے زندگی گزارنی چاہیے ۔ لوگوں کو یسوع پر ایمان لانے ک ضرورت ہے ۔ اسکی طاقت ، تعلیم ، کفارہ اور ہمارے لئے اسکی محبت پر ایمان لانا چاہیے ۔توبہ کرنے کے بعداپنے ایمان سے ہم گناہوں کی معافی پا سکتے ہیں اور دوبارہ اسکے ساتھ رہ سکتے ہیں اور موت کے بعد آسمان میں خدا کے ساتھ رہ سکتے ہیں ۔
اپنے گناہوں سے توبہ کرو ۔
یسوع کی انجیل کا دوسرا اصول توبہ ہے ۔ کوئی کامل نہیں ہے سب نے گناہ کیا لیکن یسوع اور اسکے قطعی محبت بھری قربانی کے ذریعے سے ، ہم میں سے ہر کوئی اپنے گناہوں سے توبہ کرنے کے قابل ہے ۔
مورمن کی کتاب سکھاتی ہے کہ تم توبہ کرسکتے ہو اور اپنے گناہوں سے پاک ہو سکتے ہو ۔
یسوع پر ایمان اور اسکے کفارہ کے ذریعے،
ان گناہوں کو تسلیم کرنے سے جو تم نے کیے ہیں
خدائی دکھ کااحساس پانے یا گناہوں پر غمگین ہونے سے ،
خدا کے سامنے گناہ کا اقرار کرنے سے،
بحال کرکے ، اگر تم کسی کو نقصان پہنچایا ہے یا معاشی قانون توڑا ہے ۔
گناہ کو ترک کریں ۔
بپتسمہ ۔
بپتسمہ انجیل کا پہلا قاعدہ یا قانون ہے ۔ ایک شخس کو خدا کی بادشاہت میں داخل ہونے کے لئے بپتسمہ لینا ضرور ہے (یوحنا۳.۵) [یسوع نے جواب دیا کہ میں تجھ سے سچ کہتا ہوں جب تک کوئی آدمی پانی اور روح سے پیدا نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتا ]کچھ کرسچن فرقوں کے برعکس، مورمن ایمان رکھتے ہیں کہ بپتسمہغوطے کا ہونا چاہیے ، اور اسشخس سے ادا ہونا چاہیے جس کے پاس مناسب کہانتی اختیار ہو۔
پانی کے بپتسمہ کے بعد یسوع نے حکم دیا کہ ہم میں سے ہر کوئی روح کا بپتسمہ لے ( دیکھو یوحنا. ۳.۱) مورمن ایمان رکھتے ہیں کہ یہ بپتسمہ کے بعد واقع ہوتا ہے جب تمہیں روح القدس کا تحفہ دیا جاتا ہے ۔ وہ جو خدا کے حلموں کی پیروی کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب گناہ کرتے ہیں تو توبہ کر لیتے ہیں ، وہ روح القدس کی مستقل رفاقت کی برکت پا سکتے ہیں ۔
احکام کی پیروی کرنا ۔
خدا نے موسی کو دس حکم دیے تھے۔شخصی نجات کے لئے ان احکام کی پیروی کرنا ضروری ہے ۔لیکن یسوع نے زمین پر اپنی خدمت میں اصلی دس حکموں کی تعلیم دی ۔ یسوع نے اور زیادہ کچھ کرنے کا کہا یا حکم دیا تھا ۔ اس نے راستی کا اعلی معیار قائم کیا ۔ اس نے کہا کہ ہم اپنے اعمال اور دل تبدیل کریں ۔اس نے حکم دیا کہ ہم ہر ایک سیمہربانی اور پیار کریں ، جس تمہارے ساتھ غلط کیا ہے اسے معاف کرو۔ حلیم اور رحم دل بنو ،صلح کرانے والے ہوں ، اور راست باز زندگی گزارنے سے اپنی روشنی چمکائیں ۔
ہر ایک سے پیار کرو ۔
شائد ہمارے لیے یسوع کا سب سے بڑا حکم سب سے پیار کرنا تھا ۔اپنی پوری خدمت کے دوران اس نے ہمیں سکھایا کہ ہم اپنے خدا سے پیار کریں ، اپنے ہمسائے سے پیار کریں اور اپنے دشمن سے محبت رکھیں ۔ اس نے نہ صرف اپنے الفاظ سے سکھایا بلکہ اس نے اپنے روز مرہ اعمال سے سکھایا۔ یسوع نے سچ مچ ہر ایک سے محبت کی ، یہاں یک کہ ان سے بھی جو اسکے مخالف تھے اور اسکا مذاق اڑایا ۔ دوسروں سے محبت کرنے کی اس سے بڑی یاکامل کوئی مثال نہیں ملتی کہ جو یسوع نے قائم کی ( عیتر ۱۲. ۳۳۔۳۴)
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریں ۔Mormon.org
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024