عزیز بہنوں اور بھائیوں میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہے روشنی کا لفظ ہم تمام کی زندگیوں میں بہت اہمیت کا حامل کیوں ہے اور جیسے ہم تمام کے لیے ہوا، پانی ،ضروری ہیں اسی طرح روشنی کی بھی ایک اپنی اہمیت ہے ۔
سوچے اگر ہماری زندگیوں میں روشنی چلی جائے تو ہم کیسا محسوس کریں گے ۔
کیا ہم روشنی کے بغیر اس ترقی یافتہ دور میں کامیاب ہو پائیں گے میرے خیال سے ہرگزنہیں۔ کیا آج ہم جو چاند تک پہنچ گئے پہنچ پاتے؟ کیا آج جو ہمارے پاس انڑنیٹ کی سہولت موجود ہے جس کے ذریعے سے ہم اپنا پیغام سیکنڈز سے پہنچا پاتے ہیں کیا پہنچا پاتے ؟شاید نہیں۔
اگردنیاوی دور میں زندگی کی دوڑ میں کامیاب ہونے کے لیے روشنی کا بہت اہم کردار ہے تو ایک منٹ کے لیے سوچے کہ اس زمین پر خدا کی نظر میں روشنی کی کتنی اہمیت ہو گی کیوں اُس نے تاریکی کو اجالے سے جدا کیا؟اور اُس نے ہمیں دنیا کی تایکیوں سے نکالنے کے لیے اس زمین پر اپنے نبی بیجھے ہیں اور آج اس ترقتی یافتہ دور میں ہمارے پاس وہ ہر آلہ موجود ہے جس کے زریعے سے ہم اُس کے نبیوں کے صحیفوں تک پہنچ سکتےہیں اوران سے تقویت حاصل کرسکتے ہیں۔
اور نبی خدا سے رہنمائی پا کرہمیں دنیا کے اندھیروں، مشکلات، اورپریشانیوں سے نکالنے کا کام کرتے ہے اور ہمیں تاریکی سے اجالے کی طرف رہنمائی کرتےہیں اور اس دنیا میں رہتے ہوئے خدا کا پاک کلام اس کے نبیوں کے صحیفے ہماری زندگیوں میں روشنی کا کام کرتےہیں اور ہماری رہنمائی کرتےہیں کہ ہم مزید کس طرح سے اس مشکلات سے بھری دنیامیں رہ سکتےہں اور اپنے اس وقت کو اچھے سے گزار سکتےہیں ۔
ایک بھائی کی روشنی کے متعلق اپنی کہانی ۔
وہ کہتے ہیں میں میری بیوی اپنے دو بچوں کے ہمراہ دسمبر کے دن 22 کو ہمیں فیصل آباد سے کال آئی کے ہمیں 23 کو فیصل آباد کرسمس پروگرام پر شرکت کےلیے دعوت دی جاتی ہے اور ہمیں ہر حال میں وہاں پہنچانا ہے ۔تو میں اپنے خاندان کے ساتھ دوسرے دن جلدی سے تیار ہوا اور میری کوشش یہی تھی کہ ہم لوگ وقت پر پہنچے اور بہت زیادہ رات ہونے سے پہلے لاہور واپس آ جائے خیر ہم پورے وقت پر وہاں پہنچ گئے اور پروگرام میں حاضر ہوئے اور واپسی کی تیاری کی اورسردیوں میں اکثر موٹر وے روڈ بند ہوتا ہے ۔تو میری کوشش یہی تھی کہ میں بنا کسی مشکل کا سامنا کرتے اپنے گھر آسانی سے پہنچ جاوں ۔
پر جب میں موٹر وے پر گیا تو ذیادہ دھنداور اچانک میری گاڑی کی ہیڈلائیٹس خراب ہونے کی وجہ سے میں درست سمت کی پیروی نہ کر سکا اور درست سمت کی پیروی نہ کرنے کی وجہ سے میں کسی سنسان اور انجان علاقے کی طرف چلا گیا جہاں رات کے 11 بجے کے قریب کوئی بھی نہ تھا اور میری بیوی نے رونا شروع کر دیا ۔اور ہم نے دعا کی اور خدا سے رہنمائی مانگی کہ وہ ہماری مدد کریں ۔اور خدا باپ نے ہماری دعاوں کو سنا ۔
اس کو کہانی کو بیان کرنے مقصد روشنی کی اہمیت بیان کرنا تھا کہ روشنی کے بغیر ہم اپنی زندگیوں میں اجالے کی بجائے نہ چاہتے ہوئے بھی تاریکی کی طرف چلے جاتے ہیں جس سے بعض اوقات نکلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے مزید جاننے کے لیے بائبل میں موسیٰ کی کہانی کو آپ پڑھ کے روشنی کی اہمیت کے بارے مزید تقویت حاصل کر سکتے ہیں ۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024