میں یہاں کیوں ہوں ؟ کیا میری زندگی کا کوئی مطلب ہے ؟ کیا میرا کوئی مقصد ہے ؟ ان شوز کی تحقیق کریں جن کے متعلق ۴۰ فی صد امریکی محسوس کرتے ہیں کہ وہ زندگی کا مقصد نہیں سمجھتے یا ان میں ذاتی مطلب کا احساس نہیں ہے ۔ ( دیکھو . ایملی اسفحان سمتھ، ’’خوش ہونے سے بہتر یا زیادہ زندگی ہے
آپ کی زندگی خدا کے لئے اہم ہے ۔
آپ کی زندگی دوسروں کے لئے اہم ہے ۔
آپکی زندگی آپکی ابدی خوشی کے لئے اہم ہے ۔
بہت سے ذاتی کامیابیوں یا دوسروں کی خدمت کے ذریعے کاملیت تلاش کرتے ہیں ، لیکن وہ صرف ضواب کا ایک حصہ ہیں ۔ صحائف بیان کرتے ہیں کہ ہم سب کے لئے خدا کا ایک منصوبہ ہے ۔ آپ کی زندگی ،خدا کے لئے ، دوسروں کے لئے ، اور آپکے ابدی مستقبل کے لئے اہم ہے ۔
زندگی کے مقصد کے بارے ایک کوز یا سوال نامہ ۔
کوز لیں
آپ کی زندگی خدا کے لئے یا خدا کی نظر میں اہم ہے ۔
آپ کے لئے خدا کا ایک منصوبہ ہے ۔
آپکی زندگی اس دن نہیں شروع ہوئی تھی جب تم پیدا ہوئے تھے ۔ تمہاری کہانے وہاں سے شروع ہوتی ہے جب تم آسمان میں تھے، جہاں تم روحوں کی شکل میں خدا اور اسکے باقی بچوں کے ساتھ موجود تھے ،بطور تمہارا باپ ، خدا تمہیں پیار کرتا ہے ، اور وہ چاہتا ہے کہ تم اسکے ساتھ سکونت کرو، مگر اسکے سارے خاندان سے اسکی کچھ توقعات ہیں جن کو اس سے ملنے سے پہلے پورا کرنا ضروری ہے ، ہمارے لئے اس کو سمجھنا اور اس میں پختہ ہو جائیں ۔ خدا جانتا ہے کہ ہمیں اس فانی زندگی میں خاص تجربات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں طبعی جسم حاصل کرنے اور چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کا موقع حاسل کرنے کی ضرورت تھی ۔انحابات کرنے، اپنی صلاحیت اور عظمت کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے ۔خدا کا منصوبہ بے مقصد نہیں ہے ۔یہ احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے ، کہ ٓاپ کو وہ تجربہ حاصل ہو، جس کی آپ کو بطور ایک بہتر شخس اس کے پاس واپس جانے کی ضرورت ہے ۔جیسا کہ بائیبل بیان کرتی ہے ۔’’ اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدای واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جسے تو نے بھیجا ہے جانیں ۔ ( یوحنا. ۱۷. ۳ )
خدا آپکو دیکھ رہا ہے ۔
اپنی خدمت کے دوراں ،یسوع نے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ خدا باپ زمین کی ہر چیز کو جانتا ہے ، یہاں تک کہ سب سے چھوٹی چیز چڑیا کو بھی ، ’’پس ڈرو نہیں ‘‘ ، تمہاری قدر تو بہت سی چڑیوں سے زیادہ ہے ‘‘ ( متی . ۱۰. ۳۱ )۔ خدا تم کو ذاتی طور پر جانتا ہے ۔ وہ جانتا ہے کہ تم کس کت محالف ہو کیونکہ اس نے ہی تمہارا راستہ تیار کیا ہے ۔ فانی والدین کی مانند ، خدا ہمیشہ یا ہر وقت تمہاری زندگی میں مداخلت نہیں کرتا ۔ وہ آپ کو آزاد مرضی کا استعمال اور انتخابات سے سیکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔مگر وہ اپنے احکامات کے ذریعے ،، پاک صحائف کے ذریعے ، اور نبیوں کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے جو اسکی طرف سے بولتے ہیں ۔ اور خدا کی سب سے طاقتور امداد روح القدس کے ذریعے آتی ہے ، جو رہنمائی اور خدا کی محبت کی بے چوک مدد مہیا کرتا ہے ۔
خدا چاہتا ہے کہ تم ترقی کرو ۔
مورمن کی کتاب میں ،نبی ایلما اپنے بیٹے کو زندگی کا مقصد بیان کرتا ہے ۔’’ کیونکہ دیکھو یہ زندگی انسان کے لئے خدا سے ملاقات کا وقت ہے ۔ ہاں ، دیکھو اس زندگی کا وقت اپنی محنت کرنے کا وقت ہے ‘‘ ( ایلما. ۳۴. ۳۲) ۔ توڑوں کی تمثیل میں ، ( دیکھو متی ۲۵. ۱۴۔ ۳۰) یسوع نے سکھایا کہ خدا نے ہمیں تحائف اور ہنر سے نوازا ہے ۔اگرچہ تمہیں کم یا زیادہ فائد ہے، تم سے بہت زیادہ کرنے کی توقع کی جاتی ہے جو کچھ تم کو دیا گیا ہے ، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی ذاتی کامیابیوں کو پہلا درجہ دیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی میں اپنے ہنر ، مواقع ، اورحالات کو خدا کا مقصد پورا کرنے کے لئے استعمال کریں ۔
کھیل یا ڈرامہ
کیا میرا بیٹاخوش کیالی میں مبتلا ہے ، یا یہ میرے لئے حقیقی معنی رکھتا ہے ؟
جولی ہلیارڈ کے ایام مارنے ، کاٹنے ، نوچنے ، چیخنے اور گندگی صاف کرنے سے بھر پور ہیں ، لیکن اسے یقین ہے کہ اسکے بیٹے کے بد ترین دن اسکے لئے بہت بڑی برکت ہیں ۔ تمہاری زندگی دوسروں کے لئے اہم ہے ۔
تمہیں پیار کیا جاتا ہے ۔
خدا کا منصوبہ، تم اور تمہارے خاندان کیلئے مدد کا ایک تعمیر کیا ہوا نظام ہے ۔اس وقت جب تم پیدا ہوتے ہو ، ایک خاندان تمہیں جسمانی نگہداشت اورحفاظت فراہم کرتا ہے ۔ زیادہ اہم یہ ہے کہ تمہارا خاندانی محبت کا ایک زریعہ ہے ، [ وہ خاندان]مثالی طور پر تمہاری روح کی پرورش کرتاہے اسی طرح جس طرح کہ تمہار اآسمانی باپ کرتا ۔ یہ جانتے ہوئے کہ تمہیں پیار کیا جاتا ہے ، تمہاری زندگی کو مزید معنی دیتا ہے ۔ علاوہ ازیں اپنے خاندان اور دوسروں سے اپنا پیار ظاہر کرنا ، تمہیں خدا کے قریب لاتا ہے اور اسکے منصوبے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے ۔ جیسا کہ بائبل سکھاتی ہے ، ’’ [اے عزیز]و، ’’آؤ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں کیونکہ محبت خدا کی طرف سے ہے اور جو کوئی محبت رکھتا ہے وہ خدا سے پیدا ہوا ہے اورخدا کو جانتا ہے ‘‘ ( ۱ یوحنا.۴ .۷ ) ۔
تم اب دوسروں کے لئے برکت ہو ۔
خدا باپ آپ پیار کرتا ہے
تمہارے خاندان کو بطور والدین ، بچہ ، بہن بھائی ، یا خاوند یا بیوی تمہاری خاص ضرورت ہوتی ہے ۔ جس طرح تم اپنے خاندان کی قدریں قائم رکھتے ہو ، اسکا اثربراہ راست تمہارے خاندانی کردار ، فیصلوں اور یہاں تک کہ خوشی پر بھی ہوتا ہے ۔مگر صرف تمہارے خاندان کے افراد نہیں ہیں جن کو تم متاثر کرتے ہو ۔ [بلکہ ] تمہارے اعمال ، اور خدمت بھی تمہارے ارد گرد کے بہت سے لوگوں کو ،دونوں براہ راست اور بالواسطہ طور پر متاثر کرتی ہیں ۔جو کچھ تم کرتے ہو لکھا جاتا ہے ، جب بنیامین بادشاہ، مورمن کی کتاب کا ایک نبی ، نے بیان کیا ہے ، [ا ور دیکھو میں یہ باتیں تمہیں اس لئے بتاتا ہوں تاکہ تم حکمت سیکھو ] تم سیکھو کہ ، ’’جب تم اپنے ہمسائے کی خدمت کرتا ہوتو تم فقط اپنے خدا کی خدمت کر رہے ہوتے ہو ‘‘ ( مضایاہ.۲.۱۷)۔خدا کے دوسرے بچوں سے تعامل تمہارے لئے اسکے منصوبہ کا بھی حصہ ہے ۔
تمہاری زندگی ابدی خوشی کے لئے اہم ہے ۔
تم زندگی میں اچھی اور بری چیزوں کا تجربہ کرو گے ۔
تم جسمانی بدن پانے کے لئے پیدا ہوئے ہو ، خود اپنے فیصلے کرنے ، اور خدا کو [ اسکی ] تصدیق کرنے کے لئے کہ تم اس طریق سے زندگی بسر کر سکتے ہو جو تم کو اسکے پاس واپس لے جائے ، غدا کا منصوبہ سننے میں آسان معلوم ہوتا ہے ، مگر تمہیں ہر کوئی بتا سکتا ہے کہ زندگی نشیب فراز دونوں سے بھر پور ہے ۔ خدا تم کو متزلزل یا غمگین نہیں دیکھنا چاہتا ، مگر وہ جانتا ہے کہ زندگی کے تجربات تمہیں پاک کریں گے ، ، انتہائی ازمائش کے حالات میں بھی ، تم سب سے بہتر ین کو انتخاب کر سکتے ہو ، اور تم بہتر بن سکتے ہو ، انکی وجہ سے تمہاری مدد کو خدا موجود ہوگا ۔
تم ثابت کر سکتے ہو کہ تم کون ہو ۔
تم خدا کے بچے ہو اور تمہارا آسمانی باپتمہیں اپنی مدد دینا چاہتا ہے ، تمہیں اس مدد تک پہنچنے کے لئے رضا مند ہونا چاہیے ۔اس کا مطلب ہے کہ تمہارا ایمان ہونا چاہیے کہ خدا موجود ہے اور وہ تمہیں پیار کرتا ہے اور وہ تمہاری مدد کرنا چاہتا ہے ۔ اس علم سے تم مسلح ہو جاتے ہو کہ تم دعا کرسکو، اور صحائف میں اپنے سوالوں کے جواب تلاش کرو، اور روح القدس کی طاقت سے، خدا کے منصوبے کی سچائی محسوس کرو ، تاکہ تم اسکی پیرو کر سکو ۔پولوس رسول نے نئے عہد نامہ میں بیان کیا ہے ، ’’ اور بغیر ایمان کے اسکو پسند آنا ناممکن ہے ، اس لئے کہ خدا کے پاس آنے والے کو ایمان لانا چاہیے کہ وہ موجود ہے ، اور اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے ‘‘ (عبرانیوں . ۱۱.۶ )۔
تم خدا کے منصوبے کی پیروی کر سکتے ہو ۔
خدا پر ایمان لانے سے اسکو جاننے کی بہت زیادہ خواہش پیدا ہوتی ہے ، اور جتنا زیادہ تم اسکے منصوبے کو سمجھتے ہو اتنا ہی زیادہ تم جان لیتے ہو کہ تم اکیلے خدا کے پاس واپس نہیں جا سکتے ۔یہ زندگی سخت یا ٹف ہو سکتی ہے ، اور تم غلطیاں کرو گے ، لیکن پھر بھی تمہارا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ تم اسکے پاس واپس لوٹ آؤ ۔ اگرچہ، ’’ اور کوئی ناپاک چیز خدا کے ساتھ نہیں ٹھہر سکتی ‘‘ ( ۱نیفی . ۱۰. ۲۱) ۔اس نے اس کو ممکن بنایا کہ ہر گناہ، ہر غلطی، جو تم اس زندگی میں کرتے ہو وہ ختم کر دی اور بھلا دی جائے گی ۔ یہ مخلص توبہ چاہتی ہے ، اسے بپتسمہ لینے اور رہنمائی کے لئے روح القدس پانے کی ضرورت ہے ، اور خدا کے پاس لوٹنے کے لئے مسلسل کوشش کی ضرورت ہے ۔ لیکن یسوع مسیح کے کفارہ کے ذریعے جو خدا کے منصوبے کامرکز ہے ، تم اسے کر سکتے ہو ’’ کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے ‘‘ ( یوحنا ۳. ۱۶ )۔
تم خوشی حاصل کر سکتے ہو ۔
خدا کے پاس لوٹنے کا مطلب ہے کہ ’’ اور اس سبب تم خوشی سے معمور ہوگے ، اور تم میرے باپ کی بادشاہی میں بیٹھوگے ،ہاں تمہاری خوشی کامل ہوگی ‘‘ ( ۳ نیفی .۲۸. ۱۰) ۔خوشی خدا کے منصوبہ کا حتمی مقصد ہے ، تاہم خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں،جو خدا نے ہمارے لئے اب رکھا ہے ۔ خدا کے احکام کی بجا آوری خوشی کا وعدہ کرتی ہے ۔ ’’ کیونکہ دیکھو میں تم سے کہتا ہوں کہ بدی میں کبھی خوشی نہ تھی ‘‘ ۔ ( ایلما. ۴۱.۱۰ )انتخابات جو تم کرتے ہو ، تم اپنی زندگی میں زیادہ تر خوشی کو کنٹرول کرتے ہو ۔ ’’ ایک چیز کے علاوہ انسان سے ہر چیز لے لی جائے گی‘‘۔ ۃولو کوسٹ سے بچنے والا وکٹر فرینکی نے رقم کیا ، ’’ انسان کی زندگی آزادی کا انت ، کسی بھی دیئے گئے حالات میں اسکے رویے کا انتخاب ہے ۔ کسی کو اپنے طریقے کا انتخاب کرنا ہوتا ہے ‘‘۔ ( انسان کو معنی تلاش کرنے کے لئے [۱۹۵۹، ۸۶ ]تم اس زمین پر انتخا بات کرنے کے لئے ہو ، خدا اور اسکی برکات تلاش کرنے خوش رہنے کے لئے اس زمین پر ہو ۔خدا کے منصوبہ میں تمہارا ایک مقصد ہے ۔’’ [آدم گرا تاکہ آدمی ہوں ]، اور آدمی ہوں تاکہ انہیں خوشی حاصل ہو ‘‘ ( ۲نیفی. ۲. ۲۵ )۔
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریں ۔Mormon.org
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024