پیارے بھائیو اور بہنوں ، شام بخیر

میں آسمانی باپ سے دُعا گو ہوں کہ وہ مجھے اپنے رُوحُ سے نوازے تاکہ میں آپ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کر سکوں۔ مجھے کہا گیا ہے کہ میں نئے نصاب ” میرے پیچھے ہولے151افراد اور خاندانوں کے لئے” کو کیسے اپنے خاندان میں مطالعہ صحائف اور خاندانی شام منانے میں مدد گار پایا ہے۔ کیونکہ یہ نیا نصاب ہے ، ہم ابھی اِسے سمجھنا اور قابل ِعمل بنانا سیکھ رہے ہیں ۔ میں اِس نئے نصاب کا طائرانہ جائزہ اِس کی چند ایک خوبیوں کے ساتھ پیش کرنا چاہتی ہوں۔ اور کیسے ہم نے اپنے خاندان میں مطالعہِ صحائفسے برکات پائی ہیں ۔

۱۔ ہفتہ وار صحیفائی حوالہ جات

اِس مینول میں ہر ہفتہ کے لئے دیے گئے حوالہ جات ہر روز چند آیات کو پڑھنا آسان بناتا ہے۔ چھوٹے بچوں کی توجہ زیادہ دیر ایک کام پر مرکوز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ چند ایک آیات کو قلیل وقت میں پڑھنا آسان ہے۔ اور میرے بچے بڑی رضامندی اور دلچسپی سے مطالعہ کرنے میں حصہ لیتے ہیں ۔ اِس سے میرے بچوں کو نہ صرف کلام پڑھنے کی عادت پڑ رہی ہے بلکہ اُن کی دُنیاوی پڑھائی میں بھی مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

۲۔تصویریں

حوالہ جات کے ساتھ دی گئی تصویریں صحائف کو نہ صرف سمجھنے میں مد د دیتی ہیں بلکہ اُنہیں یاد رکھنا بھی آسان بناتی ہیں ۔

۳۔ سرگرمیاں/ وضاحتیں

تجویز کردہ سرگرمیاں صحیفائی عنوانات کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ یوں بنیادی عقائد کو روز مردہ زندگی سے ہم آہنگ کرکے سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔ کتابچہ میں مہیا کی گئی وضاحتیں تعلیم ، عقائد اور رسوم کو بہتر طور پر سمجھنے میں مد دگار ثابت ہوئی ہیں ۔

۴۔ دعوت عمل

ہر ایک صحیفائی بلاک کو پڑھنے اوار وضاحت کرنے کےبعد سیکھے گئے عقائد ، رسوم اور تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت تعلیمات کو محض علم سے کہیں زیادہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جیسے دُعا کرنا، ایک دوسرے کی مد دکرنا، شئیر کرنا وغیرہ۔ جہاں سیکھی گئی تعلیم کو زندگی کا سرگرم حصہ بنانا مقصود ہے۔ اس سے ہم مِسیح کے سچے پیروکار بن جاتے ہیں جیسے کہ ہم کلام مقدس میں پڑھتے ” ایمان بغیر اعمال کے مردہ ہے۔”

ابھی صرف چار ہفتے ہی گزرے ہیں ان چار ہفتوں میں ہم نےسیکھنے کی ذاتی ذمہ داری، ولادتِ مسیح ، بپتسمہ کے بارے سیکھاہے۔ میری دُعا ہے کہ جیسے جیسے یہ سال آگے بڑھے ہم اپنے خاندانی مطالعہ کو قائم رکھ سکیں اور سیکھنےکا عمل جاری رکھیں ۔ میں پُر اُمید ہوں کہ آئندہ دِنوں اور مہینوں میں ہم خُدا کے کلام میں سے مزید سکھیں ۔ اِس سال ہم نئے عہد نامہ کامطالعہ کر رہے ہیں جس میں ہم اپنے منجی کی زندگی اور رسولوں کی تعیمات کو مزید جان سکیں گے۔ میں آپ کو اپنی گواہی دیتی ہوں کہ خُدا کے کلام کو پڑھنا اور اِسے سمجھنا اور اِس پر عمل کرنا ہماریبنیادی اور اہم ذمہ داری ہے۔ میں جانتی ہوں کہ خُدا ہمارا آسمانی باپ اور اُس کا بیٹا ہمارا نجات دہندہ یِسُوع مِسیح زندہ ہیں اور ہماری دُعائوں کا جواب دیتے اور ہماری مدد کرتے ہیں۔ میں گواہی دیتی ہوں کہ کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ ایام آخر زمین پر واحد اور سچی کلیسیا ہے۔ کہانت کا اختیار زمین پر بحال کیا گیا ہے اور جوزف سمتھ خُدا کے نبی ہیں ۔ صدر رسل ایم نیلس آج زمین پر خُدا کے نمائندے اور نبی ہیں ۔ مورمن کی کتاب خُدا کا کلام ہے۔ میں اِن سب باتوں کی گواہی اپنے زندہ منجی خُداوند یِسُوع مِسیح کے نام میں دیتی ہوں۔ آمین۔