کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین نے آخری آیام نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہ مضمون کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام دل کی گہرائیوں سے جذبات کی عکاسی کرتا ہے جو ایک محبوب عالمی مذہبی رہنما کے انتقال پر محسوس کیے گئے۔
احترام اور مسیحی بھائی چارے کے جذبے کے تحت، کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری آیام کی پہلی صدارت اعلیٰ نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ہم مقد س پوپ فرانسس کے انتقال دنیا کے ساتھ سوگ مناتے ہیں۔
ان کی دلیر اور ہمدرد قیادت نے بے شمار زندگیوں کو برکت دی ہے۔ ہم ان تمام لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جو رہنمائی اور مشورے کے لیے ان کے ہمیشہ منتظرتھے۔
جیسے دنیا ان کی بخشش اور خدمت کی مثال کو یاد کرنے کے لیے دکھ اور افسوس کر رہی ہے،
اسی طرح ہم تما م کلیسیا کے اراکین بھی ایک اچھی زندگی گزاری ہوئی امید کے لیے دل کی گہرائیوں سےشکرگزاری محسوس کرتے ہیں ہیں
۔جو یسوع مسیح کی کفّارہ بخش اور دوبارہ جی اٹھنے والی قربانی کے ذریعے ممکن ہوئی ۔
کلیسیا کی پہلی صدارت اعلیٰ نے کہا
پوپ فرانسس کو نہ صرف کیتھولک کلیسیا میں ان کے قربانیوں کے لیے یاد کیا جائے گا بلکہ ان کے امن، عاجزی اور ضرورت مندوں کے لیے محبت کے عالمگیر پیغام کے لیے بھی یاد رکھا جائے گا۔ اس کی میراث سرحدوں اور مذہبی روایات سے بالاتر ہے، جودنیا بھر کے دلوں کو چھوتی ہے۔
ایک تاریخی لمحہ 2019 میں اُس وقت پیش آیا جب کلیسیائے یسوع مسیح کے،
صدر رسل ایم نیلسن، نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی۔
یہ کلیسیا کے کسی صدر اور پوپ کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔
"ہمارےقابل عزت [پوپ] کے ساتھ انتہائی پرخلوص، ناقابل فراموش ملاقات ہوئی۔
وہ نہایت مہربان، گرمجوش اور خیرمقدم کرنے والے انسان تھے۔ وہ کتنے پیارے اور شاندار انسان ہیں،
اور کیتھولک عوام کتنی خوش قسمت ہے
کہ انہیں ایسے مہربان،غمگسار، محبت کرنے والے اور قابل رہنما ملے،”
صدر نیلسن نے ملاقات کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
آج، جب دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اُن کی یاد میں دعائیں کر رہے ہیں،
کلیسیائے یسوع مسیح کے ارکان بھی خدا اور اُس کے بندوں کی خدمت کے لیے وقف کی گئی زندگی پر شکرگزاری کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔
پوپ فرانسس کی مثال ایمان اور مسیحی وابستگی کا ایک روشن مینار ہے۔
یسوع مسیح کی انجیل کے ابدی وعدوں پر امید کے ساتھ،
ہم اس غم کے وقت میں اپنے تمام کیتھولک بھائیوں اور بہنوں سے اپنی محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہیں۔
