مورمن کی کتا ب بھی بائبل کی طر ح صحائف ہی کی ایک کتاب ہے ۔ یہ یسوع مسیح کا ایک اور عہد نامہ ہے ۔بائبل اصولی طور پر قدیم اسرائیلیو ں کی زندگیوں اور تعلیمات کے بارے بات کرتی ہے ۔
مورمن کی کتاب بہت سارے گرہوں کی تحریریں رکھتی ہے جو امریکہ آئے بشمول اس خاندان کے جس نے 600قبل از مسیح میں یروشلم چھوڑا۔ یہ لوگ بھی اسرائیل کے گھرانے سے ہی تھے ۔
پس بائبل اور مورمن کی کتاب ایک ہی میراث کے لوگوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں لکھی ہے بائبل کی طرح مورمن کی کتاب بھی تاریخی بیان سے کہیں بڑھ کر ہے ۔ اس میں یسوع مسیح کی انجیل کی معموری پائی جاتی ہے ۔
تعلیم و عہد 9:20) تعلیمات اور الہیٰ تعلیمات ، اور بوتیں خدا باپ اور اس کے بیٹے یسوع مسیح کی گواہی دیتی ہیں)
مورمن کی کتاب کس نے لکھی ؟
قدیم انبیا ، جیسے کہ نیفی ۔ یعقوب ، مورمن ، اور مورمن کا بیٹا مرونی م اس کے ابتدائی مصنف تھے ۔ مورمن نے ان ریکارڈز کو تر تیب دی اور خلاصہ کیا جو نبیوں نے اپنی تاریخ کے بارے نبوتوں ، اور تعلیمات کے بارے رکھے ہوئے تھے ۔اُس نے اپنے بھی کچھ تجربات شامل کیے تھے ، مورمن نے یہ ریکارڈ دھاتی ٹکڑوں پر کددہ کئے جن پر سونے کا رنگ چھپا ہواتھا جن کا حوالہ اکثر سونے کے اوراق کے طور پر دیتے ہیں۔
مورمن کی موت کے بعد مرونی نے ریکارڈز کو ختم کیا ور اسکو ہمارے دور کے لیے ایک پہاڑی میں محفوظ کرنے کے چھپا دیا ۔
1823 میں مرونی ایک فرشتے کے طور پر جوزف سمتھ پر ظاہر ہوا اور اس کو دکھایا کہ ریکارڈز کو کہاں دفنایا گیا تھا۔چار سال بعد جوزف کو ریکارڈ حاصل کرنے کی اجازت دہ گئی ۔ اس نے خدا کی قدرت اور نعمت سے ریکارڈز کی قدیم زبان کا ترجمہ انگریزی میں کیا جس میں یہ لکھے گئے تھے پھر اُس نے مورمن کی کتاب کو چھایا اور اسے تقسیم کیا۔
سنہری اوراق کے اصلی ریکارڈ کے ساتھ کیا ہوا؟
جوزف سُمتھ نے ستمبر 1827میں وہ اُوراق حاصل کئے اور 1829 میں آُس کے پاس رہے۔1838 میں جب اُس نے اپنی تاریخ لکھی ،تو اُس نے واضح کیا کہ اوراق کے ساتھ کیا ہوا تھا،بندوبست کے مطابق فرشتہ (مرونی)جمبرےپاس آیا تو میں نے یہ ریکارڈ اُس کو دے دیئے اور آج کے دن یعنی2 مئی 1838 تک وہ اُسی کے پاس ہیں ۔
کیا کوئی ایسا ثبوت ہے کہ مورمن کی کتاب سچی ہے؟
اگرچہ ہم اپنے ایمان کی بُنیاد مادی ثبوت پر نہیں رکھتے ہیں ،مگر انسانی تاریخی ،اور قدیمہ کے حوالے نے مورمن کی کتاب کا ثبوت ہے ۔ مثال کے طور پر ، دھاتی اوراق پر کندہ کی گئی ،تحریر کا خیال ایک مذاق تھا ، مگر حالیہ سالوں میں مختلف مثالیں ملی ہیں جن کو پتھر کے صندوق میں چھپایا گیاتھا جو اب ملے ہیں ۔
میں کیسے جان سکتا ہوں کہ مورمن کی کتاب سچی ہے؟
خود سے جاننے کا واحد یقینی راستہ روح القدس کی طاقت کا وسیلہ ہے ۔ مورمن کی کتاب میں آخری باب اُ سب کو دعوت دیتا ہے ، اِس پر غور و خوض کریں ، اور مخلصی سے اس کے بارے جاننا چاہیں کہ کیا یہ سچی ہے یسوع مسیح کے نام میں آسمانی باپ سے پوچھیں ۔ وہ جو اس طریقے کو اپناتے ہیں وہ روح القدس کی طاقت سے جانتے ہیں کہ مورمن کی کتا ب سچی ہے ۔ (دیکھئے مرونی 10باب 3سے 8 آیت)
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریں ۔lds.org