اور جب کرسمس کے ایک دن بعد میری ساس فوت ہوئی تو یہ وقت تومیرے لئے انتہائی خراب تھا، اور اُس کے صرف ایک ہفتہ بعد نئے سال کے موقع پر، میں انتہائی بیمار ہو گئی۔ اُس وقت ہم ٹؤٹ چکے تھے ، ہماری کار نہ رہی تھی ، اور سب سے بد ترین ، کہ ہماری ہیلتھ انشورنس بھی نہ رہی تھی۔
آخر کام، میری تشخیص سے پتا چلا کہ مجھے بڑھتی ہوئی قسم کا ایک کینسر ہے جو کم از کم پانچ سالوں سے بڑھ رہا تھا۔ یہ انتہائی سنجیدہ تھا اور اِس کے لئے فوری سرجری کی ضرورت تھی۔ میرے پاس وقت بہت کم تھا ، اور اِس مہنگی طبی نگہداشت کے لئے ہمارے پاس کوئی پیسہ نہ تھا جس کی مجھے ضرورت تھی۔
میرا شوہراور میں اپنے بشپ سے ملے اور مدد کے لئے پوچھا۔ ہم نے واضح کیا کہ واقعی یہ زندگی اور موت کی صورت حال ہے۔ بشپ اِس بارے فکر مند تھا ، مگر اُس نے بتایا کہ وہ مدد دینے سے پہلے ترغیب کا احساس پانے کے لئے انتظار کرے گا یہ دیکھنے کے لئے کیا کوئی اور راستہ ہمارے لئے کھل سکتا ہے۔ اُس نے ہمیں یقین دلایا کہ اگر ہم کافی ایمان رکھتے ہیں ، تو خداوند میر ے لئے ضرورت کردہ مدد پانے کے لئے راہ مہیاکرے گا۔
پہلے، تو بشپ کے ردعمل نے مجھے غصہ اور ناراض کیا۔ میں نے محسوس کیا کہ بشپ اور خداوند دونوں نے مجھے چھوڑ دیا تھا۔ لیکن میرے پاس انجیل کی گواہی تھی ، اور میں ایمان رکھتا تھا کہ ہمار ا بشپ خدا کی طرف سے بلایا گیا تھا۔ میرے دل کی تکلیف کے باوجود ، میں نے دعا کی کہ آسمانی باپ میری مدد کرے گا اور مجھے سے محبت رکھے گا، میری عزت کرے گا، اور میرے بشپ کی مدد کرے گا۔ جب میں نے اِس کے لئے دعا کی ، تو میں نے تسلی محسوس کی کہ خداوند کسی طرح سے میری مدد کرے گا۔
میرا شوہر اور میں ایما ن کے ساتھ آگے بڑھے ، اور باوجود کہ ہمارے پاس پیسے نہ تھے میرے ضرورت کردہ طبی ٹیسٹ ہوئے اور میری سرجری کا شیڈول طے ہوا۔ میری سرجری سے ایک دن پہلے ، ہم نے اپنا کاروبار ایک اچھی قیمت پر بیچا، جس کے باعث ہم اپنے سارے میڈیکل بل دینے کے قابل ہوئے۔
اب یہ واضح ہو گیا تھا کہ میرا بشپ مدد کے لئے کیوں ہچکچاتا تھا۔ دراصل میرے قابل قدر روحانی تجربہ پانے کے لئے اُس نے ترغیب پر عمل کیا تھا۔ اُس تجربے نے مجھے نجات دہندہ پر اعتماد کرنا سکھایا، حتیٰ کہ جب راہ پریشان اور خوف ناک دکھائی دیتی تھی۔ میں اُس مشورت کے لئے شکر گزار ہوں جو میں اپنے بشپ سے سننا نہیں چاہتی تھی۔ اب میں جانتی ہوں کہ خدا معجزات کا خدا ہے اور کہ وہ ہمیں کبھی بھی نہیں چھوڑتاہے۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024
- خاطِر جمع رکھو، اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں - 06/28/2024