کتا ب مورمن یسوع مسیح کی دوسری گواہی ہے

کتا ب مورمن یسوع مسیح کی دوسری گواہی ہے

 

ہماری زندگیوں میں ہم سے ہر ایک کے پاس ہمیشہ یہ موقع ہوتاہے جو خدا ہمیں دیتا ہے کہ ہم بدل سکے اور خدا کی کے حکموں کے مطابق زندگی کو گزار سکے ۔
ہماری بھی بہت خواہش تھی کہ مزید اپنی زندگی کے بارے جان سکے اپنی زندگی کے مقصد کوجان سکے اس دنیا میں ہم کس طرح سے اپنی فیملی کو دنیا کی برائیوں سے دور رکھ سکتے ہیں۔ اور کس طرح سے درست کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم تمام کے درست فیصلے اور درست سمت کے لیے تعلیم حاصل کر نا بہت اہم ہے ۔

تعلیم حاصل کرنا

ہمارے لیے اہم ہے جو ہمارے لیے کوئی دوسرا حاصل نہیں کرسکتا۔آپ جو کوئی بھی ہیں جہاں کہیں بھی اپنے اندر تعلیم کو حاصل کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں۔مقدسین آخری ایام کے لیے تعلیم کو حاصل کرنا ایک موقع نہیں بلکہ یہ مذہبی ذمہ داری ہے ۔ہماری نجات اور خدا کے جلال کلام اور ابدیت کو سمجھنے لیے تعلیم بہت ضروری ہے ۔اسی لیے ہم بھی چاہتے تھے کہ ہم بھی اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھ سکے ۔

آسمانی باپ

ہم خدا باپ کے بہت شکرگزار ہیں کہ انہوں نےہمیں یہ شرف بخشا کہ ہم کلیسیا ئے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کے رکن بن سکے۔
ہم آپ کے ساتھ اپنی کہانی بیان کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نےکلیسیا میں شمولیت کے لیے کس طرح سے تیار ی کی ۔
شروعات میں جب ایلڈرز ہمارے گھر آتے تھے تو ہم سمجھتے تھے کہ یہ کیا ہمیں کلام کہ بارے بتائے گے یہ چھوٹے بچے ہیں

مشنریز

اور شروعات میں سبق نمبر 1 (انجیل کی بحالی ) اور سبق نمبر 2نجات کے منصوبہ کو سمجھنا ہمارے لیے بہت مشکل تھا اور سب سے بڑھ کر کہ کیا بائبل کے علاوہ بھی ایسی کتاب ہے جو یسوع مسیح کی گواہی دیتی ہے اور کیا واقعی ہی میں مرنے کے بعد بھی زندگی ہو گی اور کیا واقعی یہ زندگی خدا سے ملاقات کی تیاری کا وقت ہے۔ایسے بہت سے سوالات تھے جن کو سمجھنا کافی مشکل تھا کیونکہ ہم نے آج سے پہلے ان سوالات کے بارے نہ کبھی پڑھا تھا اورنہ ہی سنا تھا۔ اورہر سبق کہ بعد ایلڈرز ہم سے یہ وعدہ لے کر جاتے تھے کہ ہم سونے سے پہلے دعا کریں گے اور خدا سے پوچھے گے کہ آیا یہ باتیں سچ ہیں۔

اور اسی طرح ایلڈرز ہمیں تعلیم دیتے گئے اورہم کلام کو خداکے روح القدس کے مطابق سمجھتے گئے اور تیار ہوتے گئے ۔
اور بپتسمہ سے پہلے ہم نے خدا سے التجا کی کہ آسمانی باپ ہم پر جتنا بھی کلام ایلڈرز کے ذریعے آشکارا ہوا ہے اس کی سچائی ہم پر ظاہر کریں۔اور خدا نے ہم پرسچائی ظاہر کی اس طر ح سے ہم نے کلیسیا میں بپتسمہ لیا ۔

اور ہم بہت خوش ہیں کہ خدانے ایلڈرز کو ہمارے گھر بھیجا اور ہم خدا کی کلیسیا کا رکن بنےاور ہم جانتےہیں کہ کتا ب مورمن یسوع مسیح کی دوسری گواہی ہے ۔اور ہم سب کہتے ہیں یسوع مسیح کے نام سے آمین۔