خدا کیسے ہمیں اپنی برکات سے نوزاتا ہے جب ہم اُس کے ساتھ وفاداری سے چلتے ہیں۔
پیارے بہنوں اور بھائیوں, آج میں آپ سب کو اپنی گواہی کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔اس گواہی کو حاصل کرنے کے لیے مجھے کافی عرصہ لگا اور جیسے ہی میں نے اپنی گواہی حاصل کی اور اس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی میں بہت سی برکات بھی حاصل کی۔
ان معجزات میں سے میں آپ کے ساتھ اپنی ذندگی میں ہونے والے ایک ایسے معجزے کے بارے میں بتانے جارہا ہوں جس نے میری آنکھوں کی بنیائی کو لوٹا دیا۔
آنکھوں کی بینائی
میں پندرہ سال سے نظر والی عینک استعمال کررہا تھا۔اور میری نظر کمزور سے کمزور ہوتی جا رہی تھی۔اور میں دن بدن عینک سے بھی اچھے سے نہیں دیکھ پارہا تھا۔بہت سے ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن کوئی بھی ڈاکٹر اس کے ٹھیک ہونے کے بارے میں نہیں بتا پایا۔لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور بہت سے انٹرنيشنل ڈاکٹروں سے بھی چیک کروایا۔ لیکن کچھ خاص امید نظر نہیں آئی۔سب نے انکار کردیااور کہا کہ میں اِسے ایسے ہی رہنے دو ۔
میں نے ہمت نہ ہاری, میرا ایمان تھا کہ خدا میر ی یہ زندگی میں یہ معجزہ کرے گا۔میں چرچ کی صفائی کے کاموں میں بڑھ کر حصہ لیتارہا۔
خوف میں زندگی
اب میں خوف کی زندگی جینے لگا کہ اگر میری آنکھوں کی بینائی چلی گئی تو میں کیا کرو گا۔میں بہت پریشان رہنے لگا۔بہت سے لوگ میرا مذاق بھی اُڑاتے تھے۔ لوگ اکثر میری آنکھوں کے بارے میں باتیں کرتے تھے۔ میں ہمشہ ان کی باتیں سنتا اور برداشت کرتا کہ یہ سب ایسا کیوں کرتے ہیں۔اور خدا سے پوچھتا کہ لوگ میرے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں۔
امیدکی آخری کرن
بہت سے لوگ مجھے دوسری کلیسیاوں میں جانے کو کہتے جہاں معجزات کی دعائیں ہوتی تھی لیکن میں نے یقین رکھا کہ خدا کا فضل کسی جگہ کا محتاج نہیں میں اپنا معجزہ کہیں سے بھی حاصل کرسکتا ہوں خدا کے گھر میں دیر ہے پر اندھیر نہیں ہے۔میری دعائيں رنگ لائی اور خداپر مظبوط ایمان ہونے کی وجہ سے اُس نے راستے کھولےاور میری ایک ایسے ڈاکٹر سے ملاقات ہوئی ۔جو میرے مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔اس نے میرا معائنہ کیا۔اور مجھے امید دلائی کہ میری آنکھیں ٹھیک ہوسکتی ہیں۔اُس نے بولا خدا کے فضل سے آپ ٹھیک سے دیکھنے لگے گے۔ لیکن اس نے یہ بھی بولا کے میری نظرجا بھی سکتی ہے ۔ اور میری نظر بالکل ٹھیک بھی ہو سکتی ہیں۔
آپریشن کا دن
آخر کار وہ دن آگیا میں نے آپریشن تھیٹر جانے سے پہلےدُعا کی اور مجھے آپریشن تھیٹر کی طرف لجایا گیا۔کچھ گھنٹے آپریشن چلا اور جب میری آنکھوں کی پٹی کھولی تو مجھے ٹھیک سے دیکھا ئی دینے لگا۔یہ میری زندگی کا بہت بڑا معجزہ تھا۔ جو میں نے ایمان کی وجہ سے حاصل کیا۔ اب میں اچھے سے دیکھ سکتا ہوں۔
اسی طرح میں آپ کو بتانے جا رہا ہوں کے بعض اوقات خدا ہم پر امتحان اس لیے بھی لاتا ہے۔ تاکہ ہم اپنی گواہی کو مضبوط کر سکیں ۔خدا نے مجھے اب صحت یابی والی زندگی دی ہے تاکہ میں اُسکی گواہی دے سکوں۔میرا ایمان ہے کےاس گواہی سے آپ سب کا بھی ایمان مضبوط ہو گا۔آمین
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024