- یسوع مسیح یوخنا سے بپتسمہ لیتے ھوئے۔
ہم سب نے انسان ہوتے ہوئے، ممکنہ طور پر ، وہ کام کیے ہیں جن پر فخر نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔۔وہ کام جن سے ہمیں اور دوسرے لوگوں کے لئے [ احساس] جرم اور تکلیف ا کا سبب بنتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی خواہش کی ہے کہ آپ پھر سے شروع کر سکیں۔ کہ سارے گناہ اور غلط کاموں کا بوجھ جو تم نے کیے ہیں، وہ دھوئے جا سکتے ہیں یا ختم کیے جا سکتے ہیں؟.
خوشخبری یہ ہے ، پھر سے شروع کرنے اور چیزوں کو درست کرنے کا ایک راستہ ہے ۔ وہ راستہ بپتسمہ کہلاتا ہے ۔
ہمیں بپتسمہ لینے کی ضرورت کیوں ہے ؟
مورمنوں کا ایمان ہے کہ جب کوئی فرد ایک بار جواب دہی کی عمر کو پہنچتا ہے ، آٹھ سال، تو وہ لڑکا یا لڑکی بپتسمہ لے کر یسوع مسیح کی پیروی کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ بہت سی کلیسیائیں بپتسمہ کی رسم پر ایمان رکھتی ہیں، مگر وہ مختلف طریقوں سے بپتسمہ کی رسم ادا کرتے ہیں۔ مورمن غوطے کے بپتسمہ پر یقین رکھتے ہیں،اس کے ذریعے جس کے پاس خدا کی طرف سے اختیار حاصل ہو، جس طرح یسوع مسیح کو بپتسمہ دیا گیا تھا ۔ ہم نے اسکی پیروی کرنے، ، گناہوں کی معافی پانے اور پھر خدا کے پاس واپس جانے کے لئے بپتسمہ پایا ہے۔
یسوع مسیح کی مثال کی پیروی کرنا ۔
یسوع مسیح ہمارہ نجات دہندہ اور کامل نمونہ بن کر زمیں پر آئے۔ یہ اس لئے ہے کیونکہ اس کے کفارہ سے ہمارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں جب ہم اس پر اپنے ایمان کی مشق کرتے ، توبہ کرتے ،اور بپتسمہ کے پانی میں داخل ہوتے ہیں۔ مسیح کامل اور بے گناہ تھا ، مگر خدا کے احکام کی تابعداری کرنے اور ہم سب کو خدا کے پاس جانے کے لئے راستہ دکھانے کے لئے ، اس نے یوحنا اصطباغی کے پاس گیا اور اس سے بپتسمہ لیا ، جیسا کہ ذیل کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے ۔.
جس طرح مسیح نے خدا کے لئے ، اور بپتسمہ لے کر ہم سب کے لئے محبت ظاہر کی ، اسی طرح ہم بھی اس کی طرح بپتسمہ لے کر اپنی محبت اور اسکی پیروی کرنے کی خواہش طاہر کرتے ہیں۔۔۔۔غوطہ کا بپتسمہ ، اس کے ہاتھوں جس کے پاس مناسب[کہانتی ] اختیار ہو۔
گناہوں کی معافی پانا۔
بپتسمہ، بشمول پوری طرح پانی کے اندر جانا اور پھر باہر آنا، ’’ موت‘‘ کے اور ہماری پرانی گناہ آلودہ زندگی، اور ہماری ’’ نئی پیدائش ‘‘ کے مشابہ ہے۔مسیح کے پیروکار ہوتے ہوئے ، جب کوئی توبہ کرتا اور اسکی کلیسیا کے ذریعے ، یسوع مسیح کے دیئے گئے اختیار سے بپتسمہ لیتا ہے ، تو[ ہمارے] اسکے تمام گناہ دھو دیے جاتے ہیں، اور ہم صاف اور خالص ہو جاتے ہیں۔ ہم پھر سے صاف تختی سے شروع کرتے ہیں۔
پھر سے خدا کے راستے پر چلنا۔
یسوع مسیح پر اپنے ایمان کی مشق کرنے اور اپنے گناہوں کی معافی کے بعد، بپتسمہ کے وقت خدا کے ساتھ توبہ کرنے کا عہد باندھتے ہیں، اور اس کے حضور تیزی سے واپس آسکتے ہیں۔ عہد دو راہا وعدہ ہے جس میں شرئط خدا طے کرتا ہے ۔ ہم خدا کے احکامات کی پیروی کرنے اور ہمیشہ مسیح کو یاد رکھنے ،کا وعدہ کرتے ہیں۔ اور خدا وعدہ کرتا ہے کہ وہہمارے گناہ معاف کرے گا، ہمیں روح القدس دے گا، کہ
وہ واپس اسکی طرف ہماری رہنمائی کرے گا۔
نہ صرف توبہ اور بپتسمہ ہمارے گناہ دھو دیتا ہے بلکہ اسکے ساتھ ہم یسوع مسیح کی کلیسیا کے رکن بھی بن جاتے ہیں، جو زمین پر اسکی بادشاہی ہے ۔ اپنی پوری زندگی اسکی پیروی کرنے کا وعدہ کرکے ہم جہاں کہیں بھی ہوں، کلیسیا میں خدمت کرنے اور کلیسیا میں آگے بڑھنے کا موقع پاتے ہیں۔ یہ مواقع مزید منجی کی مانند بننے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔.
توبہ کی رسم پاک اور اہم ہے ، مگر یہ صرف شروع ہے ، ایک دفعہ جب ہم ’’ بپتسمہ کے دروازے کے ذریعے ڈاخل ہوتے ‘‘ ہیں ، تو روح القدس کا تحفہ پانے کے ذریعے ، خدا کے پاس جانے کے راستے پر چلنا جاری رکھیں گے، اور آخر تک برداشت کریں گے۔ روح القدس کے تحفہ اور آخر تک برداشت کرنے ، کے بارے اس سریز کے حصہ ۴ اور حسہ ۵ میں مزید مطالعہ کریں۔
آئیں حصہ1 اور حصہ 2 میں یسوع مسیح کی انجیل کے بارے اور سیکھے۔
اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریںmormon.org
The following two tabs change content below.
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024