مورمنز کے بارے
مورمنز یوتھ کی ایک گروپ فوٹو۔

اس پوسٹ کو شیر کرنے کا مطلب کہ ہماراکیایقین ہے اور میں آپ کو دعوت دیتا ھوں کہ آپ مزید ہمارے بارے جانے۔ برائے مہربانی اس کو غلط نہ سمجھیں۔

بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ میں کلیسیا ئے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کا رکن ہوں۔ جب کہ ہمیں مورمنز سے بھی جانا جاتاہے۔یہ اس  لیےکیونکہ ہم بُک آف مورمن کو پہلو بہ پہلو پڑتے ہیں۔یہ یسو ع مسیح کی دوسری گواہی ہے
اور یہ قدیم امریکہ میں لکھی گئی۔یہ ایک بہت عمدہ کتاب ہے جس نے میری زندگی کو تبدیل کیا! لیکن اس مضمون کو پوسٹ کرنے کی خاص وجہ یہ ہے مجھے فخر ہے کہ میں مورمن ہو ں،اور میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی جانے کیوں!تو یہاں پر دس وجوہات جو بیان کرتی ہیں کہ آپ کو بھی مورمن، ہونا چاہیے۔( مزید لاکھوں وجوہات ہیں لیکن یہ دس شروعات کے لیے اچھی ہیں۔

ایک۔ یسوع مسیح ہمارے ایمان کا بنیادی مرکز ہے۔

بہت سے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ ہم یسوع مسیح کی عبادت نہیں کرتے،لیکن ہم کرتے ہیں(چرچ کے پورے نام کی جانچ پڑتال کریں )ہم بھی اُسی یسوع مسیح پر یقین رکھتے ہیں جس پر دوسرے مسیحیوں کا ایمان ہے۔ جو خدا کا بیٹا ہے ااور ہم سب کے گناہوں کی خاطر اپنی جان کا کفارہ دیا۔

دو۔آج بھی آسمانی باپ اپنے نبیوں کے ذریعے دنیاسے ہمکلام ہوتاہے۔

بائبل میں یاد کریں جب آسمانی باپ نبیوں کو بلاتاتھا؟.تو پھر ذرا سوچے ؟ کیا وہ آج بھی ا یسا کرتا ہے! آج بھی زندہ نبی ہے جس کا نام تھامس ایس مونسن ہے،اور بارہ رسولوں بھی ہیں۔جوزف سمتھ جدید
دور کاپہلا نبی تھا جو یسوع مسیح کی کلیسیاکو زمین پر بحال کرنے کے لیے بلایاگیاتھا۔صرف ایک ذریعے ہم جان سکتے ہیں کہ کو ئی نبی ہے اپنی ذاتی دعا سے کہ وہ کیا کہتاہے۔

تین۔ بُک آف مورمن یسوع مسیح کا پُختہ ثبوت ہے۔

اس دنیا میں ایسے لوگ بھی جو یسوع مسیح پر تھوڑا سا ایمان بھی نہیں رکھتے(اگرچہ یہاں بہت ہیں جو یقین رکھتے ہیں)یسوع مسیح کی دوسری گواہی ہونا ہمارے پاس ایک اعزاز کی بات ہے ۔ایک کتاب جو بائبل کی طرح ہے۔بک آف مورمن یسوع مسیح کی دوسری گواہی ہے جو بتاتی ہے کہ یسوع ہی مسیح ہے،اور دونوں پڑی جا سکتی ہیں ایک سرے سے دوسرے تک اور مزید جان سکتے ہیں اُس کے بارے کہ وہ کون ہے
اور ہم اُس کی طرح کیسے بن سکتے ہیں۔یہ ایک پتھر کی طرح ہے ! اور یہ سمجھنا آسان ہے کیونکہ اس کا ترجمہ نہیں کیا گیاتھالاکھوں دوسرے اوقات اور طریقے ہیں،سوائے ایک کہ۔

چار۔ ہمارے پاس تنخواہ دار خادم نہیں ہیں۔

کافی خادمین تنخواہ لیتے ہیں اپنی ندگیوں کو بہتر گزارنے کے لیے۔لیکن ہمارے۱۴ بلین سے ذیادہ اراکین جو پورے دنیا میں موجودمیں ہیں جن میں نبی بشپ اور اراکین شامل ہیں ، جن میں کوئی ادا نہیں کرتا ۔ کیونکہ یہ ہمارے یسوع مسیح کی ایمان کی بدولت ہے جو کہ خدا نے ہمیں حکم دیا ہے تاکہ ہم سب اپنے وقت اور رضا مندی سے کلیسیاء کو چلاسکے اور اس کیلئے بہت ذیادہ وقت دیں ۔
.ہمیں بھی دہ یکی کے قانون کی پیروی کرنی چاہیے ،جہاں ہماری تنخواہ ں کا دسواں حصہ چرچ کی تعمیر اور ہیکل کیلئے جاتا ہے ،غریبوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے ،اور دوسرے چرچ کے انتظام کیلئے ۔ اور ہر جگہ کے چرچ باکل ایک جیسے ہیں ،جیسا کہ ہونا چاہیے۔ .
کچھ ایسے چھوٹے جھگڑوں کو حل کرنیکی مدد کے لئے،میں نے محسوس کیا کہ مجھے یہ ظاہر کرنا چاہیے یہ کم تنخواہ ہے زندگی کے اخراجات کے لئے جو کہ نبی اور رسول کی خدمت کرتی ہیں ۔بہت زیادہ اپنی کامیاب نوکری سے ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں جب اُنہیں بُلایا جاتا ہے۔یہاں چرچ میڈیا کے ساتھ مل کر کام کیا جاتا ہے اور یہ ایسی کالنگز نہیں ہیں یایہ ایسے لوگ نہیں ہیں جو نبی رسول یا بشپ بننے کے لئے سکول جائیں اور یہ کہ ان کا کام بن جائے ۔انہیں خدا باپ کی طرف سے بُلایا جاتا ہے ۔ اور خوشی کے ساتھ اپنی خدمت سر انجام دینا ۔

پانچ۔ ہمارے پاس مشنریز کے لیےعظیم بہترین پروگرام ہے۔

اس وقت تقریبا ۴۰۵ مشنز میں ۷۴۹۰۰ مشنریز موجود ہیں جن میں کوئی بھی ادا نہیں کرتے ہیں ۔ وہ خود اپنی جگہ کا انتخاب نہیں کرتے ہیں (صرف نبی اور سول کرتے ہیں ) وہ ۲ سال، (۱۸ مہنیوں کیلئے جاتے ہیں) ،اور یہ ۱۸ سال کی عمر سے ہی شروع کر دیتے ہیں۔ حتی کے خدمت کرنے کیلئے ہمارے اپنے ذاتی پیسے محفوظ ہوتے ہیں !،ہم یہ کیوں کرتے ہیں ؟ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ یسوع مسیح کی سچی کلیسیا ہے اور بہت ذیادہ خوشیاں اور امن لاتے ہے اور اسی طرح سے آپ سب کچھ جان سکتے ہیں ورنہ! میں نے ایسا کیوں کیا۔

چھ ۔ ہم جانتے ہیں کہ موت خاندانوں کو الگ نہیں کرتی۔

خدا نے ہمیں اس زمین پر خاندان کی صورت میں پیدا کیا ہے کہ ہم اکھٹے سیکھ اور بڑھ سکتے ہیں ۔ہم سب کو خاندانی اکائی کی ضرورت ہے جہاں ہم سیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں کیسے اس دنیا کی بُرائی کو نظر انداز کر نا ہے اور مضبوط بننا ہے ۔آ ج بھی شیطان مسلسل خاندان کو نشانہ بنا رہا ہے ۔کیونکہ ہماری زندگیوں میں یہ بہت اہم ہے ۔کیا خدا ہمیں ایسے خاندان میں ڈالے گا جہاں وہ اُنہیں موت سے الگ کر دیں؟ یقیناًنہیں ،اس لئے جب ہم شادی شُدہ ہوتے ہیں تو یہ موت تک کے لئے نہیں ہے ،بلکہ تمام وقت اور ابدیت کے لئے ہے دنیا میں ۱۴۱ ہیکلیں بن چکی ہیں جہاں ہر روز خاندان اکھٹے ایک ساتھ جُڑتے ہیں

سات۔ ہمارے پاس ہکلیں ہیں۔

ٓآپ نے بھی غالبا ہیکل کی تصویریں حقیقی زندگی میں دیکھی ہونگی، لیکن وہ صرف قلعے کا ڈرامہ نہیں ہیں ۔ پُرانے وقتوں میں ،خدا نے اپنے لوگوں کو ہیکل بنانے کا حکم دیا جہاں وہ مقدس روسومات ادا کرتے تھے جیسے کہ شادی ، جو کہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں ایک دفعہ پھر جوزف سُمتھ کے ذریعے سے کلیسیاء کی بحالی کے ساتھ اور ہیکل کی تعمیر کا حکم بن گیا ۔خدا کے گھر زمین پر بہت خوبصورت ہیں ۔ آپ وہاں امن محسوس کر سکتے ہیں جب آپ اُن کی اردگرد کی جگہوں پر چہل قدمی کر رہے ہونگے ۔

آٹھ ۔ ہمارے پاس خدا کی طرف سے کہانت کا اختیار ہے۔

.
کوئی بھی اپنی طرف سے یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ اُنہیں خدا کی طرف سے یہ اختیار ہے کہ وہ خدا کی کلیسیا ء کو چلا سکیں ۔ اسی وجہ سے لوگ یسوع مسیح اور اُس کے رسولوں کی موت کے بعد کے دنوں یہ سوچتے تھے کہ بہت سے چرچز کو تشکیل دی گئی تھی ۔ اور لوگوں کا یہ خیا ل تھا کہ وہ جیسی کلیسیاء چاہتے ہیں چلا سکتے ہیں ۔بہتوں کے اچھے ارادے تھے ۔ لیکن بپتسمہ دینے کا اختیاراور خدا کے کلام کی کی منادی کرنے کے لیے ، تمام کنجیاں نبی کو تھاما دی جاتی تھی کلیسیا کو زمین پر بحال کرنے اور چلانے کے لیے ،جیسا کے ماضی میں ہوتا تھا۔

نو۔ ہم کامل نہیں ہیں پر ہمارے مقاصد ایک جیسے ہیں۔

بہت سے لوگ سوچتے ہیں ہمارے ایمان کے اراکان ایک دوسرے کے لئے روبوٹ کلون کی طرح کامل ہونے چاہیے ۔آخر کار یہ بعض اوقات یہ کیا محسوس کرتا ہے ۔ کوئی بھی کامل نہیں ہے اور ہر ایک ہمارے مذہب میں ہے (یا پھر دوسرے معاملات کیلئے)کسی کیلئے کو شش کر نی چاہیے ۔ہم ہمیشہ مکمل طور پر اپنے ایمان کی پیروی نہیں کرتے ،ہم غلطیاں کرتے ہیں ۔لیکن ہم میں سے بہت ذیادہ ایک جیسے مقاصد شئر کرتے ہیں ہمارے خاندان ہمیشہ کیلئے ایک ہو سکتے ہیں ، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہم نجات دہیندہ کی مثالوں کی پیروی کریں اور ہمارے خاندان ہمیشہ کیلئے ایک ساتھ جُڑ جائیں

دس۔ ہم ہمیشہ خوش رہ سکتے ہیں۔

.
میں یہ کہنے نہیں جارہا ہو ں کہ مورمن ہوتے ہوتے ہوئے ان پر کوئی مشکل نہیں آتی ۔غلط ۔ ہم میں سے ہر کوئی مشکل وقت کا سامنا کر سکتا ہے ۔ہمارے علم کے ساتھ ہماری کوشش اِسے بہت آسان بنا دیتی ہے جو ہم کر تے ہیں ۔جب ہم میں سے ہر کوئی یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے تو وہ ہر دن بہتر ہونے کی کوشش کرتا ہے تو پھر ہماری خوشیاں بہت ذیادہ بڑھ جاتی ہیں ۔ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں ہر وقت کیسے خوش رہ سکتا ہوں ، کیونکہ یہ اس لئے ہے کیونکہ میں جانتا ہو ں کہ میں کہاں سے آیا ہوں ، میں یہاں کیوں ہوں اور میں کہاں جا رہا ہوں ۔لہذا مورمن بننے کیلئے تیار ہو؟ ہو سکتا ہے ابھی تک نہیں ہو ۔لیکن تم یہ سب چیزیں جان سکتے ہو اوراپنی ذات کے متعلق بھی جو میں نے کہا ہے سب سچ ہے سیکھنے اور دُعاکرنے سے ۔

اس مضمون کو اس کےاصلی لنک سےپڑھنےکے لیے یہاں کلک کریںldsliving.com