زندگی کو بہتر بنانے اور عہد کی راہ پر آگے بڑھنے میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے درج ذیل تجاویز ہیں۔ (مزید طریقوں کے لیے، دیکھیں میری اِنجیل کی منادی کرو، باب ۱۱۔)
-
اشتراک کریں۔ ناکامیوں کے باوجود اِنجیلی اُصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اُس کے نزدیک جانے کی کوشش میں نجات دہندہ کی طرف سے حاصل ہونے والی مدد کا اشتراک کرتے وقت مصدقہ طور پر جرات مند رہیں۔
-
برکات کا وعدہ کریں لوگوں کو تبدیل ہونے کے لیے ایک ایسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے جو تبدیل نہ ہونے کی وجوہات سے زیادہ زبردست ہو۔ کسی عمل کے ساتھ منسلک برکتوں کی وضاحت حوصلہ افزا ہو سکتی ہے (دیکھیں عقائد اور عہود ۱۳۰: ۲۰–۲۱)۔
-
دعوت دیں۔ اِنجیلی اُصول کی پیروی کرنے سے .سچی گواہی حاصل ہوتی ہے (دیکھیں یُوحنّا ۷: ۱۷) اور دیرپا تبدیلی رونما ہوتی ہے۔۴ تقریباً ہر ملاقات میں کچھ کرنے کی سادہ دعوت شامل ہوسکتی ہے جو اُن کی ترقی میں مددگار ثابت ہو۔
-
باہم منصوبہ بندی کریں۔ کیا کیا جائے کہ وہ کامیابی سے اپنی تبدیلی کے عہد پر قائم رہیں؟ آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ کیا اِس میں معین مدت شامل ہے؟
-
معاونت کریں معاونت کرنے والے لوگوں کا ایک ایسا گروہ تیار کریں جو افراد کی حوصلہ افزائی اور کامیابی کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہم سب کو ایک حوصلہ افزائی کرنے والے شخص کی ضرورت ہے۔
-
مع بعد گفتگو باقاعدگی سے پیش رفت کا اشتراک کریں۔ منصوبے کے مطابق چلیں لیکن حسبِ ضرورت اِسے بہتر بنائیں۔ صبر، مستقل مزاجی، اور حوصلہ افزائی کا مظاہرہ کریں۔ تبدیلی میں وقت لگ سکتا ہے۔
Farooq Ashraf
Latest posts by Farooq Ashraf (see all)
- یہ میری اِنجِیل ہے“—”یہ میری کلِیسیا ہے - 10/17/2024
- پُکارو، نہ کہ گِرو - 08/26/2024
- یہ خُداوند کی دانِست میں ہے کہ ہم مورمن کی کِتاب حاصِل کریں - 07/30/2024