کیوں روح کی آواز کو سننے سے بڑھ کر ہماری کامیابی اور خوشی سے بڑھ کر کچھ ضروری نہیں۔

حال ہی میں ، میری سولہ سالہ بھتیجی میگن اور اُس کی دو اور دوستیں رات سونے کے لئے آئیں۔ اُس شام جب ہم نے بات کی ، تو اُن میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا ، کہ پرانے وقتوں میں ایک فارم پر نشوونما پاناکیسا تھا۔ میں نے میگن اور اُس کی دوستوں کو بتایا کہ“پرانے وقتوں میں ،” میں درد ناک حد تک شرمیلی تھی

“آ پ نے اِس احساس پر غلبہ کیسے پایا؟” میگن نے پوچھا۔ فوری طورپر میری زبان پر ایک جواب تھا، جب میں یہ جان کر رک گئی کہ یہ شاندار چھوٹی خواتین زیادہ دلچسپی لی رہی تھیں۔ پس میں نے اُن کو بتایا کہ اِس کی وجہ روحانی قسم کی تھی : ایسا اُس وقت تک نہ تھا جب تک میں نے یہ سمجھنا شروع نہ کیا کہ خداوند میرے لئے کیسے محسوس کرتا تھاتب اپنے لئے اور اپنی زندگی کے لئے میرا احساس بدلنا شروع ہوا۔ پھر فوری طورپر اُنہوں نے سوالات کئے : میں کیسے جانتی ہوں کہ خداوند کیسا محسوس کرتا تھا؟ اور وہ کیسے پاسکتی تھیں کہ خداوند اُن کے بارے کیسا محسوس کرتا تھا؟

کئی گھنٹوں تک، ہاتھ میں صحائف پکڑے، ہم نے گفتگو کی کہ روح کی آواز کو کیسے سنتے ہیں، اِس بارے کہ خداوند اِس علم کو ظاہر کرنے کے لئے کس قدر بے تاب ہے جو حفاظت سے ہماری روحوں کے اندر ذخیرہ کیا ہےاور کہ ہم کون ہیں اور ہمارامقصد کیا ہے ، اور زندگی بدلنے والا افرق کب پیدا ہوتا ہے جب ہم یہ جانتے ہیں۔

 روح کی آواز کو سننے کے لئے جاننے سے بڑھ کر ہماری کامیابی اور خوشی سے بڑھ کر کچھ ضروری نہیں۔ روح ہی ہم پر ہماری شناخت کو منکشف کرتاہے ــــجو صرف یہ نہیں کہ ہم کون ہیں بلکہ ہم ہمیشہ کیا رہے ہیں اور جب ہم جانتے ہیں ،تو فوری طورپر ہماری زندگی کے مقصد کو مفہوم ملتاہے کہ ہم کبھی بھی پھر سے دوبارہ ایسے نہیں ہو سکتے۔

 ہماری روحیں ہم سے خواہش کرتی ہیں کہ ہم اِس سچائی کو یاد رکھیں کہ ہم کون ہیں ، کیوں کہ وہ راستہ جو ہم خود سے دیکھتے ہیں ، ہماری شناخت کا فہم ہے، اورہر ایک اُس بات پر اثر اندا ز ہوتاہےجو ہم کرتے ہیں۔ … یہ اِس طریقے کو بھی متاثر کرتاہے کہ ہم اپنی زندگیاں کیسے گزارتے ہیں۔ پس ، آج ، میں آپ کو ایک نئے طریقے سے سوچنے کی دعوت دیتی ہوں کہ نہ صرف اِس لئے کہ آپ کون ہیں بلکہ آپ ہمیشہ سے کیا رہی ہیں۔

 کیا آپ اُس خدا کا تصور کر سکتی ہیں ، جو ہم کو کامل طریقے سے جانتا ہے ، اُس نے یہاں آنے کے لئے ماب تک حفوظ رکھا، جب خطرہ اور مخالفت ہمیشہ سے کہیں زیادہ؟ جب اُس کو ایسی خواتین کی ضرورت ہو جوانتہائی خطرناک روحانی ماحول میں ایک چنی ہوئی نسل کی پرورش اور رہنمائی کر سکے؟ کیا آپ تصور کر سکتی ہیں کہ اُس نے ہمیں منتخب کیا کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ ہم صیون تعمیر کرنے میں بے خوف ہوں گی؟

 اعلیٰ اورعظیم۔ باحوصلہ اور مضبوط ارادے والی۔ وفادار اور بے خوف۔ یہی آپ کی شناخت ہے اور ہمیشہ سے رہی ہے۔ یہ فہم کہ سچائی تمہاری زندگی بدل سکتی ہے، کیوں کہ اِس علم میں ایسا اعتماد ہےجس کی نقل کسی دوسرے طریقے سے نہیں ہو سکتی۔

 جب آپ سمجھتی ہیں کہ آ پ چُنی ہوئی ہیں اور اب تک کے لئے محفوظ کی ہوئی ہیں ، اور جب آپ اُس مقصد کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر جیتی ہیں ، تو آپ پہلے سے کہیں زیادہ خوش ہوں گی۔

خدا ہمارا باپ ہے، اور اُس کا اکلوتا بیٹا مسیح ہے۔ خدا کرے کہ ایک بار پھر ہم خوشی سے نجات دہندہ کے لئےہمت سےکھڑی ہو سکیں اور اُس کے تاکستان میں دلیری اور مضبوطی سے خدمت کرسکیں۔ اورخدا کرے کہ ہم اپنے خدا کے صیون کی تعمیر بے خوف ہو کر کریں ـــــکیوں کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں اور ہم ہمیشہ سے کیا رہے ہیں ۔